ہر فورم کا اپنا سکوپ اور اپنے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں۔ اردو ویب اور اردو محفل کا مقصد تحقیق اور تعلیم کی ترویج ہے ناکہ مناظرہ بازوں کا اکھاڑہ بننا۔میں سو فیصدمتفق ہوں طفری صاحب سے۔لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ایک فورم کا مقصد ہی بحث برائے بحث کا ہوتا ہے، ہاں یہ بات ضرور ہے کہ بحث کا معیار اس میں حصہ لینے والوں کے کردار تعلیمی قابلیت اورشخصیت پرانحصار کرتا ہے۔ اور اگر فورم پر کھلی بحث کی اجازت نہ دی جائے تو وہ چاٹ روم بن جاتا ہے(اردو کے زیادہ تر فورم چاٹ روم ہی ہیں(۔ اور میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ اگر ایک طرف ایک بحث اردومحفل پرتھوڑی بہت تلخی پیدا کرتی ہے تو اس کے مقابلے میں ہمیں ایک دوسرے کے بارے میں اورجاننے سمجھنے کا موقعہ بھی ملتا ہے اور اگر آج نہیں تو کل اسی بحث برائے بحث میں جو باتیں ہوتی ہیں اور جنہیں ہم فضول اور بے مقصدسمجھتے ہیں ہماری حقیقی زندگی کے حقیقی تجربات کے بعد ہمیں بے حد مددگار ثابت ہوں گی۔
آپ کے اقتباس میں سرخ رنگ میں مقید الفاظ ہی کسی بحث کی افادیت کی نفی کر رہے ہیں ۔ بحث برائے مقصد ہو تو بات سمجھ آتی ہے ۔ جو بحث صرف بحث ہو اس سے کیا فوائد حاصل کیئے جاسکتے ہیں ۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی ۔میں سو فیصدمتفق ہوں طفری صاحب سے۔لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ایک فورم کا مقصد ہی بحث برائے بحث کا ہوتا ہے، ہاں یہ بات ضرور ہے کہ بحث کا معیار اس میں حصہ لینے والوں کے کردار تعلیمی قابلیت اورشخصیت پرانحصار کرتا ہے۔ اور اگر فورم پر کھلی بحث کی اجازت نہ دی جائے تو وہ چاٹ روم بن جاتا ہے(اردو کے زیادہ تر فورم چاٹ روم ہی ہیں(۔ اور میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ اگر ایک طرف ایک بحث اردومحفل پرتھوڑی بہت تلخی پیدا کرتی ہے تو اس کے مقابلے میں ہمیں ایک دوسرے کے بارے میں اورجاننے سمجھنے کا موقعہ بھی ملتا ہے اور اگر آج نہیں تو کل اسی بحث برائے بحث میں جو باتیں ہوتی ہیں اور جنہیں ہم فضول اور بے مقصدسمجھتے ہیں ہماری حقیقی زندگی کے حقیقی تجربات کے بعد ہمیں بے حد مددگار ثابت ہوں گی۔
ہر فورم کا اپنا سکوپ اور اپنے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں۔ اردو ویب اور اردو محفل کا مقصد تحقیق اور تعلیم کی ترویج ہے ناکہ مناظرہ بازوں کا اکھاڑہ بننا۔
آپ کے اقتباس میں سرخ رنگ میں مقید الفاظ ہی کسی بحث کی افادیت کی نفی کر رہے ہیں ۔ بحث برائے مقصد ہو تو بات سمجھ آتی ہے ۔ جو بحث صرف بحث ہو اس سے کیا فوائد حاصل کیئے جاسکتے ہیں ۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی ۔
دوسری بات یہ کہ ہماری ابحاث جو برائے بحث ہوتیں ہیں ۔ دراصل وہ ہماری جنجھلاہٹ اور ذہنی انتشار کا نمونہ ہے ۔ جس میں حقائق بلکل منقود ہوتے ہیں ۔ صرف اپنی بات ہوتی ہے اور وہ بھی بلا مقصد اوربلا جواز ۔ اور اسی سے انتشار پھیلتا ہے ۔ زندگی کے حقیقی تجربات جہاں زیرِ بحث ہوتے ہیں وہاں منفی باتوں کی نشاندہی کرکے مثبت باتوں کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے نہ کہ منفی باتوں پر بحث کو فروغ دیا جاتا ہے ۔ یہاں محفل پر عموماً اسی بحث کا مظاہرہ ہوتا ہے ۔ اور اسی کے تدارک کے لیئے ہم ایک نئی پالیسی یا حکمت عملی مرتب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تاکہ بحث برائے بحث سے بچا جائے ۔
آخری بات۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں آپ قوائد ضوابط بناتے وقت اور اس پر عمل کرتے وقت برائے مہربانی یہ بات دھیان میں رکھیں کہ کہیں ان سخت قوائد و ضوابط کا شکار ہمارے کسی رکن کے ان خوبصورت خیالات کو روک نہ دے جو صرف بحث برائےبحث سے بچنے کے لیے روک لیے گئے۔
جی نبیل صاحب میں آپ سے 100 فیصد اتفاق کرتا ہوں اور شاید میں نے پہلے بھی کسی دوسرے دھاگے میں آپ سے کہا ہے اردو محفل منتظمین کو مکمل اختیار حاصل ہے وہ جس طرح چاہیں فورم کو چلائیں اور اس کے قوائد و ضوابط بنائیں اور اگر کوئی رکن ان قوائد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے انفرادی سزا دی جائے۔ بحیثیت اردو محفل رکن کے میری رائے جس کا لب لباب یہ ہے کہ جو بحث آپ کے لیےمناظروں کا اکھاڑہ ہے ہو سکتا ہے دوسروں کے لیے وہ ایک بامقصد مکالمہ ہو۔
میں اس سلسلے میں گفتگو کو آگے بڑھا نہیں سکتا کیونکہ لفظ " بحث" کا ہرگز وہ مطلب نہیں ہے جو آپ روایتی معنی میں لے رہے ہیں ۔ ساری پیچیدگی یہیں سے پیدا ہورہی ہے ۔ اور اسی نوعیت کی غلط فہمیاں اکثر اردو محفل پر سیاست اور مذہب کے فورمز پر نظر آتی ہے ۔ جہاں کوئی بھی چیز کے بارے میں کسی کی بات سمجھے بغیر ایک رائے قائم کرلی جاتی ہے اور پھر اس پر سختی سے ڈٹا جاتا ہے ۔ مگر اپنی رائے پر نظرثانی یا تحقیق کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی ۔ اور پھر بحث وہ برائے بحث بن جاتی ہے ۔ جس پر آپ اصرار کر رہے ہیں ۔بحث ہمیشہ بحث برائے بحث ہی ہوتی ہے، یہ بامقصد ہے یا نہیں اور اس سے فوائدحاصل کرنے کاانحصار دیکھنے اور سمجھنے کی نظریے پرہے۔ ایک بحث آپ کے لیے شاید بحث برائے بحث کے زمرے میں آکربےمقصد ہولیکن ہوسکتا ہے وہ دوسروں کےلیے بامقصد ہو۔