تلاشِ گمشدہ!!!

سید عمران

محفلین
عدالت میں چائے سموسوں کا پروگرام تو بہت اچھا ہے۔:)
انتظام کون کر رہا ہے؟
قاضی ء عدالت؟
:)
یہ افواہ اڑانے والے گروہ کو توہین عدالت کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔
اب اس گروہ کے حالات یہی بتا رہے ہیں کہ باہر آنے بعد چائے سموسے کا ٹھیلہ ہی لگائیں گے!!!
 
جاسمن

لائبریرین
محمد علی اداکار کی ایک فلم کے ایک نغمہ میں یہ بول بھی تھے
بستر لگا لیا ہے تیرے گھر کے سامنے
سو یہاں
ٹھیلہ لگا لیا ہے تیری عدالت کے سامنے
غور کریں کہ جس عدالت کے سامنے ٹھیلے لگے ہوں گے، اس کا کیا تاثر ہو گا!!!
:)
 
محمد عبدالرؤوف

آپ کا مراسلہ توہینِ عدالت نہ قرار دے دیا جائے۔ قاضی صاحب آپ کا کیا خیال ہے؟
 
سید عمران

محفلین
آپ کا مراسلہ توہینِ عدالت نہ قرار دے دیا جائے۔ قاضی صاحب آپ کا کیا خیال ہے؟
آپ یہاں وکیل صفائی ہیں نہ وکیل استغاثہ۔۔۔
لہٰذا عدالت کو اوٹ پٹانگ مشورہ دے کر اس کی گمراہی میں مزید اٖضافہ فرمانے کی سعی مذمومہ سے اجتناب کریں۔۔۔
عدالت خوب جانتی ہے کہ کب کب کون کون اس کی توہین کررہا ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
غور کریں کہ جس عدالت کے سامنے ٹھیلے لگے ہوں گے، اس کا کیا تاثر ہو گا!!!
:)
عدالت اس بات کی یوں تاویل کرتی ہے کہ غلط تاثر کی نسبت ٹھیلے کی طرف ہوئی ہے نہ کہ عدالت کی طرف۔۔۔
اس کے باوجود عدالت، ٹھیلہ اور برا تاثر ان تینوں کے ملاپ نے عدالت کا دل مجروح کرکے رکھ دیا ہے۔۔۔
کہاں عدالت ذی وقار اور کہاں چنے بھتورے کا ٹھیلہ !!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آپ یہاں وکیل صفائی ہیں نہ وکیل استغاثہ۔۔۔
لہٰذا عدالت کو اوٹ پٹانگ مشورہ دے کر اس کی گمراہی میں مزید اٖضافہ فرمانے کی سعی مذمومہ سے اجتناب کریں۔۔۔
عدالت خوب جانتی ہے کہ کب کب کون کون اس کی توہین کررہا ہے!!!
سعیِ ممدوحہ کو سعیِ مذمومہ قرار دینے والوں کے مقاصد کسی خطرے سے خالی نہیں ہو سکتے۔ ذرا سوچیے، سر کو نوچیے
 
جاسمن

لائبریرین
آہ۔۔۔
جب سے آپ نے عدالت کا معیار ٹھیلے سے بھی زیادہ گرایا ہے۔۔۔
کوئی اس وقار کو ٹھیلے پر لادنے کو بھی تیار نہیں!!!
تصحیح کی ضرورت جملے کے ساتھ عدالت کو بھی ہے۔
یہ وقار گرانے میں جو خفیہ ہاتھ ہے، وہ خود عدالت ہی کا ہے جنابِ والی ا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہماری عدالت سے پرزور اپیل ہے کہ عدنان بھائی کو فوری طور پر رہا کرکے محفل میں لایا جائے۔

اور اس خوشی میں عدالت کے خرچے پر چائے سموسوں کا انتظام کیا جائے !!!
 
سیما علی

لائبریرین
ہماری عدالت سے پرزور اپیل ہے کہ عدنان بھائی کو فوری طور پر رہا کرکے محفل میں لایا جائے۔

اور اس خوشی میں عدالت کے خرچے پر چائے سموسوں کا انتظام کیا جائے !!!
ہم بھی معزز عدالت سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے معصوم بھیا کو ملزم نہ سمجھا جائے کیونکہ اُِنھوں معزز عدالت میں پیش ہوکر اپنے بے قصور ہونے کا ثبوت دیا۔۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم بھی معزز عدالت سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے معصوم بھیا کو ملزم نہ سمجھا جائے کیونکہ اُِنھوں معزز عدالت میں پیش ہوکر اپنے بے قصور ہونے کا ثبوت دیا۔۔۔۔
مجھے تو لگتا ہے عدلیہ اور ملزم کا اندرونِ خانہ مک مکا ہو چکا ہے۔ کیونکہ عدلیہ نے دو دن سے ملزم کے خلاف کوئی بیان ہی نہیں داغا😊
 
Top