تصحیح طلب۔اگر بار بھیجو تو
کسی مستند ای میل سے بھیجنا
ایسی ایڈریس جو سپیم کرتے ہیں، ان کی ای میلز اکثر ان باکس میں نہیں آتی۔۔۔ مستند سے مراد یہی تھی کہ سپیم قسم کے ای میل سے ای میل مت بھیجو۔۔۔۔ ایسے ہی بیکار کی ہانکی تھی۔۔۔تصحیح طلب۔
انشاء کی نثر ہو یا شاعری۔۔۔ دونوں میں اس کا پرستار ہی ہوں اور رہوں گا۔۔۔۔پھر تمہارا خط آیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شام حسرتوں کی شام
رات تھی جدائی کی
صبح صبح ہر کارہ
ڈاک سے ہوائی کی
نامۂ وفا لایا
پھر تمہارا خط آیا
پھر کبھی نہ آؤںگی
موجۂ صبا ہو تم
سب کو بھول جاؤںگی
سخت بے وفا ہو تم
دشمنوں نے فرمایا
دوستوں نے سمجھایا
پھر تمہارا خط آیا
ہم تو جان بیٹھے تھے
ہم تو مان بیٹھے تھے
تیری طلعتِ زیبا
تیرا دید کا وعدہ
تیری زلف کی خوشبو
دشتِ دور کے آہو
سب فریب سب مایا
پھر تمہارا خط آیا
ساتویں سمندر کے
ساحلوں سے کیوں تم نے
پھر مجھے صدا دی ہے
دعوت وفا دی ہے
تیرے عشق میں جانی
اور ہم نے کیا پایا
درد کی دوا پائی
دردِ لادوا پایا
کیوں تمہارا خط آیا
ابن انشا
ہمارا بھی یہی حال ہے شیر محمد خان صاحب نے اتنی سی عمر میں کیا کیا جواہرانشاء کی نثر ہو یا شاعری۔۔۔ دونوں میں اس کا پرستار ہی ہوں اور رہوں گا۔۔۔۔
کیا خوبصورتی ہےڈاک سے ہوائی کی
نامۂ وفا لایا
پھر تمہارا خط آیا
بہت خوبصورت ہانکی تھی۔ایسی ایڈریس جو سپیم کرتے ہیں، ان کی ای میلز اکثر ان باکس میں نہیں آتی۔۔۔ مستند سے مراد یہی تھی کہ سپیم قسم کے ای میل سے ای میل مت بھیجو۔۔۔۔ ایسے ہی بیکار کی ہانکی تھی۔۔۔
ان کی شاعری میں موسیقیت بلا کی ہے۔انشاء کی نثر ہو یا شاعری۔۔۔ دونوں میں اس کا پرستار ہی ہوں اور رہوں گا۔۔۔۔
اوہ۔۔۔۔ کر دیا ایسے ہی۔۔۔ گرچہ اس سے وزن پر کوئی اثر نہیں پڑا۔۔۔۔ یعنی بےوزن ہی رہی۔بہت خوبصورت ہانکی تھی۔
بس آخر میں
" اگر بار بھیجو"
یہاں شاید" اگر اگلی بار بھیجو۔۔۔ "
یا
"اگلی بار بھیجو۔۔۔"
آنا ہو گا۔
اور وہ والی بھی۔۔۔۔ اب عمر کی نقدی ختم ہوئی۔۔ اب بیٹھے ہیں کشکول لیے۔۔۔ان کی شاعری میں موسیقیت بلا کی ہے۔
مجھے بھیانک کی نثر و شاعری دونوں بے حد پسند ہیں۔
"یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں" طالب علمی کے دور میں خوب پڑھا کرتے تھے۔ زبانی یاد تھی۔
دو چار بھاری بھرکم الفاظ شامل کر کے وزنی کر لیں۔گرچہ اس سے وزن پر کوئی اثر نہیں پڑا۔۔۔۔ یعنی بےوزن ہی رہی۔