چاند بابو;403257]ارے آیئے آیئے صاحب کیسے ہیں آپ۔میں ہوں یہاں کا انچارج۔
واقعی آپ نے درست کہا آواز دے عوام اور حاضر ہیں آپ۔ عوام نے ابھی آواز دی ہی نہیں اور آپ لوگ ایوانِ صدر میں حاضر ملکی سیاست میں ہمیشہ حاضر اور تو اور وہ تمام کے تمام ادارے جو پہلے کبھی بہت اچھے جا رہے تھے وہاں آپ حاضر اور ان اداروں کا سرمایا غائب۔ واقعی آپ لوگ حاضر ہو ہی جاتے ہیں۔
اسے جنرل فوج پر کلنک ھیں جناب پر پانچ انگلیاں برابر نھیں ھوتی۔ٹھیک ہے ٹھیک ہے آپ آئی ایس آئی کی طرف سے آئے ہوں گے لیکن ہمیں اس سے کیا اورآپ سے کس نے کہا کہ اس تھانے میں دھونس اور رشوت یا سفارش چلتی ہے۔ وہ تو باشو بات یہ ہے کہ ابھی کل ہی ایک لیفٹیننٹ جنرل صاحب کا فون آیا تھا کہ یہ تو قتل کیس میں بندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا وہ ان کا خاص بندہ اور بیچارہ بے گناہ ہے تو بتائیں نہ جی اب کیا میں ان کے حکم کو ٹال تو نہیں سکتا تھا نہ میں نے ان کی بات کا یقین کیا اور بندہ چھوڑ دیا۔
واقعی جب آپ لوگ ملک کا 80 فیصید بجٹ کھانے سے نہیں ڈرتے تو اور کس چیز سے ڈریں گے واقعی آپ نہیں ڈرتے پلس ہی ہمیشہ ڈرتی ہے۔
میں دوں کا اس کی جواب دہی ابھی ابھی یہاں سے تھوڑی دور ایک جلسہ ہو رہا تھا جس میں سارے تھانے کی ڈیوٹی تھی سارا تھانہ وہیں موجود تھا اب جلسہ ختم اور ہم واپس۔
اجی صاحب جی اب جانے بھی دیجئے ایسی باتوں کو جن پیسوں کی چائے آپ اپنے ذاتی پیسے سمجھ کر پیتے ہیں وہ تو کسی غریب کا خون ہوتا ہے جو ہر آن ٹیکس کی مد میں نچوڑ کر آپ کے حضور پیش کر دیا جاتا ہے۔اور ہم لوگ اگر کسی سے کچھ لیتے ہیں تو اسے پورا پورا فائدہ بھی دیتے ہیں آپ کیا دیتے ہیں اپنوں پر ہی بم گرا کر انہیں سزا دیتے ہیں۔
۔[/QUOTE]خیر آپ تشریف رکھئے چل بھئی کاکا شپائی اب ذرا کڑک سی دو چائے لے آ ہمارے لئے۔ اور شمشاد صاحب آپ ذرا صاحب کے لئے گاڑی کا بندوبست کردیں تاکہ یہ اندھیرا ہونے سے پہلے جی ایچ کیو پہنچ کر رپورٹ کر سکیں
میرا تو ذاتی خیال یہی ہے جی کہ آج رات ان کو ادھر تھانے میں ہی مہمان رکھیں۔
میں نے شیدے سے کہہ دیا ہے کہ ادھر برآمدے میں ایک منجی بسترے کا بندوبست کر دے اور حوالات سے ایک صاف ستھرا کمبل ان کے لیے لے آئے، ویسے بھی آج سردی بہت ہے۔
صاب جی اب ہم اتنے بھی گئے گزرے نئں ہیں کہ اپنے مزمان کو پتھروں پر سلائیں۔ میرا گھر تھانے سے بہت دور ہے نئں تو میں اپنے گھر سے چادر اور کمبل لے آتا۔
جی وہ تو مالوم ہی ہے۔ فوج نے پچھلے اکسٹھ سالوں میں چالیس سال تو پاکستان پر حکومت کی ہی ہو گی۔ باقی کے بیس اکیس سال لنگڑی لولی جمہوریت کو مزید لنگڑا لولہ کرنے میں گزار دیے۔
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: ابن سعید
تو آپ تھانے میں رپورٹ کیوں نہیں کر دیتیں بٹیا؟ چاند بابو اپنے ہی آدمی ہیں۔
جی جی بالکل چچا جی میں تو جی تابعدار ہوں آپ کا آپ حکم کریں۔
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: زینب
چاند بابو توبھائی ہیں ابھی کا ابھی اسے پکڑ اندر کریں گے پھر میں نے اس کی ضمانت بھی نہیں ہونے دینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بالکل کیوں نہیں میں بھائی ہی تو ہوں لیکن بھئی وہ کیا ہے کہ میں گھر کے کاموں کو دفتری امور پر حاوی نہیں ہونے دیتا اور ویسے بھی آجکل تھانے کا خرچہ بھی پورا نہیں ہو رہا ہے تو اگر ایسا کیس بنوانا ہے جس میں ضمانت بھی نہ ہو پائے تو اس کے لئے کچھ کرنا بھی ہو گا۔
__________________
کوئی خواہش نہیں تجھ سے اےمیری عمررواں
میرا بچپن میرے جگنوں میری گڑیا لا دے
میرا خواب میرا"اردو نامہ" فورم بن گیا
اب کیا جواب دوں بھای 4 جرنیلوں نے 10 لاکھ جوانوں کی بے عزتی کرا دی ھے-
یہ لیں تھانے دار صاحب کی کھلی کرپشن رپورٹ
چاند بابو تا حکم ثانی اب تھانے دار نھیں ھیں۔اس معاملے کے محکمہ جاتی کاروای ھونے تک چاند بابو معطل ھیں۔جو رپورٹ ھو پاک آرمی کو کی جاے-منجانب Ghq
ارے صاب جی یہاں جی ایچ کیو کا حکم نہیں چلتا۔ یہاں وزارت داخلہ کا حکم چلتا ہے۔
۔۔۔۔۔جو رپورٹ ھو پاک آرمی کو کی جاے-منجانب Ghq
کیا پھر سے مارشل لاء کا پروگرام ہے۔
ارے بھائی ابھی پچھلے مارشل لاء کے زخم تو بھرنے دو۔
آرمی کہتی ھے پھر سے اسلام آباد۔111 برگییڈ تیار ھے۔