توجہ پلیز : نایاب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
شگفتہ، میں نے ذکر کیا تھا جن جن کتابوں پر میں اور میری ٹیم کام کر چکی ہے۔۔۔ سالگرہ تک ان کتابوں کو میں فائنل کرنے کی کوشش کروں گی۔
اور آجکل انہی پر کام کر رہی ہوں۔ زاویہ پر کام میں مکمل کر چکی ہوں۔ زاویہ ایک بھی جلد مکمل ہو جائے گی۔ نایاب اسے اکھٹا کرنے میں میری میں مدد کر رہے ہیں۔
باقی تمام کتابوں پر بھی میں کام مکمل کر چکی ہوں۔ صرف زاویہ ایک باقی ہے۔ توبتہ النصوح کو تو کب سے فائنل کر چکی ہوں۔۔ اور غالباً آپ نے اسے دیکھا بھی تھا۔ اس تھریڈ میں ان کتابوں پر کس قسم کے کام کی بات ہو رہی ہے؟
 
ماوراء

محفلین
نایاب بھائی لگتا ہے کچھ زیادہ ہی اچھے ہیں۔۔سارے کاموں کو لوڈ ان پر ہی ڈلا ہوا ہے۔:)

شگفتہ، میں نے نایاب بھائی سے کہہ دیا ہے کہ زاویہ کی ای بکس نہ بنائیں۔۔کیونکہ اس کے بارے میں میں بہت پہلے آگاہ کر چکی تھی ۔
دوسرا یہ کہ ۔۔۔توبۃ النصوح کا آپ کو بھی معلوم ہے کہ اس کو لکھنے کے فورا ً بعد ہی مکمل کر لیا تھا۔ اور میں نے اس کی ورڈ فائل بھی بنائی تھی۔ اور نایاب کو آپ نے دوبارہ سے یہ کام کرنے کو کہہ دیا ہے۔۔حالانکہ یہ سب مکمل ہے۔
میں نے نایاب کو کہہ دیا ہے کہ وہ ان کتابوں کی ای بکس نہ بنائیں۔
1۔ علی پور کا ایلی
2۔ زاویہ 1
3۔ زاویہ 2
4۔ توبتہ النصوح
5۔ باغ و بہار
 
نایاب

لائبریرین

السلام علیکم
محترمہ ماوراء بہنا
سدا خوش رہیں آمین
آپ نے مجھے اچھا سمجھا ۔
اللہ مجھے آپ کے گمان کو سچ میں بدل دینے کی توفیق سے نوازے ۔ آمین
آپ کا تحریر کردہ یہ " سارے کاموں والا " جملہ کچھ غلط فہمی کا سبب بن سکتا ہے ۔
اس لئے وضاحت کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ
میں صرف محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا کے نشاندھی والے دھاگوں کے
متن کو کاپی پیسٹ کرتے ہوئے ورڈ فائل بنا لیتا ہوں ۔
یوں سمجھ لیں ساری محنت شگفتہ بہنا کی ہوتی ہے ۔
اور میں انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوا لیتا ہوں ۔
نایاب
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نایاب بھائی ، آپ نے بہت کسرِ نفسی سے کام لیا ہے ، در واقع آپ کی سب محنت کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے ، حقیقی اجر یقیناً اللہ کے پاس ہے ، خوشی ہوتی ہے کہ آپ لائبریری کا حصہ ہیں ۔
 
الف عین

لائبریرین
نایاب
خیال رہے کہ محفل سے کاپی پیسٹ والا متن ایک تو Line Break کے ساتھ رہتا ہے، پیرا گراف نہیں، یعنی مکمل متن ایک پیرا گراف میں ہو جاتا ہے۔ اس لئے اس کو ورڈ میں Find/replace کر کے بدلنا پڑے گا۔
Find: Manual Line Break (Under More, Special
replace with: Paragraph Mark (Under More> Special)
اس کے علاوہ اس کی زبان بھی عربی ہو جاتی ہے، اس لئے اردو کی لغت یا املا کی پڑتال کام نہیں کرتی۔ اس کی زبان بھی بدل دیں۔
ای بک بنانے سے پہلے اس کا خیال رکھیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top