تفیہم القرآن۔۔ استفسار اور مشورے

الف عین

لائبریرین
احباب کو جان کر خوشی ہوگی کہ یہاں ناگپور میں میرا پروجیکٹ شروع ہو گیا ہے۔ اور ابتدا تفہیم القرآن سے کر رہا ہوں۔ ایک صاحب محمد ابراہیم کام سے لگ گئے ہیں ۔ ایک دو مزید "کاتب" اس ہفتے اور مل رہے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ شاید اس بات پر اہلِ محفل نے غور کیا ہو کہ میں دینی عالموں کے ناموں کے ساتھ "مولانا" نہیں لکھتا ہوں۔ چاہے وہ عبد الکریم پاریکھ ہوں، اسد مدنی مرحوم ہوں یا ابو الاعلیٰ مودودی۔ وجہ؟ عربی معانی کی رو سے اس میں کچھ شرک کا شائبہ پایا جاتا ہے۔ "ہمارے مولا" تو ایک اللہ تعالیٰ ہی ہیں۔ عرب ممالک اور عربی میں علمائے دین کو شیخ کیا جاتا ہے، لیکن اس کا مطلب اردو میں کچھ اور ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نجم صاحب اس محفل پر خوش آمدید،

آپ نے آج ہی شمولیت اختیار کی ہے۔ خوشی ہوئی۔

ایسا کریں کہ تعارف کے زمرے میں جائیں اور اپنا تعارف دیں تاکہ اراکینِ محفل آپ کے متعلق جان سکیں اور آپ بھی اراکینِ محفل کے متعلق جان پائیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
مزید یہ کہ شاید اس بات پر اہلِ محفل نے غور کیا ہو کہ میں دینی عالموں کے ناموں کے ساتھ "مولانا" نہیں لکھتا ہوں۔ چاہے وہ عبد الکریم پاریکھ ہوں، اسد مدنی مرحوم ہوں یا ابو الاعلیٰ مودودی۔ وجہ؟ عربی معانی کی رو سے اس میں کچھ شرک کا شائبہ پایا جاتا ہے۔ "ہمارے مولا" تو ایک اللہ تعالیٰ ہی ہیں۔ عرب ممالک اور عربی میں علمائے دین کو شیخ کیا جاتا ہے، لیکن اس کا مطلب اردو میں کچھ اور ہوتا ہے۔
درست۔ آپ کی بات بجا ہے استادٍ‌ محترم
قیصرانی
 
تلمیذ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
مزید یہ کہ شاید اس بات پر اہلِ محفل نے غور کیا ہو کہ میں دینی عالموں کے ناموں کے ساتھ "مولانا" نہیں لکھتا ہوں۔ چاہے وہ عبد الکریم پاریکھ ہوں، اسد مدنی مرحوم ہوں یا ابو الاعلیٰ مودودی۔ وجہ؟ عربی معانی کی رو سے اس میں کچھ شرک کا شائبہ پایا جاتا ہے۔ "ہمارے مولا" تو ایک اللہ تعالیٰ ہی ہیں۔ عرب ممالک اور عربی میں علمائے دین کو شیخ کیا جاتا ہے، لیکن اس کا مطلب اردو میں کچھ اور ہوتا ہے۔

جی اعجاز صاحب میں بھی آپکی اس بات کی تائید کرتا ہوں ۔ لیکن یہاں کے ‘عربی دان‘ مولویوں کو یہ بات کون سمجھائے !!
 
اعجاز اختر نے کہا:
احباب کو جان کر خوشی ہوگی کہ یہاں ناگپور میں میرا پروجیکٹ شروع ہو گیا ہے۔ اور ابتدا تفہیم القرآن سے کر رہا ہوں۔ ایک صاحب محمد ابراہیم کام سے لگ گئے ہیں ۔ ایک دو مزید "کاتب" اس ہفتے اور مل رہے ہیں۔

