تعارف تم کو آشفتہ مزاجوں کی خبر سے کیا کام

آوازِ دوست

محفلین
‛چاچا جی‛‛ پر وہ تو سانپ پکڑنے والے ہوتے ہیں
کُچھ جوگی سانپ پکڑنے والے ہوتے ہیں اور جہاں کہیں سانپ نظر آئے اُن کی خدمات لی جاتی ہیں اور وہ آکر گھر میں چھُپا سانپ نکال کر پکڑ لیتے ہیں۔ یہ ماہر جوگی ہوتے ہیں اور اپنی جان داؤ پر لگا کر اہلِ خانہ کی دہشت دور کرنے کا سامان کرتے ہیں۔ کُچھ جوگی اپنی خدمات مہیا کرنے کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کر سکتے وہ اپنا ذاتی سانپ ہی کسی منتخب آبادی میں آزاد کر دیتے ہیں جس کے زہریلے دانت نکالے ہوئے ہوتے ہیں۔ عموما" شہری علاقے کا انتخاب کیا جاتا ہے جہاں لوگ خود سے ایک بڑے سانپ پر قابو پانے سے گھبراتے ہیں اور کسی" سپیشلسٹ" کی خدمات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایک بار ایک نو آموز جوگی اِس ہُنر سے اپنا ہی چھوڑا ہوا سانپ لوگوں کے منت سماجت کرنے اور معقول فیس دینے پر ڈھونڈ رہا ہوتا ہے کہ وہیں سے اُس کے سانپ کے ساتھ ایک اصلی اور جینوئن سانپ بھی برآمد ہو جاتا ہے۔ جوگی اپنے والے سانپ کو پکڑ کے پٹاری میں بند کرتا ہے اور اپنی راہ لیتا ہے۔ حیرت زدہ اور پریشان حال لوگ اُسے کہتے ہیں کہ بھئی یہ دوسرے والا سانپ کیوں نہیں پکڑتے اِسے بھی پکڑو۔ جوگی اُنہیں غُصّے سے کہتا ہے "میں نے اپنا سانپ پکڑا ہے آپ اپنا پکڑیں" :)
 
جناب فہیم ملک جوگی صاحب آپ غالبا" فلموں کے لیے بھی لکھتے ہیں یا پھر فلم والے آپ کی ڈائیلاگز سے بھر پور تحریریں چُرا کر اپنی فلمیں چمکا رہے ہیں۔ فلم "انگریج" میں آپ کا پیش کردہ یہ ڈائیلاگ ہو بہو کاپی کیا گیا ہے بس وہ لفظ جوگی استعمال کرنا بھول گئے ہیں شائد۔ میں نے سوچا میں واضح کردوں کیوں کہ یہ واقعی عام لوگوں کی سمجھ میں آنے والی بات نہیں ہے :)
جی سرکار بلکل آپ نے صحیح فرمایا فلم انگریج کا ہی ڈائیلاگ ہے دراصل مجھے فلموں کا بھی بہت شوق ہے ۔اسی لیے ڈائیلاگ اکثر لکھتے رہتے ہیں کیونکہ مقصد ہے بات کو اچھے طریقے سے سمجھانا۔بھئی ہیرو تو ہم بن نہیں پائے پہلے ‛‛سری دیوی جی ‛‛ نے انکار کر دیا تھا اور اب ‛‛دیپو جی‛‛ نے وقت ہی نہیں دیا ۔ ;) تو اس لیے میں نے سوچا کیوں نا سب فلمیں دیکھ کر خود کو ہیرو سمجھا جائے ۔ :sneaky: خیر وضاحت فرمانے کے لیے شکریہ۔اور اس فلم کے مزید ڈائیلاگ ملاحظہ فرمائیں۔ ۔ ۔ ۔


سٹ ڈوُنگی کھا گیاں ھُن سمجھ نئیں آ ریا نا کہ فَ۔ٹ(پھٹ) کُھلا چھڈ کے چھیتی پروں یا پٹی بن کے ۔ ۔ ۔ ۔ اے عام لوکاں دے سمجھ آنڑ والی گل نئیں ہے خاص تو وی اُتو دی اے ۔ ۔ ۔ ۔ (دھن کور)(سرگوں میتھا) (فلم ،انگریج) ۔ ۔ ۔ ۔

