تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میرا تو ذاتی خیال یہی ہے جی کہ آج رات ان کو ادھر تھانے میں ہی مہمان رکھیں۔
میں نے شیدے سے کہہ دیا ہے کہ ادھر برآمدے میں ایک منجی بسترے کا بندوبست کر دے اور حوالات سے ایک صاف ستھرا کمبل ان کے لیے لے آئے، ویسے بھی آج سردی بہت ہے۔
 

عسکری

معطل
چاند بابو;403257]ارے آیئے آیئے صاحب کیسے ہیں آپ۔میں ہوں یہاں کا انچارج۔
واقعی آپ نے درست کہا آواز دے عوام اور حاضر ہیں آپ۔ عوام نے ابھی آواز دی ہی نہیں اور آپ لوگ ایوانِ صدر میں حاضر ملکی سیاست میں ہمیشہ حاضر اور تو اور وہ تمام کے تمام ادارے جو پہلے کبھی بہت اچھے جا رہے تھے وہاں آپ حاضر اور ان اداروں کا سرمایا غائب۔ واقعی آپ لوگ حاضر ہو ہی جاتے ہیں۔

یہ سراسر الزام ھیں بھای ھم عوام کے محافظ ھیں وقت پڑے تو اپنی جان بھی دیتے ھیں ماضی دیکھ لیں-

ٹھیک ہے ٹھیک ہے آپ آئی ایس آئی کی طرف سے آئے ہوں گے لیکن ہمیں اس سے کیا اور‌آپ سے کس نے کہا کہ اس تھانے میں دھونس اور رشوت یا سفارش چلتی ہے۔ وہ تو باشو بات یہ ہے کہ ابھی کل ہی ایک لیفٹیننٹ جنرل صاحب کا فون آیا تھا کہ یہ تو قتل کیس میں بندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا وہ ان کا خاص بندہ اور بیچارہ بے گناہ ہے تو بتائیں نہ جی اب کیا میں ان کے حکم کو ٹال تو نہیں سکتا تھا نہ میں نے ان کی بات کا یقین کیا اور بندہ چھوڑ دیا۔
اسے جنرل فوج پر کلنک ھیں جناب پر پانچ انگلیاں برابر نھیں ھوتی۔


واقعی جب آپ لوگ ملک کا 80 فیصید بجٹ کھانے سے نہیں ڈرتے تو اور کس چیز سے ڈریں گے واقعی آپ نہیں ڈرتے پلس ہی ہمیشہ ڈرتی ہے۔

اسی 80 فیصد کو خرچ کر کے ھم آزاد ھیں یقین نا آے تو فلسطین اور لبنان دیکھ لیں اور ھم نے کچھ کھایا نھیں کبھی۔

میں دوں کا اس کی جواب دہی ابھی ابھی یہاں سے تھوڑی دور ایک جلسہ ہو رہا تھا جس میں سارے تھانے کی ڈیوٹی تھی سارا تھانہ وہیں موجود تھا اب جلسہ ختم اور ہم واپس۔

اور تھانے کو اللہ کے حوالے کر گے تھے؟؟؟؟؟ اور یہ تھانے کے مال خانے کو اتنے موٹے تالے کیوں لگا رکھے ھیں؟؟؟؟؟ اپنے پیٹی بھای پر بھروسا نھیں کیا؟؟۔:grin:


اجی صاحب جی اب جانے بھی دیجئے ایسی باتوں کو جن پیسوں کی چائے آپ اپنے ذاتی پیسے سمجھ کر پیتے ہیں وہ تو کسی غریب کا خون ہوتا ہے جو ہر آن ٹیکس کی مد میں نچوڑ کر آپ کے حضور پیش کر دیا جاتا ہے۔اور ہم لوگ اگر کسی سے کچھ لیتے ہیں تو اسے پورا پورا فائدہ بھی دیتے ہیں آپ کیا دیتے ہیں اپنوں پر ہی بم گرا کر انہیں سزا دیتے ہیں۔

وھی فائدہ نا غریب نوں چھڈنا نیں امیر نوں پھڑنا نیں؟؟؟؟؟؟؟:applause:

خیر آپ تشریف رکھئے چل بھئی کاکا شپائی اب ذرا کڑک سی دو چائے لے آ ہمارے لئے۔ اور شمشاد صاحب آپ ذرا صاحب کے لئے گاڑی کا بندوبست کردیں تاکہ یہ اندھیرا ہونے سے پہلے جی ایچ کیو پہنچ کر رپورٹ کر سکیں
۔[/QUOTE]

میں چلا جاؤں گا پر اب میں ھر روز یھاں ھوں گا آپ میری فکر نا کرو-:grin:
 

عسکری

معطل
میرا تو ذاتی خیال یہی ہے جی کہ آج رات ان کو ادھر تھانے میں ہی مہمان رکھیں۔
میں نے شیدے سے کہہ دیا ہے کہ ادھر برآمدے میں ایک منجی بسترے کا بندوبست کر دے اور حوالات سے ایک صاف ستھرا کمبل ان کے لیے لے آئے، ویسے بھی آج سردی بہت ہے۔

آپ فکر نا کرو وقت پڑے تو تو ھم پتھروں پر بھی آراپ سے سوتے ھیں۔:blushing:
 

