تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
کیا بات ہے چاند بابو سوئے ہوئے جاگ جاتے ہیں کبھی مردہ بھی زندہ ہوئے ہیں اب تو ایک ہی چیز ان کو جگائے گی اور وہ ہے اللہ کا عذاب بھلے اوپر سے نازل ہو نیچے سے آئے ''سب تقدیر کے نشتر ہوتے ہیں ماضی میں چنگیزی و تاتاری تھے اب امریکی اور افغانی ''
 
طالوت

محفلین
طالوت بھیا شکر کیجئے کہ اس آزادی کی خاطر آپ کو کسی پیارے سے بچھڑنا نہیں‌پڑا ہے ورنہ آج آپ کو ہاسا نہ آتا۔
بات کچھ ایسی ہے چاند بابو کہ رو رو کر بہت دیکھ لیا رونے سے تو حالات نہ بدلیں گے ۔۔۔ اور بقول پپو جی کے پاگل کی ہنسی سارے معاشرے پر طنز ہوتی ہے۔۔۔ تو اسے میرا پاگل پن ہی جانئیے ۔۔۔
جہاں تک پیاروں سے بچھڑنے کی بات ہے تو بد قسمتی سے میرے دماغ میں ایک کیڑا گھسا بیٹھا ہے جس کے خیال میں انسانیت اور اسلامیت کے رشتے سے سبھی میرے پیارے ہیں ماسوائے فسادیوں کے ،،، ،،،، ،،،،، ،،،،،، ،،،،،،،
وسلام
 
چاند بابو

محفلین
آپ کی گڑیا اور جگنو واپس ہوئے ؟؟
بھیا جی اگر واپس ہو جاتے تو یہاں سب کو بتاتا نہ پھرتا۔
کیا بات ہے چاند بابو سوئے ہوئے جاگ جاتے ہیں کبھی مردہ بھی زندہ ہوئے ہیں اب تو ایک ہی چیز ان کو جگائے گی اور وہ ہے اللہ کا عذاب بھلے اوپر سے نازل ہو نیچے سے آئے ''سب تقدیر کے نشتر ہوتے ہیں ماضی میں چنگیزی و تاتاری تھے اب امریکی اور افغانی ''
بہت شکریہ پپو بھیا میں آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں۔
بات کچھ ایسی ہے چاند بابو کہ رو رو کر بہت دیکھ لیا رونے سے تو حالات نہ بدلیں گے ۔۔۔ اور بقول پپو جی کے پاگل کی ہنسی سارے معاشرے پر طنز ہوتی ہے۔۔۔ تو اسے میرا پاگل پن ہی جانئیے ۔۔۔
جہاں تک پیاروں سے بچھڑنے کی بات ہے تو بد قسمتی سے میرے دماغ میں ایک کیڑا گھسا بیٹھا ہے جس کے خیال میں انسانیت اور اسلامیت کے رشتے سے سبھی میرے پیارے ہیں ماسوائے فسادیوں کے ،،، ،،،، ،،،،، ،،،،،، ،،،،،،،
وسلام
طالوت بھیا اگر ایسا ہی ہے تو پھر آپ کی یہ طرزِ عمل اپنوں کے خلاف بہت دکھ دیتا ہے۔ یہ جن کی باتیں آپ کرتے ہیں وہ ساری قوم نہیں ہے صرف چند لوگوں‌کا مفاد پرست ٹولہ ہے جو کبھی ہمیں مذہب کے نام پر ورغلاتاہے تو کبھی قومیت کے نام پر۔
 
پپو

محفلین
بات کچھ ایسی ہے چاند بابو کہ رو رو کر بہت دیکھ لیا رونے سے تو حالات نہ بدلیں گے ۔۔۔ اور بقول پپو جی کے پاگل کی ہنسی سارے معاشرے پر طنز ہوتی ہے۔۔۔ تو اسے میرا پاگل پن ہی جانئیے ۔۔۔
جہاں تک پیاروں سے بچھڑنے کی بات ہے تو بد قسمتی سے میرے دماغ میں ایک کیڑا گھسا بیٹھا ہے جس کے خیال میں انسانیت اور اسلامیت کے رشتے سے سبھی میرے پیارے ہیں ماسوائے فسادیوں کے ،،، ،،،، ،،،،، ،،،،،، ،،،،،،،
وسلام

دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو محرومی کو مجبوری نہیں‌ بناتے بلکہ اسے طاقت حاصل کرتے ہیں اور کامیاب ہو جاتے ہیں
اور دوسرے وہ جو ایک مقام پر ٹھہر جاتے ہیں اورہرمسافر پر آوازکستے ہیں بھلے اپنے تئیں وہ ٹھیک کر رہے ہوتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو ناکامی ان کو ہوئی ہے یہی سب کا مقدر ہے اور آئندہ بھی ہو گا وہ گھپ اندھیرے میں کسی چھوٹے سے دیپ کو جلتادیکھ کر ہنستے ہیں اور اسے کہتے ہیں‌ کیا فائدہ تیری اس ذرا سی روشنی کا اس کیا اندھیرا کم ہو گا مطلب بات کرنے کا یہ ہے ایسے لوگ ذرا جلدی تھک جاتے ہیں اور کچھ مسلسل جہدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ''مجھے ہے حکم اذاں ''
 
چاند بابو

محفلین
زبان کٹ جانے کے بعد "حکم اذاں" بھی باقی نہیں رہتا شاید۔۔۔۔۔۔۔۔

شاید آپ ہماری بات سمجھے نہیں ہیں یا جان بوجھ کر انجان بننے کی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔ کیا بگڑا ہے ابھی ابھی سب کچھ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اگرآپ نے ازخود مایوسی کی باتیں شروع کر دیں تو دوسرے آپ پر حاوی ہو ہی جائیں گے۔

بہرحال میرا خیال ہے کہ بہت بحث ہو گئی ہے اس موضوع پر اب آپ مجھے اپنے تھانے کی طرف بھی کوئی توجہ دینے دیجئے۔

ارے کہاں گئے یہ سارے کام چور سپاہی اور محرر۔ چھوٹا تھانیدار کدھر ہے بھئی۔ شمشاد صاحب ادھر آئیں ذرا اور دیکھیں اس بندے کا چال چلن مجھے کچھ مشکوک لگ رہا ہے بڑا پاکستانی ہے جو ملت کے خلاف دلائل دے رہا ہے دیکھئے اسے۔ اگر کوئی ثبوت مل جائے تو اسے تھانے میں بند کر کے ذرا چھترول کیجئے تاکہ اس کے ستارے روشن ہو سکیں۔:laugh::mrgreen:

اور اگر اسے پھر بھی ہاسا آئے تو اسے رولر پھیریئے تاکہ اس کو اندازہ ہو کہ ہاسا اور وہ بھی تھانیدار کے سامنے کیا معنی رکھتا ہے۔:mrgreen:
 
شمشاد

لائبریرین
جی بہتر، لیکن یہ باقی کا عملہ افطاری اکٹھی کر کے واپس آئے تو مشورہ کرتے ہیں۔

اور ہاں یہ کسی کا چیتا گُم ہو گیا ہے، تصویر دے گیا ہے اس کی کی ڈھونڈ دیں۔

5442.jpeg
 
چاند بابو

محفلین
جی بہتر، لیکن یہ باقی کا عملہ افطاری اکٹھی کر کے واپس آئے تو مشورہ کرتے ہیں۔

اور ہاں یہ کسی کا چیتا گُم ہو گیا ہے، تصویر دے گیا ہے اس کی کی ڈھونڈ دیں۔

5442.jpeg

ہٹ ہٹ ارے بھائی یہ کیا جانور اٹھا لائے ہو تھانے میں ارے بھیا جی ہماری سٹی تو آجکل ویسے ہی دھماکوں نے گم کر رکھی ہے اوپر سے آپ ہو کہ ایسے خطرناک خطرناک درندوں کی تصاویر لگا رہے ہو کہ ہم ڈر کے مارے تھرتھرانے لگے ہیں۔
 
پپو

محفلین
جی بہتر، لیکن یہ باقی کا عملہ افطاری اکٹھی کر کے واپس آئے تو مشورہ کرتے ہیں۔

اور ہاں یہ کسی کا چیتا گُم ہو گیا ہے، تصویر دے گیا ہے اس کی کی ڈھونڈ دیں۔

5442.jpeg

شمشاد بھائی آپ بھی کمال کرتے ہیں رسی اسکی آپ نے پکڑی ہوئی ہےاور ہمیں اسے ڈھونڈنے پر بھج رہے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
تھانیدار جی گھبرائیں نہیں، یہ پالتو ہے۔ دوست نما جانور ہے یہ۔

اور پپو بھائی اس کی رسی میں نے نہیں، اس کے مالک نے پکڑی ہوئی تھی جب اس کی تصویر لی گئی تھی۔
 
