جاسمن

لائبریرین

کب سے کہہ رہا ہوں کہ زیک بغیر اجازت تصویریں لئے جا رہا ہے۔ اٹھ کے اس سے کوئی معاوضہ کی بات کر لیں لیکن تم اٹھنے کا نام ہی نہیں لیتیں ۔
تم خود کر لو بات۔ تم سے بھی نہیں ڈرتا۔
لو اب میں اکیلا بات کرتا اچھا لگوں گا۔
نہیں۔ تم یہیں بیٹھے بیٹھے زیک سے یہی پوچھ لو کہ بغیر اجازت ہماری تصاویر لینا کوئی اچھی بات ہے!
 

جاسمن

لائبریرین
زیک!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
سونے جارہی تھی لیکن دل چاہ رہا تھا مکمل کر ہی لوں۔
بہت زبردست سفرنامہ ہے۔ زبردست ترین تصاویر ہے۔ کمال کی فوٹوگرافی ہے۔ لاجواب مناظر ہیں۔ پسندیدہ ترین تصویر تلاش کرنا ناممکن ہے میرے لئے۔ کیونکہ بہت سی تصاویر ہیں جو مجھے بہت ہی زیادہ اچھی لگی ہیں۔
ہم نے آپ کے ساتھ سفر کر لیا۔
مجھے معلوم ہے کہ میں نہیں جاسکتی کبھی بھی۔ لیکن مجھے بہت مزہ آیا۔
اللہ کی کائنات کس قدر وسیع ہے۔ کیا کیا خوبصورتیاں ہیں یہاں۔ کتنے لاتعداد جاندار پائے جاتے ہیں یہاں۔
حیرتوں کے جہاں آباد ہیں۔
الحمداللہ رب العالمین۔
تمام تر تعریفیں صرف اللہ رب العالمین کے لئے ہیں۔
زیک!
اللہ آپ اور آپ کے خاندان کو ہمیشہ خوش رکھے۔ دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ آسانیاں دے۔ مقدر اچھے کرے۔ آمین!
بے حد شکریہ۔
 
Top