بزدل تے او ہوندا اے جہڑا کسی کُڑی دے دل اچ پیار جگاوے ۔ ۔پر او دی نبھاونڑ دی نِیت نہ ہوئے (انگریج) (امریندر گِل) (فلم انگریج) ۔ ۔ ۔ ۔:mean:


جی دو بوٹے تِل دے نے ۔ ۔جی دو بوٹے تِل دے نے ۔ سجڑاں نوں کِنج اکھیے جی او کالے دل دے نے ۔ ۔ ۔ ۔ (انگریج) (امریندر گِل) (فلم انگریج)
 
س
خوش آمدید جوگی..
یار یہ علم و ادب سے جڑا ہر بندہ اتنا ہی اوکھا بولتا ہے؟؟
سر !نوازشات بے حد شکریہ ۔ ۔ ۔

جناب یہ پلیٹ فارم ہی ایسا ہے کہ اس کے معیار کے مطابق الفاظ ڈھونڈنے کے لیے مجھے ساتھ سمندر پار جانا پڑا ۔ورنہ یقین کریں ہم ایسی آسان اردو بولتے ہیں کہ ایسی شائد کوئی بولتا ہو گا ۔لیکن کیا کریں سر ‛‛سوکھے کم اسی کردے وی کدو آں ‛‛ ۔ ۔ ۔ ۔
خوش رہیے سلامت رہیے ۔ ۔
 
آخری تدوین:
سب سے پہلے جوگی صاحب خوش آمدید ۔محفل میں پہلے بھی ایک جوگی کے تخلص یا قلمی نام سے اک شخصیت پائے جاتے ہیں جو یہاں @چھوٹا غالب کے نام سے مشہور ہیں
محترمہ!نوازشات بے حد شکریہ ۔ رہنمائی فرمانے پر ایک بار پھر سے دلی شکریہ ۔اللہ پاک آپ کو شاد و آباد رکھے ۔ جی بہت نام سُنا ہے چھوٹا غالب کا پر اُن جیسا فہم سخن دانشور بندہ اور دوسرا کہاں اور میں ان کی برابری کروں میری یہ اوقات نہیں ہے وہ عظیم شخصیت ہیں اور میں ایک کُند ذہن عام سا خالص پینڈو بندہ اس لیے ہمیں ‛‛جونئیر سے بھی جونئیر تر‛‛ جوگی ‛‛سمجھیں اور گر نہ بھی سمجھیں تو ‛‛چلو کوئی گل نئیں‛‛ ۔ اور ہاں ہمارے ایک قابلِ احترام استاد اویس قرنی جوگی بھی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
 
آخری تدوین:
کچھ اپنے چاچا بوٹا کے بارے میں بتایے تاکہ ہم بھی ان سے فیض حاصل کر پائی
دو سال پہلے اُس عظیم شخصیت کا انتقال ہو چکا ہے ۔اللہ پاک اُن کے درجات فرمائے ۔اُن کی شان کے بارے میں لکھنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں میرے پاس ۔بس اتنا کہتا ہوں کہ میں نے اُن جیسا استاد نہیں دیکھا جو صرف باتوں باتوں میں ہی سمندر سا علم عطا فرما دیتے تھے ۔اس جیسی عظیم شخصیت نہ ہوتی تو میں کچھ نہ سیکھ پاتا وہ درویش صفت عالم دانشور انسان تھے جس نے پانچویں جماعت تک علم حاصل کیا تھا۔ ۔آج تک میں نے کتابوں سے بھی ایسا علم نہیں پاسکا جو علم,حکمت اُن کی باتوں میں ہوتی تھی ۔ ۔ ۔ ۔چاچا بوٹا کے بارے میں پھر کبھی فرصت میں تفصیلاً بتائیں گے تمام اردو محفل کو ۔ ۔ ۔ ۔
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
دراصل مجھے فلموں کا بھی بہت شوق ہے
آپ کے جُملے میں"بھی" کا مطلب ہے کہ آپ کے مشاغل بھی وسیع اور متنوع ہیں اور ہمارے جُملے میں "بھی" کا مطلب ہے کہ ہم بھی ایسے ہی گراں قدر شوق رکھتے تھے۔ کُتب (درسی کُتب کے علاوہ) بینی، فلم بینی، نقص بینی، سیر و تفریح، مزے مزے کے کھانے کھانا، آرٹ ، میوزک، رات گئے سونا اور صُبح آدھے دِن اُٹھنا، زمانے کی بے ڈھنگی چال پر کُڑھنا اور اپنی قدر ناشناسی کے مجرم کم علم لوگوں کی جہالت اور گمراہی سے بیزار رہنا اور فلمی ایکٹریسوں کو بھی اپنے مطلوبہ معیار پر نہ دیکھتے ہوئے خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہنا وغیرہ وغیرہ یہ سب ایک زمانے میں اپنے بھی مشاغل رہے ہیں اور ثابت یہی ہوا ہے کہ اتنی ذمہ داریوں کے ساتھ عموما" ہمارا اپنے فرسودہ نظامِ تعلیم کے ساتھ چلنا مشکل ہو جاتا ہے اور یہ سلسلہ جلد یا بادیر چھوڑنا ہی پڑتا ہے لیکن اگر بندہ ڈھٹائی کی حد تک مستقل مزاج ہو تو جیسے تیسے کام کھینچ بھی سکتا ہے۔ آپ ماشاء اللّہ آج بھی ہیرو ہیں اور فلموں کے ڈائیلاگ یاد کرنے کے معاملے میں آپ نے خداداد ذہانت پائی ہے۔ ہو سکتا ہے آپ تھوڑی سی تیاری کے ساتھ اپنا نام گنیز بُک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیں۔ ویسےآپ روزی روٹی کمانے کی فکر سے آزاد ہیں یا اِس کے لیے بھی کہیں جان ماری کرنا پڑتی ہے؟
 

