تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
رمضان کا مبارک مہینہ ہے۔ میں ایسے کام نہیں کرتی۔ یہ تو آپ تھانوں والوں کا وطیرہ ہے۔
 
طالوت

محفلین
اس کے لیے عملے کی بھی ضرورت ہے، فوراً درخواست دیں، زنانہ پولیس کی بھی ضرورت ہے۔

تھانہ دیکھ کر حیرت ہوئی ہم عدالت بنانے جا رہے تھے تو کسی نے ساتھ نہیں دیا چلیں تھانہ ہی سہی ۔۔۔
اور زنانہ پولیس :| کس لیئے ہمارے یہاں خواتین جرم ہی ایسا کرتی ہیں کہ جس پر کوئی سزا نہیں (لعنت ملامت ضرور کی جاتی ہے)
 
وجی

لائبریرین
طالوت صاحب اب عدالتیں اور تھانے بنا کر کیا فائدہ جب یہ قوم دو دنوں میں زلزلے کے دو جھٹکوں سے بے خبر ہے تو پھر اب تو انصاف اوپر والا ہی کریگا
 
طالوت

محفلین
طالوت صاحب اب عدالتیں اور تھانے بنا کر کیا فائدہ جب یہ قوم دو دنوں میں زلزلے کے دو جھٹکوں سے بے خبر ہے تو پھر اب تو انصاف اوپر والا ہی کریگا

:laugh::laugh::laugh::laugh:
:laugh::laugh::laugh::laugh:
:laugh::laugh::laugh::laugh:
:laugh::laugh::laugh::laugh:
آجکل میں یہی کرتا ہوں کہ سنا ہے صحت اچھی رہتی ہے ، کیونکہ جل کڑھ کر بہت دیکھ لیا ہم بے حسی ، بے ضمیری و بے غیرتی میں اول پوزیشن پر ہیں اور اول ہی رہنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔
:laugh: :laugh: :laugh::laugh:
:laugh::laugh::laugh::laugh:
:laugh::laugh::laugh::laugh:
:laugh::laugh::laugh::laugh:
 
طالوت

محفلین
رمضان میں تو بندہ کہتے "جنت " میں جاتا ہے ، لیکن بھائی لوگ اتنے اچھے ہیں اکیلے اکیلے نہیں ساتھ میں دوسروں کو بھی لے کر جا رہے ہیں ۔۔
ویسے جیہ آپکا کا کونسا محکمہ ہے ، کوئی چھوٹی موٹی نوکری ہو تو بتائیں اب سعودیہ سے بھی دل بھرتا جا رہا ہے سوچتا ہوں پھر سے سرکار کے نوکر ہو جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 
چاند بابو

محفلین
میں نے نیب سے استعفی دے دیا ہے
بہت خوب میں نے پہلے ہی مشورہ دیا تھا۔ اب استعفی دینے کی کیا ضرورت تھی کچھ دنوں تک تو یہ محکمہ ہی ختم ہونے جا رہا ہے۔بہرحال میرا تھانہ حاضر ہے اگر نوکری کی ضرورت ہو تو مٹھائی لے کا آ جایئے گا۔
نیب سے استغفٰی دینے سے پہلے جو اوپر سے کمایا ہے اس کا حساب کتاب تو دے دیں۔
شمشاد بھائی یہ حساب کتاب تو اب ہم لوگ لیں کے ان سے۔ دیکھئے انہوں نے کتنا کمایا ہے اور ہمارا حصہ کتنا بنتا ہے۔
تھانہ دیکھ کر حیرت ہوئی ہم عدالت بنانے جا رہے تھے تو کسی نے ساتھ نہیں دیا چلیں تھانہ ہی سہی ۔۔۔
اور زنانہ پولیس :| کس لیئے ہمارے یہاں خواتین جرم ہی ایسا کرتی ہیں کہ جس پر کوئی سزا نہیں (لعنت ملامت ضرور کی جاتی ہے)
لیکن کبھی کبھی پھولن دیویاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔
رمضان میں تو بندہ کہتے "جنت " میں جاتا ہے ، لیکن بھائی لوگ اتنے اچھے ہیں اکیلے اکیلے نہیں ساتھ میں دوسروں کو بھی لے کر جا رہے ہیں ۔۔
ویسے جیہ آپکا کا کونسا محکمہ ہے ، کوئی چھوٹی موٹی نوکری ہو تو بتائیں اب سعودیہ سے بھی دل بھرتا جا رہا ہے سوچتا ہوں پھر سے سرکار کے نوکر ہو جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
تو آیئے جناب ہمارا تھانہ حاضر ہے سرکار کے نوکر ہوجایئے اور زندگی کے مزے لیجئے۔
 
