تلاشِ گمشدہ!!!

سید عمران

محفلین
ہماری عدالت سے پرزور اپیل ہے کہ عدنان بھائی کو فوری طور پر رہا کرکے محفل میں لایا جائے۔
معزز سامع کے بیان سے عدالت ذی وقار کے علم میں یہ بات آئی کہ معزز سامع عدالتی کارروائی کا بغور جائزہ نہیں لے رہا ہے۔۔۔
معزز سامع کی سمع خراشی کرتے ہوئے عدالت یہ وضاحتی بیان جاری کرتی ہے کہ ملزم کو رہا کیسے کیا جاسکتا ہے جبکہ ملزم تاحال مفرور ہے۔۔۔
ملزم کا اب تک محض ایک بیان نشر ہوا ہے جو کسی مشکوک نامعلوم مقام سے جاری کیا گیا تھا!!!
 
سید عمران

محفلین
مجھے تو لگتا ہے عدلیہ اور ملزم کا اندرونِ خانہ مک مکا ہو چکا ہے۔ کیونکہ عدلیہ نے دو دن سے ملزم کے خلاف کوئی بیان ہی نہیں داغا😊
درست کہہ رہے ہیں بھیا آپ 😊
عدالت اپنے خلاف ہونے والی چہ مگوئیوں اور سازشوں سے بخوبی آگاہ ہے۔۔۔
اور کوئی مناسب موقع محل دیکھ کر قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہے!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عدالت اپنے خلاف ہونے والی چہ مگوئیوں اور سازشوں سے بخوبی آگاہ ہے۔۔۔
اور کوئی مناسب موقع محل دیکھ کر قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہے!!!
NRO کی صدائیں گردش کر رہی تھیں میں نے سوچا کہ عدلیہ کے گوش گزار کر دی جائیں۔ اسی لیے تو کمرہء عدالت میں ببانگ دہل یہ بات کر دی۔ ورنہ کسی ایسی جگہ جا کر بھی بات کر سکتا تھا جہاں عدالت کے فرشتوں کو بھی خبر نہ ہوتی۔ 😊
 
عدالت کو بے خبر سمجھنے کی جسارتِ بے باکانہ محض خام خالی اور عقل کا فتور تصور کی جائے گی۔۔۔
کیوں کہ عدالت کا اس بدنامِ زمانہ این آر او میں خود بہت بڑا ہاتھ ہے!!!
 
محمداحمد

لائبریرین
معزز سامع کے بیان سے عدالت ذی وقار کے علم میں یہ بات آئی کہ معزز سامع عدالتی کارروائی کا بغور جائزہ نہیں لے رہا ہے۔۔۔
معزز سامع کی سمع خراشی کرتے ہوئے عدالت یہ وضاحتی بیان جاری کرتی ہے کہ ملزم کو رہا کیسے کیا جاسکتا ہے جبکہ ملزم تاحال مفرور ہے۔۔۔
ملزم کا اب تک محض ایک بیان نشر ہوا ہے جو کسی مشکوک نامعلوم مقام سے جاری کیا گیا تھا!!!
ملزم کو عدالت سے انصاف کی بالکل امید نہیں ہے اس لیے وہ مفروری میں ہی عافیت جان رہے ہیں۔

عدالت سے درخواست ہے ملزم کے خلاف تمام مقدمات فی الفور واپس لے۔ تاکہ ملزم باعزت جلوہ افروز ہو سکے۔
 
سید عمران

محفلین
ملزم کو عدالت سے انصاف کی بالکل امید نہیں ہے اس لیے وہ مفروری میں ہی عافیت جان رہے ہیں۔

عدالت سے درخواست ہے ملزم کے خلاف تمام مقدمات فی الفور واپس لے۔ تاکہ ملزم باعزت جلوہ افروز ہو سکے۔
عدالت پر ناانصافی کا الزام لگانے کی سزا مدعی کو معلوم ہونی چاہیئے۔۔۔
اگر ناانصافی ہے تو یہی سہی۔۔۔
جس کی لاٹھی اس کی بھینس!!!
 
سید عمران

محفلین
جج اور وکلاء صفائی کے مابین لڑائی بڑھتی جا رہی ہے۔ ملزم صاحب! تشریف لائیں تاکہ کوئی فیصلہ ہو سکے
عدالت کو تازہ ترین اطلاعات سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے کہ ملزم کا سیٹھ خود دروازہ پر ڈنڈا لے کے کھڑا ہے۔۔۔
تاکہ ملزم ڈیوٹی ٹائم کو ڈیٹنگ ٹائم بناتا نہ پھرے!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نہیں چوکیدار سیٹھ کے قدموں میں بیٹھا کردہ گناہوں کی معافیاں مانگ رہا ہے!!!
چوکیدار نے اگر غالب کو پڑھ رکھا ہو گا تو کچھ اس طرح سے اپنے سیٹھ/مالک سے بات کر رہا ہو گا۔

ناکردہ گناہوں کی بھی حسرت کی ملے داد
مالک اگر ان کردہ گناہوں کی سزا ہے
 
سید عمران

محفلین
چوکیدار نے اگر غالب کو پڑھ رکھا ہو گا تو کچھ اس طرح سے اپنے سیٹھ/مالک سے بات کر رہا ہو گا۔

ناکردہ گناہوں کی بھی حسرت کی ملے داد
مالک اگر ان کردہ گناہوں کی سزا ہے
چوکیدار نے اگر غالب کو پڑھ لیا ہوتا تو سیٹھ کی کرسی پر نہ بیٹھا ہوتا؟؟؟
:unsure: :unsure: :unsure:
 
Top