تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بی بی ایسے ہی بغیر ثبوتوں کے تھانے والوں پر الزام تراشی نہ کرو۔ ایسا نہ ہو کہ تمہارے پرس سے کلو آدھ کلو چرس یا غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے تمہارے اوپر دس بارہ کیس بنا دیں۔
 

چاند بابو

محفلین
کوئی بات نہیں، چاند بابو بھی کسی سے کم نہیں ہیں، ڈھونڈ ہی لیں گے کہ ان محترمہ کا تعلق کس ایجنسی سے ہے۔
لیجئے تھانیدار حاضر ہے اور ان محترمہ کا تعلق بھی دریافت کر لیا گیا ہے۔ ان کا تعلق کسی بھی انٹیلیجنس اجنسی سے نہیں‌ بلکہ ان کا تو دور دور تک انٹیلیجنس سے بھی تعلق نہیں ہے ان کا تو اپنے محلے کی نکڑ پر واقع پیڑول کی اجنسی سے تعلق نکلا ہے کیونکہ انہوں نے وہاں اپنا سرمایہ لگایا ہواہے اور عوام کی جیبوں سے ان کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ رہی ہیں آجکل۔اگر دوبارہ کہیں نظر آئیں تو یہی الزامات لگاکر بلا ججھک تھانے میں بند کر دیجئے گا۔
یہ تھامہ شرقی ہے یا غربی کس علاقے کو لگتا ہے جناب۔۔۔۔۔۔۔کچھ ساڈے وی پلے پاؤ ۔۔۔۔ :)
جی اگر کوئی واردات ہو گئی ہے تو ہمارا علاقہ نہیں‌ ہے اور اگر آپ نے کسی کے خلاف شکایت درج کروانی ہے تو بسم اللہ کیجئے وہ بندہ ہمارےہی علاقے کا ہے۔
مگر تھانے والے وکھری ٹائپ کے ہیں، مک مکا والے
واہ جی آپ کو بھی لگتا ہے تھانے کچہری کی کوئی ہوا نہیں لگی ہے ورنہ آپ وکھری ٹائپ کا نہ کہتے کیونکہ وہ تھانہ ہی نہیں جہاں مک مکا کی سہولت مسیر نہ ہو۔
بی بی ایسے ہی بغیر ثبوتوں کے تھانے والوں پر الزام تراشی نہ کرو۔ ایسا نہ ہو کہ تمہارے پرس سے کلو آدھ کلو چرس یا غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے تمہارے اوپر دس بارہ کیس بنا دیں۔
رہنے دیں شمشاد صاحب ان کی پہلی غلطی ہے اور ان کی سابقہ رپورٹ اچھی ہے جس پر انہیں معاف کیا جاتا ہے اس تنبہ کے ساتھ کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا اور اگر ایسا دوبارہ ہوا تو کارِ سرکار میں دخل اور الزام تراشیوں کی دفعات لگا کر انہیں بند کر دیجئے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
تھانیدار نے خود اقرار کیا ہے کہ ہر تھانے میں مک مکا ہوتا ہے ۔ اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ بندی نیب کی اہل کار ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو اپنی ہی پیٹی پیہن ہے۔ چاند بابو اس کو حصہ زیادہ دینا پڑے گا۔

او چھیدے جا دوڑ کے ایک پیالی چا لے آ ذرا ملائی مار کے میڈم ہوراں لئی۔
 

وجی

لائبریرین
نیب تو تھانے کا استاد ہے اور پھر نیب کو یہاں کیا ملے گا نیب کا پیٹ تو بڑے بڑے جاگیردار ، وڈیرہ ، چوہدری ،ملک اور سیاست دان ہی بھر سکتے ہیں نیب کو محفل تھانے میں کیا ملے گا یا نیب اپنے کیئے پر افسوس کر رہا ہے کہ کل جنکے گریبان انکے ہاتھ میں تھے آج اِنکے گریبان اُنکے ہاتھ میں ہے اور اب وہ نیب سے وصولیاں کر رہے ہیں اور بیب یہاں آنپہنچا ہے
 

