تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
تھانے کیا، میں تو ہسپتالوں پر بھی چھاپے مارتی رہتی ہوں اور پرائیویٹ کلینکس پر بھی
 

مغزل

محفلین
لو کر لو گل ۔۔۔ ہون ای یاد کیتا تے جی جی حاضر ۔۔۔تسی کج ہور نئی منگ سکدے سی ۔۔۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
تھانے کیا، میں تو ہسپتالوں پر بھی چھاپے مارتی رہتی ہوں اور پرائیویٹ کلینکس پر بھی

یہ تو سمجھ میں آتا ہے کہ ہسپتالوں اور کلینکس میں چھاپے مارتی ہو، کیونکہ میاں جی ڈاکٹر جو ہیں۔ تو وہاں کی نرسوں پر تو چیک رکھنا ہی پڑے گا ناں۔ +ہا ہائے+
 

جیہ

لائبریرین
اوئے ہلکہ میں پختون ہوں اور ذرا سخت طبیعت کی، خبر دار جو اردو کے سوا کسی اور زبان میں گفت و گو کی۔ :punga:
 

جیہ

لائبریرین
یہ تو سمجھ میں آتا ہے کہ ہسپتالوں اور کلینکس میں چھاپے مارتی ہو، کیونکہ میاں جی ڈاکٹر جو ہیں۔ تو وہاں کی نرسوں پر تو چیک رکھنا ہی پڑے گا ناں۔ +ہا ہائے+
نرسوں کو تو بعد میں دیکھوں گی، پہلے ذرا آپ سے نمٹ لوں۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے خوب معلوم ہہ آپ ایک سکول کی بلڈنگ اور فرنیچر اونے پونے بیچ کر اور بھیس بدل کر تھانے میں چھپے بیٹھے ہیں

سروس کارڈ دکھائیں جلدی
 

چاند بابو

محفلین
تھانیدار نے خود اقرار کیا ہے کہ ہر تھانے میں مک مکا ہوتا ہے ۔ اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ بندی نیب کی اہل کار ہے۔
ارے محترمہ آپ نے کیوں تکلیف کی ہے ہمیں حکم دیا ہوتا ہم خود حاضر ہو جاتے۔ خیر آ ہی گئی ہیں تو تشریف لائیں شمشاد صاحب ککڑ لینے گئے ہیں بس آتے ہی ہوں گے۔
اور آپ کی بھی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ جناب نیب اب کچھ زیادہ ڈراونی چیز نہیں رہ گئی ہے بلکہ ہمارے لئے تو پہلے بھی ڈراونی نہیں تھی کیونکہ یہ تو بنی ہی سیاسی مخالفین سے بدلے لینے کے لئے تھی اور ہم کسی کے مخا لف نہیں ہیں ہم نے ہر دور میں آنے والے ایم این اے اور ایم پی اے کا دم بھرا ہے۔
ہوئے ۔۔۔۔ تھانیدارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایہوجیاں گلاّں نا کیتا کرو۔۔۔۔۔۔ ہااااااااا میں وی اتھے ای آں۔۔۔۔۔۔۔
تے بھائی جی کنج دیاں گلاں کیتا کرا، جے تسی وی ایتھے او تے تسی وی آ جاو ککڑ شکڑ کھاو موجاں مناؤ تے گھر نوں جاؤ۔
مجھے حصہ وصہ نہیں چاہئے۔ میں انسپشکن کے لئے آئی ہوں اور کر کے ہی جاؤں گی
جنابو عرض ہے کہ آپ کی ساری باتیں خٍفیہ مائک ریکارڈر میں ریکارڈ ہو چکی ہیں، عدالت میں بطور ثبوت پیش ہوں گی
ارے آپ کی عمر اور سفید بالوں کا لحاظ کرتی ہوں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔
تو بی بی حصہ دے کون رہا ہے ہم تو کوئی تحفہ شحفہ دینا چاہتے ہیں لے جایئے ورنہ بعد میں پچھتائیں گی کہ لے لیا ہوتا تو اچھا تھا کیونکہ آپ کی رپورٹ پر میں نے کاروائی تو ہونے نہیں دینی ہے میری پہنچ بھی بہت اوپر تک ہے۔
اور یہ جو آپ نے تمام باتیں ریکارڈ کی ہیں انہیں پیش کونسی عدالت میں کریں گی پاکستان کی عدالت میں یا کسی اور ملک کی عدالت میں۔ اگر پاکستان کی عدالت میں تو کونسی عدالت؟ وہ جس کے ججز کو انصاف مانگتے عرصہ گزر گیا ہے وہ جس کے ججز کو غیر قانونی قید میں بیٹھے ہوئے عرصہ دراز گزر گیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو شوق پورا کر لیجئے ہم بھی کسی "ڈوگر" وغیرہ سے بات کر لیں گے۔
اور یہ شمشاد صاحب کو بوڑھے ہونے کا طعنہ نہ ہی دیں تو بہتر ہے ایسا نہ ہو کہ وہ بھی کوئی بڈھا ککڑ اٹھا لائیں۔
نرسوں کو تو بعد میں دیکھوں گی، پہلے ذرا آپ سے نمٹ لوں۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے خوب معلوم ہہ آپ ایک سکول کی بلڈنگ اور فرنیچر اونے پونے بیچ کر اور بھیس بدل کر تھانے میں چھپے بیٹھے ہیں

