تکا لگائیں۔۔۔۔۔!

عین عین

لائبریرین
چلیں جی ہم بھی تکا۔۔بلکہ تکے لگاتے ہیں۔ :)

عین عین ہیوی بائیک چلاتے ہیں اور سرخ انقلاب کے خواب دیکھتے ہیں۔
شمشاد بھائی دودھ میں جلیبی ڈال کر کھاتے ہیں۔
ابن سعید کو مشن امپاسبل کے اگلے سیکوئل میں ٹام کروز کی جگہ کاسٹ کیا جائے گا۔

باقی تکے بعد میں۔۔ :)
سرخ انقلاب والا تکا تو فٹ بیٹھا ہے۔ مگر ہیوی بائیک اور میں۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تو یونک والوں کی دبلی پتلی بائک نہیں سنبھال سکتا اور یہی وجہ ہے کہ اب تک چلانا نہیں سیکھا اور بے بائیک ہوں۔ مشٹیک ہو گیا نبیل بھائی سے ایک تکا لگانے میں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جانوروں میں "گدھا" زیادہ پسند ہے۔ پرند میں "اللو" جب کہ رن بھی پیارا لگتا ہے ۔
ہے نا آچھااااااااااااااااااا

اففف لالہ بالکل بھی نہیں۔۔۔ ۔۔مجھے لگتا ہے یہ سب چیزیں آپ کو پسند ہیں ناں لالہ تو آپ نے سمجھا ہوگا کہ بہنا کو بھی یہ ہی پسند ہوں گی :LOL:
 

سعید

محفلین
ایک اور تکا۔۔
سعید کو گریز اناٹمی پروگرام بہت پسند ہے۔ :)
ارے کسی زمانے میں ہوتا تھا، نبیل بھائی، مگر بیچ میں اس کی کہانی کچھ ایسے مروڑ دی گئی کہ مجھے وہ لوگ ڈاکٹر لگنا ہی بند ہوگئے۔ :D

میرا تکا یہ ہے کہ نبیل بھائی کو ہاؤس پروگرام بہت پسند ہوگا۔ مجھے ہے۔ :p
 

نبیل

تکنیکی معاون
ارے کسی زمانے میں ہوتا تھا، نبیل بھائی، مگر بیچ میں اس کی کہانی کچھ ایسے مروڑ دی گئی کہ مجھے وہ لوگ ڈاکٹر لگنا ہی بند ہوگئے۔ :D

میرا تکا یہ ہے کہ نبیل بھائی کو ہاؤس پروگرام بہت پسند ہوگا۔ مجھے ہے۔ :p

مجھے اس پروگرام کا پتا ہی نہیں ہے۔ :p ایک عرصہ ہوا ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔ البتہ کسی زمانے میں ڈیسپریٹ ہاؤس وائوز کی ایک آدھ قسط دیکھ لیا کرتا تھا۔ :)

اور نبیل بھائی کو سردیاں بہت پسند ہیں

میری تو سردیوں سے جان جاتی ہے جناب۔ :)

اگلا تکا یہ ہے کہ اگلے الیکشنز میں پپو بوریوالہ سے صوبائی اسمبلی امیدوار ہوں گے۔
 

عین عین

لائبریرین
پسند کے تکے لگانے والو نا پسند باتوں کا بھی اندازہ کر سکتے ہو۔ ایک ہی جگہ اٹک گئے ہو
نبیل کو برسات پسند نہیں ہے
شمشاد بھائی کو ایسی تمام پوسٹ پسند نہیں ہے جو انہیں "مقفل" کرنے کا ہتھیار استعمال کرنے کا موقع نہیں دیتیں:LOL:
 

فاتح

لائبریرین
فاتح اس وقت مرچیلے پکوڑے تل کر خوش ہو رہے ہیں۔ :)
ارے نبیل آپ کو تو یہ ویب ڈیویلپمنٹ جیسا خشک کام چھوڑ چھاڑ فوراً نجومی کی دکان کھول لینی چاہیے کہ اس قدر درست احوال تو عاملوں اور جنوں کو قابو کیے بغیر غیر ممکن نہیں ہے۔ :D یقین کیجیے بہت چلے گا آپ کا کام۔ سارے یورپ سے لوگ اپوائنٹمنٹ لے لے کر دربار نبیلیہ نقویہ پر حاضری دیا کریں گے۔
اور ہمارا تکا یہ کہ اس وقت نبیل فری بزنس پلانز اور جرمنی میں بزنس رجسٹریشن کی ویب سائٹس دیکھ رہے ہیں کہ نجومی کا بزنس کیسے شروع کیا جائے۔ ;)
 

پپو

محفلین
میری تو سردیوں سے جان جاتی ہے جناب۔ :)

اگلا تکا یہ ہے کہ اگلے الیکشنز میں پپو بوریوالہ سے صوبائی اسمبلی امیدوار ہوں گے۔[/quote]

لگتا ہے میرے دن کم ہیں اگر ایسا ہوگیا تو سیاست سے میری جان جاتی ہے صرف ہار کا نظارہ ہی اچھا لگتا ہے
 
Top