تکا لگائیں۔۔۔۔۔!

عین عین

لائبریرین
میں تکا لگا رہا ہوں جو یقینا فٹ بیٹھے گا
ناعمہ اس وقت چار انڈے اور چھے پراٹھوں پر ٹوٹی پڑی ہو گی
جب کہ عائشہ گھر کی صفائی اور جھاڑو پونچا کرنے سے بچنے کے لیے طبیعت خرابی کا بہانہ کر کے لیٹی ہو گی
کب سدھرو گے تم دونوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 

عین عین

لائبریرین
شمشاد بھائی آفس میں چائے پی رہے ہیں اس وقت
اور میرا اندازہ ہے جو بالکل بھی غلط نہیں ہو سکتا کہ یہ ان کا تیسرا کپ ہو گا۔ کیوں کہ مفت کی چائے ملتی ہے ۔ اگر شمشاد بھائ کو جیب سے دینا پڑے تو دن بھر میں ایک کپ پییں:LOL:
 

عین عین

لائبریرین
نبیل کو کرکٹ سے نفرت ہے اور کبڈی سے لگائو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں جناب میرا اندازہ درست ہے نا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کرکٹ سے نفرت؟ جناب کیسی باتیں کرتے ہیں آپ! :eek:

اگلا تکا یہ ہے کہ عین عین پاکستان میں occupy تحریک کا آغاز کرنے والے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کا تکا غلط نکلا برادرم نبیل کیونکہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی قسم تو کبھی میں نے کھائی ہی نہیں سو توڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

خانہ زادِ زلف ہیں، زنجیر سے بھاگیں گے کیوں
ہیں گرفتارِ وفا، زنداں سے گھبراویں گے کیا :)
 

شمشاد

لائبریرین
جام مے توبہ شکن، توبہ میری جام شکن
شامنے ڈھیر ہے ٹوٹے ہوئے پیمانوں کا

یہاں جام مے کی جگہ سگریٹ کا پیک کر لیں۔
 

عین عین

لائبریرین
کرکٹ سے نفرت؟ جناب کیسی باتیں کرتے ہیں آپ! :eek:

اگلا تکا یہ ہے کہ عین عین پاکستان میں occupy تحریک کا آغاز کرنے والے ہیں۔
نبیل بھائی تکا ہے تکا۔ اور تکے تو غلط نکل ہی آتے ہیں۔ دل پہ مت لیں۔ چلیے ایک بات تو معلوم ہوئی کہ آپ کو کرکٹ کا کھیل پسند ہے۔
 

پپو

محفلین
اب کافی مس کر چکے ہیں اب سونے کی تیاری کر رہے ہو نگے

ابن سعید بھائی سوچ رہے ہیں تین گھنٹے کی کلاس تین منٹ میں کیسے ختم ہو سکتی ہے
 
Top