ارے شمشاد بھائی میں کتنے دنوں بعد اس طرف نکلا تھا آتے ہیں سب نے پھر ڈراونی خبریں دینا شروع کر دی ہیں اللہ خیر کرے۔زھرا جی کیا بات کر رہی ہیں۔ اللہ سے ان کی خیر مانگیں۔ ابھی تو انہوں نے شادی بھی نہیں کی۔
جی کیا خوب حمایت کی ہے آپ نے میری۔ میرے تو آپ نے "ترو" نکال دیئے ہیں۔شمشاد بھائی میں ان کے گھر میں رہنے کی حمایت میں بول رہی تھی۔۔۔
ہاں جی عوام کو اپنے تحفظ کی کتنی فکر ہے تو کیا ہم لوگ اپنی جانیں اس عوام کے لئے ضائع کر دیں۔ بھائی جی آج کل نشانہ عوام نہیں پلس ہے اسی لئے میں تو گھر سے نکلتا ہی نہیں ہوں۔تو کیا جس بندے نے شادی نہ کی ہو اسکے خلاف خود کش حملہ جائز نہیں ہے؟ پر شمشاد بھائی جب تھانیدار ہی چھپ کر بیٹھیں گے تو عوام کا تحفظ کون کرے گا۔
ہاں جی درست فرمایا شمشاد بھائی نے۔افتخار بھائی خود کش حملہ کرنے والے یہ تھوڑا ہی دیکھتے ہیں کہ اس عوام کا تحفظ تھانیدار کر رہا ہے یا نہیں، وہ تو بس دھم سے دھماکہ کر دیتے ہیں۔
اللہ تعالٰی ہر ایک کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔(آمین)میرے اپنے بھائی بھی اسی ادارے میں ہیں اور دل کو بس ہر وقت دھڑکا سا ریتا ہے۔۔۔۔اللہ پاک ان سمیت اس شبعے سے متعلق تمام معصوم لوگوں کو اپنی امان میں رکھے اور سب کو ہدایت دے۔۔بس یہی دعا ہے
خدا خوفی کریں چاند بابو، یہ تو آپ کو کھانے پر بلا رہے تھے اور آپ ان پر کسی تنظیم کا رکن ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔ آپ کو یقیناً غلط فہمی ہوئی ہے۔