تکا لگائیں۔۔۔۔۔!

عین عین

لائبریرین
تکا لگانا یا خیال ظاہر کرنا، اندازہ کرنا بھی ایک فن ہے۔ اس فن میں اپنا آپ آزمائیں۔ آغاز میں کرتا ہوں
ناعمہ کو کون سا آئسکریم فلیور پسند ہے؟
میرا خیال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ونیلا
کیوں ناعمہ؟
باقی احباب بھی ناعمہ کے پسندیدہ فلیور کے لیے تکے لگا سکتے ہیں !
 

عین عین

لائبریرین
آپ کا تُکا تو گیا عین عین لالہ :)
کیوں کہ مجھے تو ونیلا فلیور پسند ہے آئسکریم میں :)

خیر میں تُکا لگاتی ہوں کہ
مقدس کو سٹابیری بہت پسند ہے ;)
اوہو۔ تو میں نے کون سا چاکلیٹ لکھا تھا اور میں نے کون سا بعد میں تدوین کی ہے۔ ہاں نہیں تو۔ ونیلا ہی تو لکھا ہے۔ ہنھ۔ عینک لگائے بنا بیٹھ گئی تھی کیا محفل پر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چلیں جی ہم بھی تکا۔۔بلکہ تکے لگاتے ہیں۔ :)

عین عین ہیوی بائیک چلاتے ہیں اور سرخ انقلاب کے خواب دیکھتے ہیں۔
شمشاد بھائی دودھ میں جلیبی ڈال کر کھاتے ہیں۔
ابن سعید کو مشن امپاسبل کے اگلے سیکوئل میں ٹام کروز کی جگہ کاسٹ کیا جائے گا۔

باقی تکے بعد میں۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
میں دودھ میں جلیبیاں تو نہیں ڈالتا البتہ کبھی کبھار جلیبیوں میں دودھ ڈال لیتا ہوں۔

امین بھائی کو سہانے سپنے آتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ان کو آج آئسکریم کھانے کو نہیں ملی بلکہ مجھے تو لگتا ہے آئسکریم کی بجائے کہیں ڈانٹ نہ پڑ گئی ہو۔
 

عین عین

لائبریرین
عین عین بھیا کو حیدرآبادی بریانی بہت پسند ہے۔:)
یہ اندر کی بات تم کو کیسے معلوم ہوئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ حیدر آبادی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر ویسے دال چاول بریانی سے زیادہ پسند ہے۔ اچار کے ساتھ ۔۔۔۔۔یمییییییییی
عندلیب کا پسندیدہ بولی وڈ ایکٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔ چنکی پانڈے اور سنیل شیٹھی۔۔۔۔۔۔
ہے ناں؟
 
Top