تکا لگائیں۔۔۔۔۔!

محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی کے بارے میں ہمارا اندازہ یہ ہے کہ آپ کے سر پر پورے بال اور وہ بھی کالے سیاہ گھنے ہونگے بغیر کالا کولا کے :hiro:
 

شمشاد

لائبریرین
کالا کولا، شمپو وغیرہ میں نے کبھی استعمال نہیں کیا، یہاں کا پانی بہت نمکین اور گرم ہوتا ہے تو ظاہر ہے اس کا اثر پر تو ہونا ہی ہے جس کی وجہ سے سفیدی کے علاوہ بالوں کی رخصتی بھی شروع ہو گئی ہے۔ ورنہ بلا مبالغہ میرے بال بہت خوبصورت کالے سیاہ اور گھنگریالے تھے۔
 

محمد امین

لائبریرین
تو آپ سگریٹ پیتے ہیں۔

پیتا تو نہیں ہوں۔ پی تھی چند ایک بار مگر آج تک سمجھ نہیں آیا کہ سگریٹ میں ہوتا کیا ہے اور لت کیوں لگتی ہے۔۔۔ سگریٹ، سگار اور حقہ، سب پیا ہے مگر دوبارہ پینے کی نہ طلب نہ تمنا :) بہت بری لگی مجھے تو
 

محمد امین

لائبریرین
عزیزم غلطی ایک بار ہوتی ہے۔ چند بار سے مراد یہ کہ غلطی عادت بن رہی ہے :)

یہی دیکھنے کی کوشش کی تھی کہ عادت کیسے اور کیوں پڑتی ہے :) ۔۔۔ پچھلی سردی میں اسلام آباد میں سگریٹ اور سگار سلگائے کئی دن تک اور اس سے پہلے اور اس کے بعد بھی مختلف اوقات میں کوشش کی کہ "عادت" کا پتا لگے کیسے لگتی ہے :p نہ لگنی تھی نہ لگی۔۔۔ کہ ہمیں کسی بھی سگریٹ کا ذائقہ کم از کم انسانی تو معلوم نہیں ہوا۔۔ اور ابھی بھی کئی مہینے ہونے کو آئے ہیں۔۔۔ اپریل میں غالباً آخری "اگربتی" سلگائی تھی ۔۔۔
 
Top