توہین آمیز کارٹون کی دوبارہ اشاعت

کتے کی دم کبھی سیدھی نہیں ہو سکتی


ڈنمارک میں اخبارات نے پیغمبرِ اسلام کے ان متنازعہ کارٹونوں میں سے ایک کارٹون دوبارہ شائع کیا ہے جس کی وجہ سے سنہ 2005 میں مسلم دنیا میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔
ان اخبارات کی جانب سے یہ کارٹون ایک کارٹونسٹ کے قتل کی مبینہ سازش کے سامنے آنے کے بعد بدھ کی اشاعت میں چھاپا گیا ہے اور ان اخبارات کا کہنا ہے کہ وہ آزادی اظہار کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔


توہین آمیز کارٹون کی دوبارہ اشاعت
 

پپو

محفلین
میرمے بھائیو صبر کا دامن ہاتھ سے نہ نکلنے پائے ان ظالموں نے پہلے بھی یہ سب کچھ کرکے ہمارے جذبات کو بہت ٹھیس پہنچائی تھی اور ہم نے اپنی ہی املاک جلا کر اپنا ہی نقصان کیا اب کی بار ایسا نہیں ہونا چاہیے ہم سب مل کر اجتجاج کا کوئی اور موثر طریقہ بھی تو ڈھونڈ سکتے ہیں
 
یاد کیجئے، جب ہمارے رسول محترم سے بدسلوکی ہوئی، اور اس بدسلوکی کا جواب رحمت للعالمین نے خوش سلوکی سے دے کر اسوہ حسنہ کی ایک عظیم مثال قائم کی۔ ہم اسی رسول کی امت ہیں اور گندگی کے ڈھیر کو گندگی تو ضرور قرار دیں گے لیکن گندگی کی سطح پر نہیں اتریں گے۔
 

بلال

محفلین
یاد کیجئے، جب ہمارے رسول محترم بدسلوکی ہوئی، اور اس بدسلوکی کا جواب رحمت للعالمین نے خوش سلوکی سے دے کر اسوہ حسنہ کی ایک عظیم مثال قائم کی۔ ہم اسی رسول کی امت ہیں اور گندگی کے ڈھیر گندگی تو ضرور قرار دیں گے لیکن گندگی کی سظح پر نہیں اتریں گے۔

بہت اچھی بات کی ہے آپ نے فاروق بھائی۔۔۔ بس اس بات کی سمجھ توڑ پھوڑ کرنے والے ہمارے ہی بھائیوں کو آ جائے تو پھر کیا ہی بات ہو۔
گستاخی کوئی کرتا ہے اور یہ اپنا گھر بار جلا دیتے ہیں اور اپنے ہی لوگوں کا جینا عذاب بنا دیتے ہیں۔۔۔
۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آزادی صحافت کے نام پر غنڈہ گردی ہے ان کی۔
جب ہولو کاسٹ پر بات آتی ہے تب ان کی آزادی صحافت کو کیا ہو جاتا ہے؟
بات صرف اتنی ہے کہ ان میں آپس میں اتفاق ہے اور میڈیا ان کے پاس ہے جبکہ ہم آپس میں ہی لڑتے رہتے ہیں۔
 

باسم

محفلین
جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی توہین چھوڑ دیں گے تو ان کو کبھی جرات نہیں ہوگی؟
 
ایک عزم ہم سب کر سکتے ہیں کہ ڈنمارک کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تاوقتیکہ وہ اس طرز عمل پر معافی مانگیں۔

میں آج کے بعد قصدا کبھی بھی ڈنمارک کی بنی ہوئی کوئی چیز استعمال نہ کروں گا۔

اس کے علاوہ تحریری احتجاج کو بہت موثر طور پر چلانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بار بار ہمارے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے اور عدم تشدد کے فلسفہ پر قائم رہ کر سخت احتجاج کی ضرورت ہے۔
 

زینب

محفلین
میڈ ان ڈنمارک کا بایئکاٹ ایک بہت اچھا ہتھیار ہے ملعونوں کو مات دینے کے لیے۔۔خاص کر جو پاکستانی اس وقت پاکستان سے باہر ہیں وہ اور پوری دینا کے مسلمان کبھی بھی ڈنمارک کی اشیاء جن میں‌ڈیری کی چیزین سرفہرست ہیں نا لیں۔۔۔یہاں یو ای اے میں ایک مہم چلائی گئی ہے سارے مسلمانوں کی طرف سے جس میں پاکستانی بھی پیش پیش ہیں اور بہت سے بڑے سٹورز سے ڈینش پروڈکٹس ہٹا لی گئی ہیں لوگ ایس ایم ایس اور میلز کے ظریعے ایک دوسرے کو یہ میسج دے رہے ہیں جو کہ خاطر خواہ کام بھی کر رہا ہے۔۔۔۔پچھلی بار بھی ڈنمارک کی کئی کمپنیاں بند ہوئیں تھی ایک ماہ کے لیے مسلمان ملکوں نے بایئکاٹ کیا تھا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مت سوچیں ایک ہم نے لے لی چند روپوں کی چیز تو کیا فرق پڑے گا۔۔۔فرق پڑے گا ہر مسلمان اپنے طور پے بایئکاٹ کرکے اپنا فرض ادا کرے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پر تمام بڑی سپر مارکیٹوں پر پہلے سے ہی ڈنمارک کی اشیاء کا بائیکاٹ چل رہا ہے۔ کئی ایک مساجد میں ڈنمارک کی اشیاء کے نام لکھ کر بڑے بڑے اشتہار لگائے ہوئے ہیں کہ ان اشیاء کو مت خریدیں۔
 
