توبۃ النصوح

arifkarim

معطل
کتابیں‌ لکھنے سے زیادہ ضروری ایک کار آمد نستعلیق فانٹ کا اجراء ہے جو کہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ ۔ ۔
 
ماوراء

محفلین
مجھے لگتا ہے علامہ اقبال اردو سائبر لائبریری والوں نے یہ کتاب ان پیج میں ٹائیپ کر کے تصویری صورت میں اپنی سائیٹ پر رکھی ہے۔ اگر ان سے بات کی جائے اور ان پیج فائل حاصل کر لی جائے اور اسے یونیکوڈ میں کنورٹ کر لیا جائے تو کیسا رہے گا۔۔۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو پھر بھی کوئی بات نہیں چھوٹی سی کتاب ہے جلد ہی ٹائیپ ہو جائے گی۔۔۔
بلال، اگر ایسا ہے بھی تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ مانیں گے۔ اس لیے چھوٹی سی کتاب ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی مکمل ہو جائے گی۔
 
ماوراء

محفلین
کتابیں‌ لکھنے سے زیادہ ضروری ایک کار آمد نستعلیق فانٹ کا اجراء ہے جو کہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ ۔ ۔

عارف صاحب، سارے کام ساتھ ساتھ ہی ہونے چاہیں نا۔ اردو ویب کے پراجیکٹس کی الگ الگ ٹیم ہے۔ اور لائبریری میں کتابیں لکھنا ہی کام ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
کتابیں‌ لکھنے سے زیادہ ضروری ایک کار آمد نستعلیق فانٹ کا اجراء ہے جو کہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ ۔ ۔

قبلہ عارف صاحب! جو لوگ کتابیں لکھ سکتے ہیں وہ شائد فانٹ نہیں بنا سکتے - اگر آپ بنا سکتے ہیں‌تو ضرور بنائیے آپ کو اس نیک کام سے کوئی نہیں روک رہا - ویسے بھی دنیا میں صلاحیتوں اور ذہنی رجحان کے تفاوت کے نتیجے میں پیشے وجود میں آتے ہیں اگر سب ایک جیسے ہوجائیں تو سب یا تو فانٹ بنا رہے ہوں یا کتابیں لکھ رہے ہوں اور باقی کے سب کام ادھورے رہ جائیں - میرا خیال ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے- :)
 
اس میں کیا شک ہے کہ دنیا میں مختلف صلاحیتوں اور ذہنی رجہاں کے لوگ موجود ہیں۔ مگر میں جس بات کی طرف توجہ دلانا چاہ رہا تھا کہ بیشک ہم یونیکوڈ اردو میں ہزاروں لاکھوں کتابیں لکھ لیں، مگر ایک قابل استعمال نستعلیق فانٹ کی کمی کے باعث ان کو پڑھنا اور ان کو ترویج دینا ایک ناممکن سی بات ہے۔
اردو وکی پیڈیا پر مثلاً بیش بہا مضامین موجود ہیں، پر وہاں پر ٹائمز نیو رومن فانٹ کے استعمال کے باعث اردو پڑھی ہی نہیں جاتی! یہ بالکل ایسا ہی کہ ہم نت نئی گاڑیاں بناتے جائیں پر انکو چلانے کیلئے ہمارے پاس پٹرول بالکل نہ ہو، اور ہم بھاپ والے انجن سے ہی گزارا کر رہے ہوں!:grin:
http://ur.wikipedia.org/wiki/صفحہ_اول
 
قیصرانی

لائبریرین
فانٹ کی اہمیت ثانوی ہے۔ نستعلیق فانٹ اگر آئیندہ ایک سو برس تک نہ بنا تو کیا ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں؟ کتب کو برقیانے کا کام زیادہ وقت اور محنت طلب ہے۔ اس کو جاری رہنا چاہیئے۔ فانٹ بننے کے بعدکیا وقت لگتا ہے تبدیلی کے لئے
 