سروس کارڈ دکھائیں جلدی
بی بی پہلے آپ تو اپنا کارڈ شارڈ دیکھائیں آپ نیب سے ہیں بھی کہ نہیں اور یہ الزام شلزام مت لگائیں شمشاد بھائی پر وہ تو بڑے شریف النفس انسان ہیں انہوں نے پوری ایمانداری سے سکول کی بلڈنگ فرنیچر حتی کہ بچوں کی فیس تک سے مجھے حصہ دیا ہے۔ آئندہ ان پر الزام مت لگانا۔
لیجیئے شمشاد بھائی تو چپ چاپ نکل لیئے یہاں سے
ارے صاحب وہ نکلے نہیں ہیں بلکہ کچھ کھانے وانے کا انتظام کرنے گئے ہیں۔
 
تھانیدار صاحب سلام،
مجھے شمشاد بھائی نے بھجوایا ہے۔ ایک عدد نیک چال چلن کا سرٹیفیکیٹ چاہئے۔ کہیے کیا طریق رائج ہے؟ کیا خدمت کروں؟ اور کب تک مل جائے گا۔
 

چاند بابو

محفلین
تھانیدار صاحب سلام،
مجھے شمشاد بھائی نے بھجوایا ہے۔ ایک عدد نیک چال چلن کا سرٹیفیکیٹ چاہئے۔ کہیے کیا طریق رائج ہے؟ کیا خدمت کروں؟ اور کب تک مل جائے گا۔

جی آیاں نو جی۔
آؤ آؤ خیر نال کتھے جے تواڈی عرضی۔
ویسے اگر آپ کو شمشاد بھائی نے بجھوایا ہے تو جو رائج ہے وہ بھی بتایا ہو گا۔ اب دیکھیں نہ جی ہر چیز کا کوئی قیدہ قنون ہوتا ہے نہ جی اب ہم تھانے والے ہر بندے کو تو ذاتی طور پر تو جانتے نہیں ہیں نہ جی کہ بس بندہ آیا اور ہم نے قلم اٹھا کر اس کا سرٹیفکیٹ بنا کر اس کے ہاتھ پر رکھ دیا۔ اس کام میں تو جی چارپانچ بندے چارپانچ دنوں کے لئے بندھ جاتے ہیں نہ جی۔
اب دیکھونہ جی بیچاروں نے کہاں آپ کے پنڈ میں جانا ہوتا ہے اور سرکار اتنا تیل کہاں دیتی ہے کہ سرکاری گڈی آپ کے پنڈ پہنچ سکے اس کے لئے بیچاروں کو کرائے کی گڈی لے کر اپنی جیبوں سے تیل ڈلوا کر جانا پڑتا ہے۔ اب دیکھیں نہ جی اتنی مشکلیں ہوتی ہیں پلس کے لئے اور لوگ ہیں کہ یونہی فیصلہ دے دیتے ہیں کہ پلس والے یہ ہوتے ہیں وہ ہوتے ہیں۔
خیر چھوڑیں جی میں بھی کیا رونے لے کر بیٹھ گیا۔ آپ اپنی عرضی مجھے دے دیں آپ کا کام ہو جائے گا۔
 
