تاسف تعبیر سسٹر کی صحتیابی کے لئے دعا ۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔

مجھے ابھی ابھی تعبیر سسٹر کی میل ملی ہے کہ وہ بہت بیمار ہیں بہت تکلیف میں ہیں ۔۔۔ کسی وجہ سے ڈاکٹر نے گلے کا آپریشن کروانے کو کہا ہے ان کو ۔۔ اور وہ ب میری طرح آپریشن سے بہت ڈرتی ہیں ۔۔:( کل ان کا آپریشن ہے ۔۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپریشن خیر خیریت سے ہو اور وہ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں ۔۔ آمین۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
اوہ ۔ یہ تو بری خبر ہے۔۔۔ اللہ ان کو صحت دے۔ آمین

گلے کا آپریشن یعنی ٹانسلیکٹومی تو معمولی سا آپریشن ہوتا ہے۔۔ مجھے تو 2، 3 دن تکلیف رہی تھی ۔ باقی اللہ اللہ خیر صلا۔ انہیں آپریشن کرانا چاہئے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے تعبیر آپی کیا ہو گیا میں بھی سوچ رہا تھا کافی دن سے نظر ہی نہیں آ رہی ہیں میں نے زپ بھی کیا کوئی جواب نہیں آیا۔ یہ کیا ہو گیا اللہ تعالیٰ سب خیر فرمائیں گے آپ کو پرشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یا اللہ تعبیر آپی کو جلد سے جلد صحت عطا فرما دے آمین سارہ آپی آپ ان کو میل کر کے میری طرف سے بھی پوچھ لینا اور کہنا پرشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اللہ تعالیٰ جان جی سب بہتر کر دے گے
 

فہیم

لائبریرین
اللہ خیر کرے،
یہ کیسی کیسی خبریں سنے کو مل رہی ہیں:(

ہم تو سمجھ رہے تھے کہ فری جین ایسے ہی غائب ہونگی۔
لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ اور ہے۔

اللہ سے دعا ہے کہ آپ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں اور جلد واپس آکر محفل میں اپنی مسکراہٹیں بکھیریں:)

اور آپ کا آپریشن کا خوف بھی بالکل ختم ہوجائے۔

ویسے جب آپ واپس آئیں گی تو پوچھوں گا کہ آپ کو آپریشن سے ڈر کیوں لگتا ہے:rolleyes:

چلیں بس اب جلدی سے واپس آجائیں تاکہ میں پوچھ سکوں:)
 

تیشہ

محفلین
السلام علیکم ۔۔

مجھے ابھی ابھی تعبیر سسٹر کی میل ملی ہے کہ وہ بہت بیمار ہیں بہت تکلیف میں ہیں ۔۔۔ کسی وجہ سے ڈاکٹر نے گلے کا آپریشن کروانے کو کہا ہے ان کو ۔۔ اور وہ ب میری طرح آپریشن سے بہت ڈرتی ہیں ۔۔:( کل ان کا آپریشن ہے ۔۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپریشن خیر خیریت سے ہو اور وہ بہت جلد ٹھیک ہو جائیں ۔۔ آمین۔۔۔


01hmm.gif



یہ کوئی ڈرنے والی بات ہے بھلا :confused: ،
تعبیر ہمت پکڑیں اور کروالیں سرجری ،
میں نے بھی دو سال ہوئے ٹانسلز کی کرائی تھی
01dance2.gif
میں تو نہیں ڈری تھی ۔ بس ایک بار چپکے سے بتائے بغیر ہاسپٹل سے بھاگ نکلی تھی ، مگر دو مہینے بعد ڈاکٹروں نے دوبارہ قابو کرلیا تھا ، اور پھر ہوگئی سرجری ٹانسلز کی ، :(
مگر کچھ نہیں ہوتا ، ،۔۔ ۔ جو ہوتا ہے بعد میں ہوتا ہے :cool: (درد)
اسلئے آپ بھی ہمت کریں اور اللہ کا نام لے کر کرا ڈالئیے ،
01dance2.gif
 
السلام علیکم:
تعبیر بہنا خدا آپ کو صحت کاملہ عطا فرمایے
انسان اس معاملے میں بےبس ہے۔ اگرچہ سائنس عروج پر ہے، میڈیکل میں دل کی ٹانسپلانٹیشن بھی ممکن ہوچکی ہے مگر کیا ھم حکم خداوندی کو بدل سکتے ہیں۔ یہ تکلیف تو نریآزمائش ہوتی ہے انسان کو خدا کی طرف راغب کرنے کےلیئے۔
تاکہ وہ تکلیف کے لمحوں میں کچھ دیر اس کے حضور گڑگڑا سکے، اپنے مالک سے ٹوٹا ہوا رابطہ جوڑ سکے
امید ہے کہ آپ اس آزمائش کی گھڑی میں سرخرو ہونگی
ھم سب محفلین آپ کی صحتیابی کے لیئے دعاگو ہیں۔
تکلیف چھوٹی ہو یا بڑی آخر تکلیف ہوتی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اوہ ۔ تعبیر کچھ دن پہلے تک تو ٹھیک تھیں۔:(
امید ہے کہ سب ٹھیک رہے گا۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اللہ کرے کہ تعربیر کا آپریشن آسان اور کامیاب ہو جائے اور وہ جلد از جلد رو بصحت ہو جائیں۔ ہم سب دعا گو ہیں۔
لیکن یہ کس نے کنفرم کیا کہ آپریشن ٹانسلز کا ہے؟
 
سلام مسنون!

تعبیر اپیا کی ای میل سے کچھ فقرے یہاں نقل کرتا ہوں۔

ajj dophar main khana khaa rahi thi aur kuch meray galley mai attak gaya...khans khans kar aur vomiting kar kar k mera borra haal tha...
...................
drs ney halaq mey tubes daal daal kar aur local anaesthesia se bohat koshish ki per meri jaan nahi chotti yeh suggest kiya k general anaesthesia dey kar operate karna hoga
...................

والسلام!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top