نور وجدان

لائبریرین
محترمہ!نوازشات بے حد شکریہ ۔ رہنمائی فرمانے پر ایک بار پھر سے دلی شکریہ ۔اللہ پاک آپ کو شاد و آباد رکھے ۔ جی بہت نام سُنا ہے چھوٹا غالب کا پر اُن جیسا فہم سخن دانشور بندہ اور دوسرا کہاں اور میں ان کی برابری کروں میری یہ اوقات نہیں ہے وہ عظیم شخصیت ہیں اور میں ایک کُند ذہن عام سا خالص پینڈو بندہ اس لیے ہمیں ‛‛جونئیر سے بھی جونئیر تر‛‛ جوگی ‛‛سمجھیں اور گر نہ بھی سمجھیں تو ‛‛چلو کرئی گل نئیں‛‛ ۔ اور ہاں ہمارے ایک قابلِ احترام استاد اویس قرنی جوگی بھی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

آپ کی کمال محبت ہے جوگی بھائی سے کہ انداز لکھنے کا بھی ان جیسا پایا ۔ سلامت رہیے
 
سب سے پہلے جوگی صاحب خوش آمدید ۔محفل میں پہلے بھی ایک جوگی کے تخلص یا قلمی نام سے اک شخصیت پائے جاتے ہیں جو یہاں @چھوٹا غالب کے نام سے مشہور ہیں


مرض معلوم نہیں ہے مگر یہ معلوم ہے کہ آپ کو چوٹ بہت گہری لگی ہے جب چوٹ لگے تو معلوم ہوجاتا ہے مرض کیا ہے






کچھ اپنے چاچا بوٹا کے بارے میں بتایے تاکہ ہم بھی ان سے فیض حاصل کر پائیں


شاعری کا شوق بھی حادثاتی ہے ۔کن حالات میں دلی روانہ ہوئے اور کن عوامل نے جوگی کو شاعر بنایا
محترمہ!شاعری کاذوق کلاسیکل شعرا کو پڑھنے سے ہوا اور کچھ طبیعت بھی عاشقانہ کچھ مزاج بھی فقیرانہ تو اس سمندر میں ڈُبکی لگا دی ۔ ۔دلی ہم کبھی نہیں گئے نیٹ کی سرگرمیوں میں وہاں کے اچھے اور بہت اچھے اور بہت ہی اچھے ذوقی شخصیت کے مالک انساں دوست بنے کافی عرصے سے میں اُن سے سیکھ رہا ہوں اور سیکھتا رہوں گا وہ سب شفیق اور مہربان انسان ہیں ۔اور ہاں جوگی شاعر نہیں بنا ۔بس شاعری کے ذوق نے جوگی بنادیا ۔ ۔ ۔ ۔عوامل وہی ہیں جو مرض میں ہیں پر مسئلہ یہ ہے کہ مرض کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 