نہیں جناب شمشاد بھائی نے تو یہ ہی کہا تھا کہ تھانیدار صاحب شریف آدمی ہیں بس آپ چلے جائیں اور وہ آپ کا کام کردیں گے۔ ان کی اسی بات کے مدنظر رکھتے ہوئے میں بھی شریف آدمی کی طرح ہی تھانے آیا ہوں، ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔عرضی تو نہیں لکھی ہے آپ لکھ کر بتادیں کہ عرضی کیسے لکھنی ہے اور اس میں کیا کیا لکھنا ہے۔ پس ایسے ہی مکھی پر مکھی مارکے لے آوں گا، ورنہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں ایک پینڈو بندہ ہوں۔ اندر سے جو بات نہیں کرتا البتہ ڈانگ مارسکتاہے،،،،،،،،،،،، ہچ کیا لکھ دیا۔

پر بھائی جی اگر یہ سارا لفڑا مجھے لی کرنا تھا تو شمشادبھائی کی سفارش کی ہوئی اور وہ جو آپ کی شرافت کے بارے بول رہے تھے وہ کیا تھا۔
مجھے تو یہ ہی سمجھ نہیں آرہی ہے آپ کو سرٹیفیکٹ مجھے دینا ہے یا مجھے آپ کو؟
 

چاند بابو

محفلین
واہ جی واہ پینڈو تمھارے اندر بھی بالکل جلیبی کی طرح بل ہیں ارے شریف آدمی یہ شمشاد صاحب کی شفارش اور میری شرافت کا نتیجہ ہی ہے کہ کل تھانے سے " ُسکا " جانے دیا ورنہ تم تو جانتے ہو تھانے والوں کو اچھی طرح۔ چل سیدھی طرح ایک عرضی لکھوا کر لے آ میں کون سا صرف تمہاری خدمت کے لئے یہاں بیٹھا ہوں کہ جناب کو عرضیاں لکھ لکھ کر دکھاتا پھروں چل شاباش چھیتی کر اور یہاں سے رفوع چکر ہو جا عرضی لکھوا لا ورنہ یہاں آنے کی اور میرا ٹیم خراب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔


دیکھو کسی کو بندہ تھوڑے سے ادب سے بلا لے تو یہ لوگ تو سرچڑھ جاتے ہیں پینڈو کہیں کے۔
 
چاند بابو یہ تو لگتا ہے ڈاکٹر صاب کے پاس چلی گئی ہے۔

شمشاد بھائی دیکھا پر آپ کی سفارش کا نتیجہ، تھانیدار صاحب۔ تو غصہ ہی کرگئے ہیں۔ آپ ہی انکو کچھ کہیں، اب میں اردو میں عرضیاں لکھنا بھول چکا ہوں، ادھر تو ہر کام کا فارم ہے۔ یہ بھرا جمع کروایا، اگلے نے دو دن بعد اسی پر اچھا ہے کی مہر لگا کر واپس کردیا۔ لو میں ہوگا اچھا چال چلن، نہ سفارش نہ جھگڑا، بلکہ تھانے بھی نہ جاؤ، ایک اور دفتر ہے عدالت کے احاطہ میں ادھر سے سے اپنا چال چلن اچھا ہے کا تصدیق نامہ لے لو۔
 

شمشاد

لائبریرین
صاحب آپ سے غلطی یہ ہوئی کہ آپ نے تھانیدار کے سامنے میرا نام لے لیا۔ اب تھانیدار صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ میں مال کھا گیا اور انہیں ان کا حصہ نہیں ملا۔ حالانکہ ملا تو مجھے بھی کچھ نہیں۔ خیر کچھ کرتے ہیں۔
 
چلیں ایسے ہے تو دیکھتے ہیں‌، نہیں شام کو اپنی خاتون اول کے بھائیوں کی مدد درکار ہوگی۔ امید ہے کہ حکم افسران کے تحت تو ہوگا ہی۔ نہیں تو 9 نمبر طریقہ پینڈو۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔ میں تھانیدار صاحب کی خاتون اول تک رسائی حاصل کرتا ہوں۔ پھر تو انکار کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top