شمشاد

لائبریرین
صاب جی اب ہم اتنے بھی گئے گزرے نئں ہیں کہ اپنے مزمان کو پتھروں پر سلائیں۔ میرا گھر تھانے سے بہت دور ہے نئں تو میں اپنے گھر سے چادر اور کمبل لے آتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی وہ تو مالوم ہی ہے۔ فوج نے پچھلے اکسٹھ سالوں میں چالیس سال تو پاکستان پر حکومت کی ہی ہو گی۔ باقی کے بیس اکیس سال لنگڑی لولی جمہوریت کو مزید لنگڑا لولہ کرنے میں گزار دیے۔
 

عسکری

معطل
جی وہ تو مالوم ہی ہے۔ فوج نے پچھلے اکسٹھ سالوں میں چالیس سال تو پاکستان پر حکومت کی ہی ہو گی۔ باقی کے بیس اکیس سال لنگڑی لولی جمہوریت کو مزید لنگڑا لولہ کرنے میں گزار دیے۔

اب کیا جواب دوں بھای 4 جرنیلوں نے 10 لاکھ جوانوں کی بے عزتی کرا دی ھے-:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
4 نہیں جناب 5، آپ شاید جرنل اعظم کو بھول رہے ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے جہوری حکومت پر شب خون مارنے کی ریت ڈالی تھی۔

ویسے آپ نے اپنا تعارف نہیں دیا۔ آپ ادھر "تعارف" والے زمرے میں تو آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی وہی تو سب سے زیادہ کامیاب ڈکٹیٹر ثابت ہوا۔ اور سب سے زیادہ فائدے میں رہا۔
 

عسکری

معطل
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: ابن سعید
تو آپ تھانے میں رپورٹ کیوں نہیں کر دیتیں بٹیا؟ چاند بابو اپنے ہی آدمی ہیں۔

جی جی بالکل چچا جی میں تو جی تابعدار ہوں آپ کا آپ حکم کریں۔

اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: زینب
چاند بابو توبھائی ہیں ابھی کا ابھی اسے پکڑ اندر کریں گے پھر میں نے اس کی ضمانت بھی نہیں ہونے دینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


بالکل کیوں نہیں میں بھائی ہی تو ہوں لیکن بھئی وہ کیا ہے کہ میں گھر کے کاموں کو دفتری امور پر حاوی نہیں ہونے دیتا اور ویسے بھی آجکل تھانے کا خرچہ بھی پورا نہیں ہو رہا ہے تو اگر ایسا کیس بنوانا ہے جس میں ضمانت بھی نہ ہو پائے تو اس کے لئے کچھ کرنا بھی ہو گا۔
__________________

کوئی خواہش نہیں تجھ سے اےمیری عمررواں
میرا بچپن میرے جگنوں میری گڑیا لا دے
میرا خواب میرا"اردو نامہ" فورم بن گیا

یہ لیں تھانے دار صاحب کی کھلی کرپشن رپورٹ

چاند بابو تا حکم ثانی اب تھانے دار نھیں ھیں۔اس معاملے کے محکمہ جاتی کاروای ھونے تک چاند بابو معطل ھیں۔جو رپورٹ ھو پاک آرمی کو کی جاے-منجانب GHQ:cowboy:
 

چاند بابو

محفلین
اب کیا جواب دوں بھای 4 جرنیلوں نے 10 لاکھ جوانوں کی بے عزتی کرا دی ھے-:grin:

جی بالکل اور ایسے ہی ایک جرنیل صاحب کے کہنے پر آپ نے تھانے پر شب خون مارا ہے۔

یہ لیں تھانے دار صاحب کی کھلی کرپشن رپورٹ

چاند بابو تا حکم ثانی اب تھانے دار نھیں ھیں۔اس معاملے کے محکمہ جاتی کاروای ھونے تک چاند بابو معطل ھیں۔جو رپورٹ ھو پاک آرمی کو کی جاے-منجانب Ghq:cowboy:

ٹھیک ہے پھر آپ پاک آرمی کے جوانوں کو لے آیئے اور یہاں‌سے تھوڑے ہی فاصلے پر ایک منسٹر صاحب آنے والے ہیں‌ ان کا حکم ہے کہ ان کی گاڑی کے آگے پیچھے کم ازکم دو دو گاڑیاں پلس کی ہونی چاہئیں اور سارا راستہ ہوٹر بجنا چاہئے۔ اب پلس کی بجائے آرمی کی گاڑیاں ہوں تو انہیں‌اور بھی زیادہ پزیرائی ملے گی۔ جلدی کیجئے جی ایچ کیو کو گاڑیاں بھیجنے کے لئے لکھئے۔

ارے صاب جی یہاں جی ایچ کیو کا حکم نہیں چلتا۔ یہاں وزارت داخلہ کا حکم چلتا ہے۔

جی ہاں درست کہا شمشاد صاحب نے بلکہ مجھے تو یقین ہے کہ کچھ عرصہ بعد جی ایچ کیو پر بھی وزارتِ داخلہ کا حکم چلے گا ورنہ کم ازکم آئی ایس آئی پر تو چلے گا ہی۔
 

عسکری

معطل
ایسا کبھی نھیں ھوا بھای کیس آے گا تو میں ھینڈل کروں گا نا؟ آرمی واپس قیامت کے دن جاے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top