شمشاد جی آپ کی خوشی پر مجھے کچھ شک ہے اگر خوشی ہوتی تو مجھے ذاتی پیغام ضرور کرتے ۔۔۔۔۔۔
تعبیر ! آج آپ کو اس محفل پر دوبارہ دیکھ بیحد خوشی ہوئی ۔ اب آپ کی طبعیت کیسی ہے ۔ اور جو مواد آپ نے جمع کیا ہوا ہے ۔ اس کا اب بے دریغ استعمال شروع کردیں ۔
یہ محفل اتنی بدلی بدلی سی لگ رہی ہے اور مجھے ٹائپنگ بھی کچھ کچھ بھول گئی ہے
پہلے میں آپ سب کا شکریہ ادا کروں یا السلام علیکم کہوں؟؟؟
تعبیررررر نام کچھ سنا سنا سا لگ رہا ہے نا
ویسے مجھے بھی اپنا یہ نک بھولنے لگا تھا ۔
میرے نیٹ کا کچھ مسئلہ ہے جلد ہی ریگولر ہو جاؤنگی انشاءللہ
السلام علیکم
اور پھر تعبیر صاحبہ کی طرف سے سب کو السلام علیکم
میرا ان سے رابطہ ہوا ہے۔
اور انھوں نے کہا ہے کہ میں ان کی طرف سے سب کو بتادوں کے وہ بخیروعافیت ہیں۔
بس کچھ مصروفیات کی بنا پر وہ محفل پر نہیں آرہیں۔
ویسے ان کو محفل کی بہت یاد آتی ہے۔
تھوڑے عرصے پہلے ان کے ساتھ یہ پرابلم تھا کہ ان کے پاس محفل کا پیچ ہی اوپن نہیں ہورہا تھا۔
ابھی وہ تھوڑی مصروف ہیں
اور بقول ان کے کہ وہ جلد ہی محفل پر آجائیں گی اور انھوں نے محفل کے بہت سارا مواد بھی جمع کرکے رکھا ہوا ہے۔
بس جیسے ہی ان کو فراغت ملے گی وہ فوراً واپس پلٹ ائیںگی
مجھے بھی آج فون آیا تھا تعبیر کا ۔۔ کہہ رہی تھیں جلد ہی آنے کی کوشش کریں گی محفل پر ۔۔