تعارف تعارف

محدثہ

محفلین
السلامُ علیکم ورحمۃاللہِ وبرکاتہُ۔
حاضرینِ محفل۔۔۔۔۔ میں محدثہ ہوں P :
اردو سے محبت مجھے" اردو محفل" میں کھینچ لائی ہے۔
اور سب یہاں کیسے ہیں؟ سب فرداً فرداً اپنا تعارف پیش کرتے جائیں۔

مع السلامہ​
 

نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں محدثہ بٹیا بہنا
اردو محفل میں دلی خوش آمدید
 
532325_380186648740734_125626378_n.jpg
brand.gif
 

غدیر زھرا

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ بہنا :)
خوش آمدید :)
آپ کا اوتار بہت پسند آیا :)
بھئی یہ دھاگہ آپ کے تعارف کے لیے ہے سو آپ مفصل تعارف کروایئے :) یا "صرف نام ہی کافی ہے" ؟ :p
کیا کرتی ہیں ِ؟
اگر پڑھتی ہیں تو کس گریڈ میں ؟
اگر پڑھ چکی ہیں تو کیا کوالیفیکیشن ہے ؟
مزید کیا مشاغل ہیں ؟
:) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

اردو محفل میں خوش آمدید۔

حدیث بیان کرنے والے کو محدث کہا جاتا ہے تو کیا آپ کی پہچان محدثہ کی بھی یہی وجہ ہے؟
 

ظفری

لائبریرین
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید۔
حدیث بیان کرنے والے کو محدث کہا جاتا ہے تو کیا آپ کی پہچان محدثہ کی بھی یہی وجہ ہے؟

احادیث پر تحقیق کرنے والے " محدثین " کہلاتے ہیں ۔ یہاں محفل پر ویسے بھی محدثین کی بہت ضرورت ہے ۔ اُمید ہے اس سلسلے میں آپ سے بہت مدد ملے گی اگر محدثہ کا تعلق ،علم کی اسی مذکورہ شاخ سے ہے ۔
میری طرف سے بھی اردو محفل پر خوش آمدید ۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید @محدثہ، یہاں اپنا تعارف کرایا جاتا ہے۔ دوسرے ارکان کے بارے میں ان کا اپنا تعارفی دھاگا یا انٹر ویو موجود ہے، دیکھ لیا کریں
 
Top