آخری سلام
بعض دفعہ تم کسی رشتہ ،تعلق، محبت، اور جذبہ کو ٹوٹے سے روکنے کی لاحاصل کوشش کرتے ہو۔
مگر فطرت کے قانون سے کھیلنا مشکل ہے۔ ہر کام کا مکمل ہونا ناممکن ہے۔
ہر پیار میں وفا ممکن نہیں اور ہراحساس کا بکھرنا ضروری ہے۔
تو شفقت اور محبت کیسے لازوال ہوسکتی ہے؟ اس کے پیر بھی اس ننھی جھاڑی کی طرح زمین چھوڑ دیتے ہیں۔
جس نے کنارے سے زندگی بھر ساتھ نبہانے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر ایک دن ندی کی طغیانی اسے بہا کر لےگئی۔
کیا تم نے ایک ننھی جھاڑی کو ندی کے کنارے سے اکھڑ کر پانی میں بہتے دیکھا ہے؟
کیا تم نےاس ننھی جھاڑی کی ندی کے کنارے سے چمٹنے کی شدید چاہت کومحسوس کیا ہے؟
کیا اس کی لمبی باہیں زمین کی طرف لپکتی دیکھیں ہیں!
شاید نہیں۔
تمہیں ان کا کیا پتہ! ۔
تم تو ایک خیال ہو جس کی تشکیل نہیں، تم تو ایک خواب ہو جس کی کوئی تکمیل نہیں۔
تم وہ سمندر ہو جس کا حاصل نہیں۔
تمہیں
میرا آخری سلام
تفسیر