تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
آپ حلالی من کے ساتھ کوئی قابل عمل تجویز دیں یا کوئی اپنا عمل درج کریں رہنمائی کی خاطر ۔۔۔۔۔۔
خالی خولی بڑھکیں اور ملی نعروں کا کیا فائدہ ۔۔۔۔۔۔۔
حجتیں کرنے کی عادت نہیں کہ شدید مایوسی کے باوجود بھی اپنا حصہ میں بخوبی ڈال رہا ہوں اور الحمدللہ اس پر خاصا مطمئن بھی ہوں
پنجابی میری مادری زبان ہے اس کو میں خاصا سمجھتا ہوں اور "سمجھانا" بھی خوب سمجھتا ہوں
وسلام
بہت شکریہ طالوت بھائی اگر آپ بھی پنجابی ہیں تو یہ اور اچھی بات ہے اگر آپ شدید مایوسی کے باجود اپنا حصہ بخوبی ڈال رہے ہیں تو بہت اچھی بات ہے بس مجھے آپکو یہیں لانا تھا آپ کا عمل آپ کی بات کی نفی کرتا ہے یعنی آپ مایوس نہیں ہے بندہ جب مایوس ہوتا ہے تو عمل چھوڑ دیتا ہے اور آپ تو ماشااللہ عملی حصہ ڈال رہے ہیں‌ مطلب آپ سمجھ بھی رہے ہیں اور عملی طور پر فعال ہو کر سمجھا بھی رہے ہیں ہمارا دین ہمیں مایوس ہونے اور مایوسی پھیلانے روکتا ہے ''اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا ''القران
میری کسی بات سے آپ کو دکھ ہوا ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں میرا ہرگز وہ مطلب نہیں ہو سکتا جو آپ نے لیا بہت شکریہ طالوت بھائی کیا معلوم زندگی میں کبھی ملاقات ہوتی بھی ہے کہ نہیں تو پھر کیوں باتوں سے دل دور کر لیں‌
 

پپو

محفلین
تھانیدار جی میری بکری گم گئی ہے ایف آئ آر ۔۔۔ لکھوانے آیا ہوں۔۔۔ ہہہہ
عیدکے بعد مل جائے گی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بکریوں کا بھی دل کرتا نہیں کھلی فضا میں اپنی کمیونٹی میں عید منائیں اگر عید کے بعد بھی نہ ملی تو آنا تھانے شمشاد بھائی کی مطلوبہ معلومات کے ساتھ کچھ کریں گے
 

چاند بابو

محفلین
تھانیدار جی میری بکری گم گئی ہے ایف آئ آر ۔۔۔ لکھوانے آیا ہوں۔۔۔ ہہہہ


ان کی بکری مل گئی ہے ان کی بکری ان صاحب کا چیتا کھا گیا ہے جو یہاں چوری کی رپٹ درج کروا گئے ہیں۔

لیں جی مغل صاحب اتنی جلدی آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے جس کے لئے آپ کو مبارکباد اور قنون بھی مبارکباد کا مستحق ہے اتنا فوری ایکشن لے کر ایک مسئلہ حل کروانے پر۔:grin:
 

طالوت

محفلین
شکریہ پپو اور چاند بابو
دلوں میں میل نہ آئے اسی لیئے میں نے معذرت خوانہ رویہ اپنایا ہے ، میرے نزدیک اپنی غلطی کو تسلیم کرنا شرف انسانیت ہے ۔۔۔۔
مزاج کی سختی کی وجہ سے اس طرح کی بد تمیزیاں ہو جاتی ہیں کہ خاصا نالاں ہوں میں مملکت خداداد کی عوام کے رویے سے ۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

انصاف کے تقاضوں کے مطابق جن کی بکری جن کا چیتا کھا گیا ہے ان کا چیتا بکری والے بھائی کو دے دیں لیکن بکری والے بھائی قیمت کا فرق ضرور ادا کریں
وسلام
 

چاند بابو

محفلین
انصاف کے تقاضوں کے مطابق جن کی بکری جن کا چیتا کھا گیا ہے ان کا چیتا بکری والے بھائی کو دے دیں لیکن بکری والے بھائی قیمت کا فرق ضرور ادا کریں
وسلام