محمد وارث

لائبریرین
کچھ اور تھریڈز بھی بڑے زور سے بار بار کہا جا رہا ہے کہ فانٹ نہ بننے سے سب کام رکے ہوئے ہیں یہ نہیں ہو وہ نہیں رہا، مجھے نہیں سمجھ آتی کہ یہ کیا ہے اور کون سے کام رکے ہوئے ہیں، اگر کسی سائٹ پر کچھ پڑھا نہیں جا رہا تو اسکا یہ مطلب کہاں سے نکل آیا کہ جس سائٹ پر کام ہو رہا ہے اس پر بھی روک کر 'نو من' تیل بہم پہنچانے کی مہم پر نکل کھڑے ہوں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
اس میں کیا شک ہے کہ دنیا میں مختلف صلاحیتوں اور ذہنی رجہاں کے لوگ موجود ہیں۔ مگر میں جس بات کی طرف توجہ دلانا چاہ رہا تھا کہ بیشک ہم یونیکوڈ اردو میں ہزاروں لاکھوں کتابیں لکھ لیں، مگر ایک قابل استعمال نستعلیق فانٹ کی کمی کے باعث ان کو پڑھنا اور ان کو ترویج دینا ایک ناممکن سی بات ہے۔
اردو وکی پیڈیا پر مثلاً بیش بہا مضامین موجود ہیں، پر وہاں پر ٹائمز نیو رومن فانٹ کے استعمال کے باعث اردو پڑھی ہی نہیں جاتی! یہ بالکل ایسا ہی کہ ہم نت نئی گاڑیاں بناتے جائیں پر انکو چلانے کیلئے ہمارے پاس پٹرول بالکل نہ ہو، اور ہم بھاپ والے انجن سے ہی گزارا کر رہے ہوں!:grin:
http://ur.wikipedia.org/wiki/صفحہ_اول

ًاسکا مطلب یہ ہے کہ ایک موچی کو بھی تیل کی تلاش کرنا چاہیے؟
 
شمشاد

لائبریرین
اراکین کرام میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ دھاگہ کسی اور طرف جا رہا ہے۔ ایسا مت کریں۔ یہ توبتہ النصوح پر تبصرے کا دھاگہ ہے اس پر اسی کے متعلق بات کریں۔

فونٹ بنانا ہے، نہیں بنانا ہے، وغیرہ اس کے لیے الگ سے دھاگے موجود ہیں۔

امید ہے تعاون فرمائیں گے۔
 
شمشاد صاحب اور بھی بہت سے دھاگے کسی اور سمت جارہے ہیں انہیں بھی آپ کی توجہ کی ضرورت ہے - امید ہے انہیں بھی آپ قابلِ توجہ سمجھیں گے - بہت شکریہ!
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی آپ کی بات بالکل درست ہے لیکن یہ دھاگہ صرف اور صرف کتاب کو برقیانے سے تعلق رکھتا ہے اس لیے لکھا تھا۔
 
ماوراء

محفلین
انشاءاللہ سارے کام ہو جائیں گے۔۔۔ہم اپنا کام کرتے ہیں۔

صرف چار اچھے بچوں کی ضرورت ہے۔ پھر کتاب مکمل۔ اب یہ اچھے بچے کون ہیں؟ ان کو کہاں سے ڈھونڈا جائے یا خود ہی کہیں سے آ جائیں گے؟:(
 
ماوراء

محفلین
نام | صفحہ | تکمیل ماوراء | 1-25 |
وارث | 26-50 |
ایم بلال | 51-75 |مکمل
حسن علوی | 76-100 |
قیصرانی | 101-125 |مکمل
قیصرانی | 126-150 |مکمل
قیصرانی | 151-175 |مکمل
قیصرانی | 176-200 |مکمل
شمشاد | 201-242 |مکمل

شمشاد

لائبریرین
ماوراء تم نے شاید ٹھیک سے دیکھا نہیں، قیصرانی نے پچاس صفحے لکھ کر پوسٹ کر دیئے ہوئے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، غور سے دیکھا تھا۔بس وہ یہاں صرف "مکمل" لکھنا بھول گئی۔ اب 126 سے 150 کے آگے بھی مکمل لکھ دیا ہے۔ ورنہ نام تو میں نے پہلے ہی لکھا ہوا تھا۔

پھر بھی شکریہ بتانے کا۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
غلطی ہوئی جناب میری، نام تو آپ نے ویسے بھی سبھی خانوں میں لکھ رکھے ہیں۔
 
حسن علوی

محفلین
ماوراء آج لکھنے کی نیت سے بیٹھا ہی تھا کہ مطلوبہ لنک کام نہیں کر رہا:rolleyes:
بہت سے ہتھکنڈے آزمائے مگر بے سود:(
شاید کوئی مسئلہ ھے اس سائٹ کے ساتھ۔

اب کیا کِیا جائے؟
 
Top