مہدی نقوی حجاز
محفلین
تو آپ کے خیال میں اقبال محض شاعر ٹھہرے!میرے محترم بھائی علامہ اقبال کو علامہ لکھنا کیا احترام کے درجے پر نہیں ہے ۔ ؟
اور جب " اقبال ہی اقبال سے آگاہ نہ تھا "
تو اس پر لکھنے والے کس قدر حقیقی طور پر اقبال سے آگاہ ہوں گے ۔
باقی " مفتی و مفسر " اک عمر گنواتے ہیں جب جا کر مفتی و مفسر کا خطاب پاتے ہیں ۔
اور شاعر تو صرف خواب دکھاتے ہیں ۔
کچھ گزرے ہوئے پل
کچھ گزرتے لمحے
کچھ آنے والی گھڑیاں ۔
علامہ اقبال ہوں یا کہ مرزا غالب اپنی قادرکلامی پر بلا شبہ احترام کے قابل ہیں ۔
حرف چننا لفظ بننا بھی بلا شبہ آسان امر نہیں ہوتا ۔
اور وہ رمز جس سے حرف آپس میں جڑ کے لفظ تخلیق کرتے ہیں ۔
اس رمز سے آگہی پانا شہر کے دکانداروں کے بس میں کہاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