شکریہ طالوت بھیا مسئلہ تو ہم نے حل کر دیا تھا باقی ماندہ آپ نے حل کر دیا ہے اب صورت حال یہ ہے کہ ان صاحب کا چیتا گم ہو گیا ہے اس لئے وہ چیتا دینے سے تو قاصر ہیں ہاں البتہ م۔ م مغل صاحب کو حکم دیا جاتا ہے کہ اپنی بکری کی قیمت کاٹ کر چیتے کی باقی رقم شمشاد صاحب کے حوالے کر دی جائے تاکہ وہ یہ قیمت چیتے کے مالک تک پہنچا سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی زنانہ پولیس کا شعبہ قائم نہیں ہوا، اس لیے آپ انتظار کریں۔ ویسے آپ کا کیا مسئلہ ہے؟
 

چاند بابو

محفلین
السلام علیکم

یہ تھانہ ایک وقت میں ایک ہی مسئلہ دیکھتا ہے یا ایک سے زائد بھی ؟

جی شگفتہ بہنا یہ تھانہ ایک وقت میں ایک سے زائد مسائل بھی حل کر سکتا ہے آپ اپنا مسئلہ بیان کریں اگر تو کوئی خاتون اس میں‌ ملوث ہیں تو شمشاد صاحب پہلے ہی بتا چکے ہیں زنانہ عملے کی کمی کے باعث ہم معذرت خواہ ہیں بصورتِ دیگر مرحبا۔

ویسے اگر زنانہ پلس کے متعلقہ مسئلہ ہے تو ایک آپشن ہے آپ عارضی طور پر پلس میں بھرتی ہوجائیں اپنا مسئلہ حل کریں اور اتنے دن کی تنخواہ مجھے ادا کریں اور استعفٰی دے دیں۔
 

چاند بابو

محفلین
ابھی زنانہ پولیس کا شعبہ قائم نہیں ہوا، اس لیے آپ انتظار کریں۔ ویسے آپ کا کیا مسئلہ ہے؟

شمشاد بھیا آپشن میں نے انہیں دے دیا ہے آگے عید ہے انہیں زنانہ عملے میں بھرتی کر لیں اور ان سے ایک ماہ کی تنخواہ پیشگی موصول کر کے آدھی مجھے بھیج دیں آدھی آپ رکھ لیں تاکہ ان کا مسئلہ جلد حل ہو جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تھانیدار جی وہ تو پہلے پیسے مانگ رہی ہیں، ان کی لائبریری کے لیئے کچھ کتابیں ضرورت ہیں، آپ ان سے پیسے مانگ رہے ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
تھانیدار جی وہ تو پہلے پیسے مانگ رہی ہیں، ان کی لائبریری کے لیئے کچھ کتابیں ضرورت ہیں، آپ ان سے پیسے مانگ رہے ہیں۔

ارے بھیا جی تو انہیں پیسوں میں‌سے تو ہم بھی مانگ رہے ہیں جو لائیبریری کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ اب دیکھیں نہ جی اگر ان کتابوں میں کوئی ایسی ویسی کتاب ہوئے جس میں‌ بم بنانے کا طریقہ بھی درج ہوا تو نقصان تو ہمارا ہی ہو گا نہ تو کیوں نہ پہلے ہی اپنا نقصان پورا کر لیا جائے۔
 

چاند بابو

محفلین
ارے شمشاد بھی ایسا نہیں کرتے پلس کا تو کام ہی ہر بندے پر شک کرنا ہے آپ خوامخواہ ان کی حمایت کرکے اپنے پیٹ پر لات کیوں مار رہے ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو اب تک تو آپ کو تجربہ ہو جانا چاہیے کہ کہاں سے مال ملے گا اور کہاں سے نہیں۔ تو جہاں سے نہیں ملنا انہیں ویسے ہی تعریف کر کے چھوڑ دینا چاہیے ناں۔
 

چاند بابو

محفلین
اچھا جی جیسا آپ بہترسمجھیں لیکن میں جان گیا ہوں کہ آپ جلد ہی الیکشن میں کھڑے ہونے والے ہیں جب ہی تو اتنی واقفیت بنا رہے ہیں مال بنانے کی بجائے۔ لیکن بھیا میرا کیا قصور ہے میرے گھر کا چولہا تو اسی تھانے سے چل رہا ہے اور اگر آپ نے ایسے ہی سیاست شروع کر دی تو میرا کیا بنے گا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top