بہت خوشی ہوئی اعجاز صاحب اور صحیح معنوں میں ایک یونیکوڈ تفسیر کے شامل ہونے سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ جتنا بھی لکھا جاتا رہے اسے ساتھ ساتھ شامل کرتے جائیں تاکہ ہم سب مستفید ہوسکیں اور باقی لوگوں کو بھی خبر کر سکیں۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک صاحب کو تو پہلے کام میں لگا چکا ہوں، وہ پہلے مجھے ایک دو صفحات کا نمونہ پیش کریں گے۔ آج صدر مسلم لائبریری میں وہاں کے دو کارندے ہی راضی ہو گئے ہیں۔ وہاں ونڈوز 98 تھا، اردو لائٹ وہاں ٹھیک سے کام نہیں کر رہا ہے کہ انٹر نیٹ اکسپلور کا ورژن بھی 5 ہے اگرچہ میں نے رچ ایڈٹ 3 تو انسٹال کر دیا، لیکن اردو لائٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ فانٹ کے علاوہ کسی میں کام نہیں کر رہا ہے۔ اوپن آفس 2 بھی انسٹال کر کے آیا کہ اس میں کاپی پیسٹ کر کے کام چلائیں۔ ویسے وہ صاحب کہیں اور ایکس پی میں بھی کام کرتے ہیں۔ دوسرے صاحب آج نہیں آ سکے لیکن ان کی امداد کے لئے پھر جانا ہوگا مجھے۔ غرض تین آدمی تو یہ مل ہی گئے ہیں جو دس روپئے فی صفحہ پر کام کریں گے، بغیر پرنٹ آؤٹ کے۔
اس کے بعد یہاں کے ایک مزاح نگار محمد اسداللہ سے ملنے گیا کہ ان کی کتابوں کی سافٹ کاپی مل جائے تو معلوم ہوا کہ ان کا بیٹا بھی کافی ماہر ہے، ان کے گھر میں ہی کمپیوٹر ہے ونڈوز ایکس پی کے ساتھ اور اسداللہ صاحب کی تازہ کوئز کی کتاب اسی نے ان پیج میں ٹائپ کی ہے۔ اور جب ان کو یہ ساری باتیں بتائیں تو وہ بھی کام کرنے پر راضی ہیں۔ ان کو یونی کوڈ کنورٹر بھی دے کر آیا (اور اب اپنی تین کتابوں کی ان پیج فائلوں کو وہی کنورٹ کر کے اردو تحریر میں مہیا کریں گے اپنی اجازت کے ساتھ۔ ) اسداللہ صاحب نے کہا کہ ان کا پورا خاندان۔ اہلیہ، بیٹی، بیٹا توصیف اور وہ خود مل کر یہ کام کریں گے۔ ان کے گھر پر ہی ترجمان القرآن بھی دستیاب ہے، اس لئے میں نے مشورہ دیا کہ اسی کو شروع کر دیں۔ نبیل نے پہلا حصّہ تو شروع کر دیا تھا۔ نبیل یہ بتاؤ کہ ام الکتاب۔ یعنی سورۂ فاتحہ تم مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہو یا جہاں تک تم نے کیا ہے، اس کے آگے سے ہی کام کروانا شروع کیا جائے؟ فی الحال تو میں نے بقرۃ سے ہی کرنے کا کہا ہے۔
 
آصف

محفلین
اعجاز صاحب کتابت کے دوران قران کے متن اور تفسیر کو علیحدہ کیسے کریں گے؟ دوسرا کیا قران کے متن کو بھی لکھوائیں گے؟
 
زیک

مسافر
اعجاز صاحب: تفہیم القرآن کاپی‌رائٹ نہیں ہے کیا؟ مودودی صاحب کو فوت ہوئے تو اتنا عرصہ نہیں ہوا۔
 
