تلاشِ گمشدہ!!!

سید عمران

محفلین
ایک عدد ملزم جو محفل کی عدالت میں پیش ہونے کے بعد سو فیصد مجرم ثابت ہونے کے خوف میں مبتلا ہے گزشتہ کئی روز سے روپوش ہے۔ بقول بے وثوق ذرائع ملزم ہر اس کام سے انکاری ہے جو جرم کے دائرہ کی حدود میں واقع ہو، پر عدالت کے پاس ایسے خود ساختہ ثبوت موجود ہیں جو اس کے انکاری ہونے کا انکار کرتے ہیں۔ رہے سہے ثبوت ملزم کے پیش ہونے پر عین اسی وقت تیار کرلیے جائیں گے۔
تاہم عدالت اس بات پر مشوش ہے کہ اگر ملزم نے کوئی جرم نہیں کیا تو روپوشی کی وجہ کس چیز کی شرمندگی ہے؟ ملزم آکر خود اپنے منہ سے اپنے پر لگائے گئے کردہ ناکردہ جرائم کا انکار کیوں نہیں کرتا، دوسروں کے منہ سے کیوں کہلوا رہا ہے کہ مجھے کیوں پھنسایا؟
عدالت کو اس بات سے بھی مطلع کیا گیا ہے کہ ملزم کے کئی ہمدرد محفل پر دن دہاڑے دندناتے پھرتے ہیں مگر کوئی ان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جراءت نہیں کرسکتا، انگلی اٹھانا تو دور کی بات، مزید دور کی بات یہ کہ کوئی ان سے ملزم کے نئے اڈے اور مشکوک حالات کے بارے میں پوچھ گچھ بھی نہیں کرسکتا۔ اگر کوئی ڈرتے ڈرتے دبے لفظوں میں گھما پھرا کر کچھ پوچھنا بھی چاہے تو یہ معاون یو ٹرن لے کر سائل کو ایسا گھماتے پھراتے ہیں کہ وہ گھر جانے کے بجائے سیدھا شفا خانے جا پہنچتا ہے۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں عدالت ایک بے داغ ماضی، رنگین حال اور سنگین مستقبل رکھتی ہے۔ عدالت کی ان کارستانیوں کا شفاف ریکارڈ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ عدالت ڈرتی ورتی کسی سے نہیں ہے، چناں چہ اسی بے خوفی کے عالم میں مفرور ملزم کی فی الفور تلاش کا حکم دیتی ہے۔
گمشدہ ملزم کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع دینے والے بہادر کو محفل معطلی کی سزا سے تاحیات محفوظ و مامون قرار دیا جائے گا۔ نیز اگر عدالت ملزم کو کوئی سزا سنائے گی تو اس پر عمل درآمد کی سعادت بھی مذکورہ خوش نصیب کے حصہ میں آئے گی۔ تاہم اسے عدالت کی کوئی کمزوری یا خوف نہ سمجھا جائے کہ عدالت خود سزا کیوں نہیں دے رہی ہے۔ آفٹر آل عدالت ڈرتی ورتی کسی سے نہیں ہے!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
گمشدہ ملزم کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع دینے والے بہادر کو محفل معطلی کی سزا سے تاحیات محفوظ و مامون قرار دیا جائے گا۔ نیز اگر عدالت ملزم کو کوئی سزا سنائے گی تو اس پر عمل درآمد کی سعادت بھی مذکورہ خوش نصیب کے حصہ میں آئے گی۔ تاہم اسے عدالت کی کوئی کمزوری یا خوف نہ سمجھا جائے کہ عدالت خود سزا کیوں نہیں دے رہی ہے۔ آفٹر آل عدالت ڈرتی ورتی کسی سے نہیں ہے!!!
ہمارے شریف اور معصوم بھیا کو ملزم بنا دیا آپ نے ۔۔۔۔🥲
پر ڈھیر ساری داد و تحسن قبول کیجیے اسقدر خوبصورت تحریر پر ۔۔۔
بہت ساری دعائیں جیتے رہیے ۔۔بڑی بھاوج ، منجھلی سنجھلی ،اور چھوٹی بھاوج کے ساتھ چہکتے اور مہکتے رہیں آمین🌟🌟🌟🌟🌟
 

سیما علی

لائبریرین
عدالت کی ان کارستانیوں کا شفاف ریکارڈ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ عدالت ڈرتی ورتی کسی سے نہیں ہے، چناں چہ اسی بے خوفی کے عالم میں مفرور ملزم کی فی الفور تلاش کا حکم دیتی ہے۔
اب بھیا بتائیں کہ آپ کوئی مفرور نہیں اور آپکا ریکارڈ کرسٹل کلئیر ہے ۔۔
 

سید عمران

محفلین
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
عدالت کا تماشا کب شروع ہو گا۔
اوہ۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ کب کارروائی شروع ہو گی۔
اس بار تو عدالت درگزر سے کام لیتی ہے۔۔۔
آئندہ عدالت کے روبرو مخولیاں کرنا ملزم کے حق میں ناحق اور کڑی سزا کا باعث بن سکتا ہے!!!
 
Top