طالوت

محفلین
''من حرامی حجتاں ڈھیر''
آپ حلالی من کے ساتھ کوئی قابل عمل تجویز دیں یا کوئی اپنا عمل درج کریں رہنمائی کی خاطر ۔۔۔۔۔۔
خالی خولی بڑھکیں اور ملی نعروں کا کیا فائدہ ۔۔۔۔۔۔۔
حجتیں کرنے کی عادت نہیں کہ شدید مایوسی کے باوجود بھی اپنا حصہ میں بخوبی ڈال رہا ہوں اور الحمدللہ اس پر خاصا مطمئن بھی ہوں
پنجابی میری مادری زبان ہے اس کو میں خاصا سمجھتا ہوں اور "سمجھانا" بھی خوب سمجھتا ہوں
وسلام
 
مغزل

محفلین
طالوت صاحب یہاں تو بالکل جالوت سمجھ کر حملہ کرنے لگے تھے ۔۔ کہ ریفری (شمشاد) آگئے۔۔۔
 
طالوت

محفلین
نہیں شمشاد اور مغل ایسی کوئی بات نہیں ، لہجہ تلخ ہو جاتا ہے "کبھی کبھی " میرے احباب ہیں سب کے سب بلا رنگ و نسل جنس و مذہب ، اختلاف ہونا چاہیئے طنز سے کدورت سے پاک ، برداشت و خوش اخلاقی کے ساتھ :)
معذرت چاہوں گا پپو جی امید ہے گستاخ لہجے کو نظر انداز کریں گے
وسلام
 
چاند بابو

محفلین
آپ حلالی من کے ساتھ کوئی قابل عمل تجویز دیں یا کوئی اپنا عمل درج کریں رہنمائی کی خاطر ۔۔۔۔۔۔
خالی خولی بڑھکیں اور ملی نعروں کا کیا فائدہ ۔۔۔۔۔۔۔
حجتیں کرنے کی عادت نہیں کہ شدید مایوسی کے باوجود بھی اپنا حصہ میں بخوبی ڈال رہا ہوں اور الحمدللہ اس پر خاصا مطمئن بھی ہوں
پنجابی میری مادری زبان ہے اس کو میں خاصا سمجھتا ہوں اور "سمجھانا" بھی خوب سمجھتا ہوں
وسلام

طالوت بھیا کوئی بڑھکیں نہیں مار رہا ہے سب اپنی اپنی رائے بیان کر رہے ہیں اگر آپ کو کچھ برا لگا تو میں سب کی طرف سے معذرت چاہوں گا۔

نہیں شمشاد اور مغل ایسی کوئی بات نہیں ، لہجہ تلخ ہو جاتا ہے "کبھی کبھی " میرے احباب ہیں سب کے سب بلا رنگ و نسل جنس و مذہب ، اختلاف ہونا چاہیئے طنز سے کدورت سے پاک ، برداشت و خوش اخلاقی کے ساتھ :)
معذرت چاہوں گا پپو جی امید ہے گستاخ لہجے کو نظر انداز کریں گے
وسلام

میں پپو کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں وہ کبھی بھی آپ سے طنز والا رویہ نہیں اپنا سکتے بس ایک مثال دی تھی آپ کو بری لگی جس کے لئے ان کی طرف سے میں معذرت کرتا ہوں۔ باقی میرا خیال ہے کہ یہ بحث اب ختم ہو جانی چاہئے جو جیسا سمجھتا ہے اس کا اپنا معاملہ ہے اپنی رائے دوسرے پر تھوپنے سے احتراز کیا جائے اور خیال کیا جائے کہ بحث بحث میں کسی قسم کی غلط فہمی میں مبتلاہو کر دلوں میں فرق نہ آئے کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ میرے تھانے کا ماحول خراب ہو۔
تمام احباب سے اپیل ہے کہ اس موضوع کو ختم سمجھا جائے اور اپنا اپنا کام سنبھالا جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بکری کا نام مع ولدیت، قد، عمر، رنگ اور اگر کوئی تازہ تصویر ہو تو لے کر آئیں۔ کب سے گُم ہے، آپ کو کس پر شک ہے؟ اس کی دوستی کہیں آوارہ بکروں سے تو نہ تھی، وغیرہ وغیرہ۔

اگر اب تک کسی نے پکڑ کر ہضم نہ کر لی ہو تو مل جائے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top