الف عین

لائبریرین
زکریا۔ اس نکتے کا مجھے بھی خیال نہیں آیا تھا۔ دیکھنا پڑے گا۔ مسلم لائبریری میں البتّہ آج ہی وحیدالدین خان کا تذکیر القرآن دیکھا ہے اور موصوف نے واضح الفاظ میں نشان دہی کی ہے کہ اس کتاب پر کوئ کاپی رائٹ نہیں ہے اور کوئ بھی اس کو کسی بھی طرح نقل کر سکتا ہے۔
آصف، میرا خیال ہے کہ یہ ورڈ ڈاکیومینٹ میں ہی ممکن ہو سکے گا۔ بغیر کالم کے جدول میں۔ عربی متن بعد میں میں ہی کاپی پیسٹ کر دوں گا ایک الگ رو میں، اگلی رو میں ترجمہ اور تیسری رو میں تفسیر۔
اسے وکی میں پوسٹ لرنا مشکل ہوگا۔ یا الگ الگ پیرا میں کرنا ہوگا۔ متن، ےترجمے اور تفسیر میں فانٹس میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے بشرطیکہ نفیس ویب نسخ استعمال کیا جائے، اردفو نسخ ایشیا ٹائپ میں ممکن نہیں ہوگا، محض رنگ تبدیل کیا جا سکے گا شاید۔ یہاں فورم میں تو فارمیٹنگ کی میری ہر کوشش ناکام ہی رہی ہے اب تک۔
 
باذوق

محفلین
اعجاز صاحب ، آپ نے بڑی اچھی خبر دی۔
تفہیم القرآن ۔۔۔ پ۔ڈ۔ف کی شکل میں‌ہے میرے پاس ، مگر افسوس کہ تصویری اردو میں ۔۔۔ اسکان شدہ صفحات ہیں۔
مولانا کی ترکیب پر آپ کا اعتراض درست ہے ، یہاں سعودیہ میں بھی عموماََ اعتراض کیا جاتا ہے ، مگر اکثر سننے والے معترض کو وہابی کا لقب عطا کر دیتے ہیں۔
میں محمد جوناگڑھی کے ترجمے کو یونی کوڈائز کرنے کی کوششوں‌میں ہوں ۔۔۔ اس سلسلے میں‌مدینہ منورہ کے قرآن کمپلکس والوں‌سے اسی ہفتے دوبدو ملاقات کرنے کا ارادہ ہے ، شائد وہاں سے اردو ترجمے و تفسیر کی اِن پیج فائلیں مل جائیں ۔۔۔ اللہ کرے !
 
باذوق

محفلین
زکریا نے کہا:
اعجاز صاحب: تفہیم القرآن کاپی‌رائٹ نہیں ہے کیا؟ مودودی کو مرے ہوئے تو اتنا عرصہ نہیں ہوا۔
مودودی رحمہ اللہ کے تعلق سے معتبر علماء کے بعض نظریاتی اختلافات سے میں‌بھی اتفاق رکھتا ہوں۔
مگر ایسا لہجہ ۔۔۔ میرا خیال ہے ، زکریا ، آپ کو الفاظ پر قابو رکھنا چاہئے۔
 
آصف

محفلین
باذوق نے کہا:

کیا اچھا ہو جو یوں ہو جائے۔ اللہ سبحانہ و تعالی آپ کی سعی میں برکت فرمائیں۔
 
فرید احمد

محفلین
عربی میں لفظ “ مولی “ غلام کےآقا کے لیے ، اور غلام کے لیے ( دونوں کے لیے ) اصل میں مستعمل ہے، ( گویا یہ لفظ متضاد المعنی ہے ) اور کسی کو “مولا“ نا “ کہنے میں یہی تواضعانہ معنی مراد ہوتاہے ۔
عربی کتب میں یہ لفظ اسی معنی میں آتا ہے، اور احادیث میں بھی اس معنی میں وارد ہے ۔
تفصیل اور حوالوں کی ضرورت نہیں سمجھتا ۔
 
تلمیذ

لائبریرین
باذوق نے کہا:
زکریا نے کہا:
اعجاز صاحب: تفہیم القرآن کاپی‌رائٹ نہیں ہے کیا؟ مودودی کو مرے ہوئے تو اتنا عرصہ نہیں ہوا۔
مودودی رحمہ اللہ کے تعلق سے معتبر علماء کے بعض نظریاتی اختلافات سے میں‌بھی اتفاق رکھتا ہوں۔
مگر ایسا لہجہ ۔۔۔ میرا خیال ہے ، زکریا ، آپ کو الفاظ پر قابو رکھنا چاہئے۔

باذوق نے بالکل میرے خیالات کی ترجمانی کی ہے ۔
 
Top