تعارف تعارف

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم ماہی۔ کیسی ہیں آپ؟
یاد آوری کے لیے بہت شکریہ۔ میرا محفل سے ساتھ اب تو ایک دہائی سے زیادہ پر مشتمل ہے۔ آنا جانا تو لگا رہتا ہے۔ بس انسان مصروف اور سست نہ ہو۔
زہے نصیب۔۔۔ دیکھیے آج کون آیا۔
بجا فرمایا آپی سب چلتا رہتا ہے ساتھ ساتھ:)
اللہ آپ پر رحمت کرے اپنی:)
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید محترمہ!

آپ سے غالباً "مخاطب آپ سب ہیں" والے دھاگے میں گفتگو ہو چکی ہے۔ لیکن آپ کے تعارف کا مراسلہ آج دیکھا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں نے لڑکپن میں نفسیات کی ایک کافی ضخیم کتاب پڑھی تھی جو کہ اردو میں تھی اور غالباً نصابی کتاب تھی۔ جو مجھے کافی دلچسپ لگی۔ لیکن جب کتاب آدھی ہو گئی اور باقاعدہ علاج ِ مجنون شروع ہو گیا تو پھر میں نے اس کتاب کو پڑھنا چھوڑ دیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ماہی۔ کیسی ہیں آپ؟
یاد آوری کے لیے بہت شکریہ۔ میرا محفل سے ساتھ اب تو ایک دہائی سے زیادہ پر مشتمل ہے۔ آنا جانا تو لگا رہتا ہے۔ بس انسان مصروف اور سست نہ ہو۔

"بس انسان فرحت کی طرح مصروف اور سست نہ ہو۔"

میں نے فقرے میں تھوڑی سی ایڈیٹنگ کی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے لڑکپن میں نفسیات کی ایک کافی ضخیم کتاب پڑھی تھی جو کہ اردو میں تھی اور غالباً نصابی کتاب تھی۔ جو مجھے کافی دلچسپ لگی۔ لیکن جب کتاب آدھی ہو گئی اور باقاعدہ علاج ِ مجنون شروع ہو گیا تو پھر میں نے اس کتاب کو پڑھنا چھوڑ دیا۔
اررررررے یہ کیا کیا احمد بھائی، دو چار ہاتھ جب کہ لب بام رہ گیا۔

اگر پوری پڑھ لی ہوتی تو لیلیٰ کا علاج بھی ہو جانا تھا۔
 
:)

جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے۔ :)

اب تمام اقسام کے لیلیٰ مجنوؤں کا علاج محفل کی آفیشل نفیسات دان سے کروا لیں گے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
"بس انسان فرحت کی طرح مصروف اور سست نہ ہو۔"

میں نے فقرے میں تھوڑی سی ایڈیٹنگ کی ہے۔
بالکل درست کہا شمشاد بھائی۔ آپ تو ویسے ہی مصدقہ بات کرتے ہیں اس لیے میں بھی تائید کرتی ہوں۔

اور یہ بھی ہر کوئی نہیں کر سکتا۔

بالکل۔ بڑی تپسیا کا کام ہے یہ بھی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے لڑکپن میں نفسیات کی ایک کافی ضخیم کتاب پڑھی تھی جو کہ اردو میں تھی اور غالباً نصابی کتاب تھی۔ جو مجھے کافی دلچسپ لگی۔ لیکن جب کتاب آدھی ہو گئی اور باقاعدہ علاج ِ مجنون شروع ہو گیا تو پھر میں نے اس کتاب کو پڑھنا چھوڑ دیا۔
کس کا علاج کیا تھا؟ کتنا عرصہ کیا تھا؟ نتیجہ کیا نکلا؟ کتاب کو پڑھنا کیوں چھوڑا؟
 
ہمیں اپنے علاوہ کوئی مریض دستیاب نہ تھا!

سو ہم نے اپنے کان میں کہا:
اب آپ شاید یہ سو چ رہے ہوں کہ ہم نے اپنے کان میں کچھ کیسے کہا ہوگا۔ ارے بھئی یوں سمجھیے کہ ہم نے اپنے دل میں کہا۔ :)
ہاں دوا دو مگر یہ بتلا دو
مجھ کو آرام تو نہیں ہوگا؟

پھر خود ہی یہ سوچ کر تسلی ہوئی کہ بھلا ایک بلکہ نصف کتاب پڑھ کر آرام کیسے آ سکتا ہے بھلا۔ :)
 
نکتہ ور

محفلین
میں نے لڑکپن میں نفسیات کی ایک کافی ضخیم کتاب پڑھی تھی جو کہ اردو میں تھی اور غالباً نصابی کتاب تھی۔ جو مجھے کافی دلچسپ لگی۔ لیکن جب کتاب آدھی ہو گئی اور باقاعدہ علاج ِ مجنون شروع ہو گیا تو پھر میں نے اس کتاب کو پڑھنا چھوڑ دیا۔
اور پھر شاعری شروع کر دی۔
:LOL:
 
Top