چاند بابو احتیاج کیجئے گا کچھ دنوں تک صرف تیل دیکھو اور تیل کی دھار دیکھو، جب تک زورداری آپنے پر پرزے نہیں نکال لیتا، بس ہوسکے تو اس اسلام آباد کا ایک چکر لگا کر اس کے ساتھ 10 پرسنٹ پر بات مکا لو۔ پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو افتخار بھائی نرخ بدل گیا ہو گا، دس فیصد سے بڑھ کر کم از کم پچیس فیصد تو ہو ہی گیا ہو گا۔
 
ارے بھیا اب 10 پرسنٹ کہاں میں اسلام آباد کا چکر لگا چکا ہوں 40 پر بھی بات نہیں بن سکی ہے فٹی فٹی کا چکر چل رہا ہے آج کل تو۔
اب تو افتخار بھائی نرخ بدل گیا ہو گا، دس فیصد سے بڑھ کر کم از کم پچیس فیصد تو ہو ہی گیا ہو گا۔

بھائی صاحب تصحیح فرما لیں پچیس نہیں پچاس کا ریٹ ہو گیا ہے۔
 
طالوت

محفلین
ارے بھیا اب 10 پرسنٹ کہاں میں اسلام آباد کا چکر لگا چکا ہوں 40 پر بھی بات نہیں بن سکی ہے فٹی فٹی کا چکر چل رہا ہے آج کل تو۔بھائی صاحب تصحیح فرما لیں پچیس نہیں پچاس کا ریٹ ہو گیا ہے۔
توبہ ہے صاحبان بد گمانی کی بھی حد ہوتی ہے :|
 
حد ہوگئی ہے یار پچاس فیصد تو پھر آدھا آدھا ہی ہوا، یہ زورداری کہیں ملک ہی نہ بیچ کھائے۔ بھائی آپ پولیس والے ہوکے کوئی ایکشن نہیں لے سکتے، اس طرح کے رشوت خوروں کے خلاف؟
اگر نہیں لے سکتے تو ہمیں ہی بتا دیں کہ ہمارا کیا بنے گا۔ ہمہممہم زورداری سے بھی بڑا کوئی افسر دیکھنا پڑے گا مگر سوال یہ ہے کہ صدر سے بڑا افسر کون ہوسکتا ہے؟ جو صدر کو بغیر رشوت کام پر مجبور کرسکے؟ ہمممہم میری تو سمجھ میں کچھ نہیں آرہا، یہ ملک کا نظام کیسے چلے گا؟
 
شمشاد

لائبریرین
بد گمانی کس بات کی جناب، حالات بدل گئے ہیں، مہنگائی بھی بہت ہو چکی ہے تو آپ کے خیال میں نرخ وہی رہے گا کیا؟
 
بدگمانی تو نہیں جناب مگر اپنے کام نکلوانے کے بارےمیں بھی سوچنا ہے۔ اب اگر یہ ہی حالات رہے تو کچھ کرنے ہی پڑے گا۔ ہم نے ہمیشہ رشوت کا ٹور تعلقات سے کرنے کی کوشش کی ہے۔ دیکھا ابھی تھانیدار صاحب سے بھی دعا سلام ہوگئی ہے۔ مگر اس ذورداری کی کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا بنےگا۔
 
پپو

محفلین
اوئے تھانے میں‌ نئے صدر کے متعلق کیا بد گمانیا ں ہو رہی ہیں لگتا ہے تھانیدار کا جی اکتا گیا اس تھانے سے کیا ڈونگے بونگے جانے پروگرام تھانیدار جی اگر کسی کو بھنک پڑ گئی نا آپ کی اس گفتگو کی تو سامان باند رکھنا تبادلہ ہوا کہ ہوا
 
آپ کیوں ڈر رہے ہو جناب، خوامخواہ دل چھوٹا نہ کریں۔ ہم تو ویسے بات کررہے ہیں صدر صاحب سامنے ہوں تو ہم ہاتھ بندھے غلام ہیں اور سو فیصد دینے کو بھی تیار، مرے کو مارے شاہمدار، اور مرتا کیا نہ کرتا کا ورد کریں گے۔
البتہ چاچو بش سے بات کرنے کی کوشش ترک نہیں کریں گے۔ کہ وہی افسر بالا دکھتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
چاچو بُش کا تو اپنا بوریا بستر گول ہونے کو ہے۔ بس دو ماہ ہی تو رہ گئے ہیں اس کی نوکری کے بھی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top