بس اس بائیکاٹ کی مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈنمارک کے سرمایہ داروں کو جب زک پہنچے گی تو تمام اصول بالائے طاق رکھ کر وہ منافع کو سب سے آگے رکھیں گے اور پھر کیا ہوگا یہ ہم سب جانتے ہیں کہ منڈی کی اس دنیا میں کیا ہوتا ہے۔
 

damsel

معطل
اگر ہم میں سے جس جس کو ان کی مشہور پراڈوکٹس کے نام معلوم ہیں تو ان کو بھی یہاں لکھ لیا جائے تو کافی آسانی ہوگی اور ہم کو یہ پیغام ایسی کمیونٹیز پر fwd کرنا چاہیئے جہاں ہمارے وہ پاکستانی بھائی ہوتے ہیں جو بیرونِملک رہائش پذیر ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
پچھلے سال اخبارات میں تھا کہ ڈنمارک کی مصنوعات کا لیبل بدل کر کسی اور کمپنی اور کسی اور ملک کے نام سے فروخت جاری رہتی ہیں :(
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے وہ تو ایسا کریں گے ہی۔ مسلم ممالک ان کی اتنی بڑی منڈی ہے، اس کو وہ ہاتھ سے جانے تھوڑا ہی دیں گے۔
 

حسن علوی

محفلین
یہ تو حد ہی ہو گئی بےغیرتی کی؛ میری طرف سے بھی مکمل احتجاج ھے ان تمام مصنوعات کا جو 'میڈ اِن ڈنمارک' ہیں۔ اسکے علاوہ جہاں بھی مجھ سے ممکن ہو سکا ڈنمارک کی شرانگیزی کی مخالفت جاری رکھوں گا۔
 

arifkarim

معطل
یہ تو حد ہی ہو گئی بےغیرتی کی؛ میری طرف سے بھی مکمل احتجاج ھے ان تمام مصنوعات کا جو 'میڈ اِن ڈنمارک' ہیں۔ اسکے علاوہ جہاں بھی مجھ سے ممکن ہو سکا ڈنمارک کی شرانگیزی کی مخالفت جاری رکھوں گا۔

ڈنمارک؟ بھائی پورے یورپ اور امریکہ میں بھی یہ تصاویر دوبارہ شائع ہوئی ہیں!!!!!!!!!!!
 

فاتح

لائبریرین
صرف ڈنمارک پر ہی اکتفا نہیں بلکہ ذرا یہ فہرست بھی ملاحظہ ہو:
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_newspapers_that_reprinted_Jyllands-Posten's_Muhammad_cartoons

اور بی بی سی کی یہ خبر بھی دیکھیے کہ فرانس، جرمنی، نیدر لینڈز، اٹلی اور سپین کے سات اخبارات نے ڈنمارک کے ساتھ ہی یہ توہین آمیز خاکے شایع کیے ہیں:
http://news.bbc.co.uk/2/hi/europe/4670370.stm
 

arifkarim

معطل
صرف ڈنمارک پر ہی اکتفا نہیں بلکہ ذرا یہ فہرست بھی ملاحظہ ہو:
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_newspapers_that_reprinted_Jyllands-Posten's_Muhammad_cartoons

اور بی بی سی کی یہ خبر بھی دیکھیے کہ فرانس، جرمنی، نیدر لینڈز، اٹلی اور سپین کے سات اخبارات نے ڈنمارک کے ساتھ ہی یہ توہین آمیز خاکے شایع کیے ہیں:
http://news.bbc.co.uk/2/hi/europe/4670370.stm

یہی تو میں کہ رہا ہوں!!!!!!!!!!!!!!!! اور آپ لوگ صرف ڈنمارک پر الزام دے رہے ہیں!!!!!!!!!!!!
 

حسن علوی

محفلین
بھائی آپ اخبار کی بات کر رہے ہیں، ذرا اپنی وکی پیڈیا کو تو دیکھیں: http://en.wikipedia.org/wiki/Jyllands-Posten_Muhammad_cartoons_controversy

اور اب روئیں

عارف بھائی رونا تو کسی یمسئلے کا حل نہیں ھے ہمیں اب کچھ عملی طعر بھی کر کہ دکھانا پڑے گا تاکہ ان ملعونوں کے اس احساس کو مجروح کیا جاسکے اور بتایا جا سکے کہ مسلمان ابھی بھی ایک ہیں اور اپنے مذہب پر آنے والے ہر حرف کو مٹا ڈالنے کی قوت رکھتے ہیں۔
 
Top