نور وجدان

لائبریرین
دو سال پہلے اُس عظیم شخصیت کا انتقال ہو چکا ہے ۔اللہ پاک اُن کے درجات فرمائے ۔اُن کی شان کے بارے میں لکھنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں میرے پاس ۔بس اتنا کہتا ہوں کہ میں نے جیسا استاد نہیں دیکھا حو صرف باتوں باتوں میں ہی سمندر سا علم عطا فرما دیتے تھے ۔اس جیسی عظیم شخصیت نہ ہوتی تو میں کچھ نہ سیکھ پاتا وہ درویش صفت عالم دانشور انسان تھے جس نے پانچویں جماعت تک علم حاصل کیا تھا۔ ۔آج تک میں نے کتابوں سے بھی ایسا علم نہیں پاسکا جو علم,حکمت اُن کی باتوں میں ہوتی تھی ۔ ۔ ۔ ۔چاچا بوٹا کے بارے میں پھر کبھی فرصت میں تفصیلاً بتائیں گے تمام اردو محفل کو ۔ ۔ ۔ ۔

چاچا بوٹا کے نام سے ہی لگتا ہے کہ وہ نگر نگر بوٹے لگاتے پھرتے صدائے دیتے ہوں گے ۔۔۔ جوگی نے اس صدا کو سننے کے بعد کسی اور نگر کیا جانا تھا ۔ جس کو بوٹا لگ جاوے سمندر اس کو ہر ہر قطرے میں ملے ، ذرہ ذرہ آفتاب لگے ! کتابی علم انسان سے نکلا ہے اک فرد واحد یا افراد کی تقلید کتاب کراتی ہے ۔۔۔۔۔۔ لگتا ہے آپ اندھی تقلید کے قائل نہیں ۔یہ بھی چچا بوٹا نے اپ کو سکھایا یا خود سے یہ خاصہ لیے ہوئے تھے
 
س
سلام اینڈ خوش آمدید. آپ سو بہت سی باتیں سیکھنی ہیں.

سلام اینڈ خوش آمدید. آپ سو بہت سی باتیں سیکھنی ہیں.
وعليكم السلام والرحمة الله وبركاته ۔ ۔ ۔ ۔
نوازش شکریہ کرم مہربانی ۔ ۔ ۔سر!میں تو خود ایک طالب علم ہوں اور ناقص علم رکھتا ہوں بس ادھر اُدھر سے نایاب موتی چُنتا رہتا ہوں ۔اور جو سیکھا اور پڑھا ہے وہ ان شاءاللہ ضرور بتائیں گے ۔ ۔
خوش رہیے سلامت رہیے ۔ ۔ ۔ ۔
 
صاحب نظر لوگوں کی کیا بات۔ اس بات سے پورے بدن میں بجلی کوند گئی۔۔۔ یا خدایا۔۔۔زبردست!!

ویسے جوگ سمجھ میں آجائے تو پھر جوگ کیسا۔۔۔ یہی تو جوگ کا روگ ہے!! عقل ہوتی تو جوگ کہاں سے ہوتا!!

زبردست جی بہت عمدہ، بہت خوب۔۔ وہ جیسے کوئی چھا نہیں جاتا۔۔۔۔ آ گیا تے چھا گیا!!
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
خوب گزرے گی مل بیٹھیں گے جب دیوانے دو

سلامت شاد اور آباد رہیں!!

آ چنوں رل یار ۔پیلوں پکیاں نی وے ۔
کئی بگڑیاں، کئی ساویاں پیلیاں ۔کئی بھوریاں کئی پھکڑیاں نیلیاں ۔
کئی اودیاں گلنار ۔کٹوئیا رتیاں نی وے
اس قدر عزت افزائی اور محبتوں پر ممنون ہوں سر۔ ۔
اللہ پاک آپ پہ ہمیشہ اپنی رحمت رکھے ۔آمین ۔ ۔

خواجہ غلام فرید رح کوٹ مٹھن والی سرکار کا لاجواب کلام ۔اعلی انتخاب ۔ ۔ پسندیدہ ۔ ۔ ۔ ۔
 
Top