زیک

مسافر
کل اپنے سائیکلنگ گروپ میں ایک خاتون سے ملاقات ہوئی جس نے پچھلے ماہ ہی کلیمنجارو سر کی ہے اور ایورسٹ بیس کیمپ تک بھی ہائک کر چکی ہے۔ فوراً دل میں آیا کہ اس کے ہاتھ پر بیعت کر لی جائے۔
یہ دوست ابھی اکونکوگوا سر کر کے آئی ہے جو گریٹر ہمالیہ سے باہر دنیا کی اونچی ترین چوٹی ہے۔ بقول اس کے چند سیکنڈ کے لئے وہ دنیا بھر میں سب سے اونچی انسان تھی
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے مطلوبہ لڑی تلاش کرنا نہیں آتی۔ آج کی تصویر والی لڑی میں تصویر اپ لوڈ کرنا تھی تو غلطی سے یہاں ہو گئی، پھر جلدی سے ہٹا دی۔ :)
آپ نے اچھا کام کیا لیکن اس صورت میں بہتر یہ ہوتا ہے کہ آپ متعلقہ غلط مراسلے کو رپورٹ کریں اور رپورٹ کرتے ہوئے ناظمین کو بتادیں کہ غلطی ہو گئی براہِ کرم اس کو حذف کر دیں ۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ سدھری ہوئی غلطی یعنی خالی مراسلہ دیکھ کرناظرین کو تجسس نہیں ہوگا۔ :)
 
سید عاطف علی

یا پھر ڈیش کی جگہ مناسب وضاحتی بیان لکھ دیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب جبکہ میں نے اوتار کے طور پر نئی تصویر لگائی ہے تو سوچا کہ مکمل تصویر بھی یہاں پوسٹ کی جائے۔

kaghan1994.jpg

یہ 1994 میں گرمیوں کی بات ہے جب میں آخری دفعہ کاغان گیا تھا۔

جیسے کہ آپ کی فوٹوگرافی میں ہم یہ تصاویر دیکھ نہیں پا رہے۔۔۔ تو ان کو ڈبہ بولا۔
 
زیک

مسافر
جیسے کہ آپ کی فوٹوگرافی میں ہم یہ تصاویر دیکھ نہیں پا رہے۔۔۔ تو ان کو ڈبہ بولا۔
اوہ ہاں یہ linkrot ہے۔ پرانی تصاویر جن سائٹس پر اپلوڈ کر کے یہاں پوسٹ کرتا تھا ان کے لنک کچھ عرصہ بعد تبدیل ہو جاتے اور تصاویر یہاں سے غائب۔ پچھلے چار پانچ سال سے فلکر کے ذریعہ پوسٹ کر رہا ہوں وہ تصاویر غائب نہیں ہوتیں۔

یہاں سے شروع کریں۔
 
Top