مغزل

محفلین
ہوئے ۔۔۔۔ تھانیدارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایہوجیاں گلاّں نا کیتا کرو۔۔۔۔۔۔ ہااااااااا میں وی اتھے ای آں۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
ہاں بھائی سینے پر تمغے جو لگ گئے ہیں اس لیے اب تو دورے اور دورے ہونگے

دوستوں نے دیئے ہیں اس لیے سر آنکھوں پر ۔۔ یہ تمغہ ایوارڈ کچھ نہیں۔۔۔
دوستوں کے خلوص کا دستاویزی ثبوت ہے۔۔
مشرف یا اس کے حواری دیتے تو منھ پر مادیتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ویسے یہ بات موضوعِ بحث مت بنائیے ۔۔۔ مجھے ناگوار گزرا ہے)
 

وجی

لائبریرین
ارے بھائی آپ تو سیریئس ہوگے
آپ کو تو بہترین میل انٹری کا ایوارڈ ملا ہے تو محفل کا تھانہ کیوں کر آپ سے متھا مارے گا :grin: ؟؟
 

مغزل

محفلین
خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جانے دیجئے۔
( دراصل میں مذاق کا قائل ہوں ۔۔ لیکن طنزکی آلائشوں سے پاک مذاق کا)
مجھے خیال گزرا تھا۔۔۔۔۔۔۔ خیر جانے دیجئے۔۔ وضاحت پھر سہی
 

جیہ

لائبریرین
پھر تو اپنی ہی پیٹی پیہن ہے۔ چاند بابو اس کو حصہ زیادہ دینا پڑے گا۔

او چھیدے جا دوڑ کے ایک پیالی چا لے آ ذرا ملائی مار کے میڈم ہوراں لئی۔
مجھے حصہ وصہ نہیں چاہئے۔ میں انسپشکن کے لئے آئی ہوں اور کر کے ہی جاؤں گی

نیب تو تھانے کا استاد ہے اور پھر نیب کو یہاں کیا ملے گا نیب کا پیٹ تو بڑے بڑے جاگیردار ، وڈیرہ ، چوہدری ،ملک اور سیاست دان ہی بھر سکتے ہیں نیب کو محفل تھانے میں کیا ملے گا یا نیب اپنے کیئے پر افسوس کر رہا ہے کہ کل جنکے گریبان انکے ہاتھ میں تھے آج اِنکے گریبان اُنکے ہاتھ میں ہے اور اب وہ نیب سے وصولیاں کر رہے ہیں اور بیب یہاں آنپہنچا ہے

جنابو عرض ہے کہ آپ کی ساری باتیں خٍفیہ مائک ریکارڈر میں ریکارڈ ہو چکی ہیں، عدالت میں بطور ثبوت پیش ہوں گی

یہ ہماری طرح نیب کی ماڑی موٹی رکن ہے اسی لیے تو اس ماڑے سے تھانے میں آئی ہے۔
ارے آپ کی عمر اور سفید بالوں کا لحاظ کرتی ہوں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی کو خبر کہاں کہ جی جی نے نیب چیئر مین شپ کا قلمدان سنبھال لیا ہے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
مغل صاحب یہ جی جی اور چیرمین - بات کچھ بنی نہیں۔ اگر یہ اٹک کے پار والی بات ہے تو پھر صحیح ہے۔ ;)
 

مغزل

محفلین
چیر پرسن والی اصطلاح کیسی رہے گی، بی بی مرحومہ کے لے یہی استعمال کرتے رہے ہیں۔
بجا فرمایا ۔۔ لیکن کم از کم میں یہ اصطلاح استعمال نہیں کروں گا
کیوں کہ میرا مشاہدہ ہے اس اصطلاح کا حامل جلد رخصت ہوجاتا ہے۔
یعنی ’’ پَڑِچھتی‘‘ نہیں ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top