جس کی پوشاک میں الماس جڑے ہو احمد کیسے مانوں کہ وہ فنکار بھی ہو سکتا ہے
ا ادیب محفلین جولائی 20، 2011 #41 جس کی پوشاک میں الماس جڑے ہو احمد کیسے مانوں کہ وہ فنکار بھی ہو سکتا ہے
ا ادیب محفلین جولائی 20، 2011 #42 میں نے جس جس کو بھی چاہا تیرے ہجرا میں فراز آتے جاتے موسم تھے زمانہ تو تھا
محمد وارث لائبریرین اگست 16، 2011 #44 اُن مدھ بھری آنکھوں میں کیا سحر تبسّم تھا نظروں میں محبت کی دنیا ہی سمٹ آئی صوفی غلام مصطفیٰ تبسم
محمداحمد لائبریرین ستمبر 6، 2011 #46 محمد وارث نے کہا: خوف قیامت کا یہی ہے کہ میر ہم کو جیا بارِ دگر چاہئے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب وارث بھائی! ایسا عمدہ انتخاب پیش کیا ہے آپ نے اس سلسلے میں کہ پڑھ کر روح سرشار ہوگئی۔ واہ واہ واہ ۔ سبحان اللہ۔
محمد وارث نے کہا: خوف قیامت کا یہی ہے کہ میر ہم کو جیا بارِ دگر چاہئے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب وارث بھائی! ایسا عمدہ انتخاب پیش کیا ہے آپ نے اس سلسلے میں کہ پڑھ کر روح سرشار ہوگئی۔ واہ واہ واہ ۔ سبحان اللہ۔
محمداحمد لائبریرین ستمبر 6، 2011 #47 کون غلام محمد قاصر بے چارے سے کرتا بات چالاکوں کی دنیا تھا اور یہ حضرت شرمیلے تھے
محمداحمد لائبریرین ستمبر 7، 2011 #48 مجھے کب تک سمیٹے گا وہ محسن میں اندر سے بہت ٹوٹا ہوا ہوں محسن نقوی
محمداحمد لائبریرین ستمبر 7، 2011 #49 اسے بھی لگ ہی گئی شہرِ محبت کی ہوا وہ بھی امجد ہے کئی دن سے پریشان بہت
محمداحمد لائبریرین ستمبر 7، 2011 #50 محسن لگی نا چوٹ نئی پھر خلوص میں میں نے کہا نہ تھا کہ مرے یار سوچنا
محمداحمد لائبریرین ستمبر 7، 2011 #51 سیف اندازِ بیاں بات بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
محمداحمد لائبریرین ستمبر 7، 2011 #52 وقتِ رخصت بھیگی آنکھوں اُس کا کہنا ہائے قتیل تم کو لوٹ ہی جانا تھا تو اِس نگری میں آئے کیوں
محمداحمد لائبریرین ستمبر 7، 2011 #53 غالب چھٹی شراب پر اب بھی کبھی کبھی پیتا ہوں روزِ ابر، شبِ ماہتاب میں
محمداحمد لائبریرین ستمبر 8، 2011 #58 فراز ظلم ہے اتنی خود اعتمادی بھی کہ رات بھی تھی اندھیری چراغ بھی نہ لیا
محمد وارث لائبریرین ستمبر 8، 2011 #59 ہوش کرتے نہ اگر ضبطِ فغاں، کیا کرتے پرسشِ غم کا سلیقہ بھی تو یاروں میں نہ تھا (ہوش ترمذی)
محمداحمد لائبریرین ستمبر 8، 2011 #60 چھوڑ دی کس کے لئے تو نے مظفر دنیا جستجو سی تجھے دن رات بتا کس کی تھی مظفر وارثی