تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چاند بابو

محفلین
تھانے دار جی تھانیداری کریں رشتہ داریاں نہ پالیں یہ محکمہ ہے پلس کا کوئی کلب نہیں ہے پھر نہ کہنا کوئی چپکے سے تھانے میں بم فٹ کر گیا اور چھیدے کو خبر نہ ہوئی آپ کو پتہ ہے ''جہاں پر سمٹتے ہیں وہیں صیادہوتا ہے''

ارے چھیدے تمہارا خانہ خراب اوئے کیسی بری بری باتیں کرتا رہتا ہے۔
بہرحال تمہاری بات پھینکنے والی نہیں ہے اس لئے اس مائی کو یہاں سے اب چلتا کرو۔
چل او مائی اب یہاں سے فورا نو دو گیارہ ہو جاو یہ بھائی بہن کی باتیں گھر کی باتیں ہوتی ہے مجھے تو تھانہ چلانا ہے اگر کسی کی شکایت کرنا ہے تو سیدھے سیدھے شمشاد صاحب کے پاس درخواست لے کر جاؤ اپنی درخواست رجسٹر کرواؤ اور نکلو یہاں سے۔ پہلے ہی یہاں حالات بہت خراب ہوئے پڑے ہیں۔

۔
 

پپو

محفلین
تھانے دار جی کیا بات ہے جب سے زرداری صاحب صدر بنے ہیں آپ بڑے چکر لگا رہے ہیں اسلام آباد کے کہیں کوئی ترقی شرقی کا حساب تو نہیں بن رہا
 

شمشاد

لائبریرین
تھانیدار جی یہی بات تو میں اس مائی کب سے سمجھا رہا ہوں اور یہ ہہے کہ بھائی کی تڑیاں ہی دیئے جا رہی ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
تھانے دار جی کیا بات ہے جب سے زرداری صاحب صدر بنے ہیں آپ بڑے چکر لگا رہے ہیں اسلام آباد کے کہیں کوئی ترقی شرقی کا حساب تو نہیں بن رہا

نہیں‌ بھیا ابھی کہاں‌ترقی وہ دراصل ایسے ہے کہ مولانا تفضل سے جو زمین واپس لی جا رہی ہے وہ زرداری صاحب مجھے دینا چاہتے ہیں‌ میں کچھ خاص تیار تو نہیں ہوں لیکن اب اپنے یار کی بات ٹالی تو نہیں‌ جاسکتی ہے نا۔ اس لئے میں سوچ رہا ہوں کہ وہ زمین لے ہی لوں اور تمہیں وہاں بھیج دوں تاکہ وہاں کام شروع ہو سکے کہو کیسا ہے؟؟؟؟:hatoff:
تھانیدار جی یہی بات تو میں اس مائی کب سے سمجھا رہا ہوں اور یہ ہہے کہ بھائی کی تڑیاں ہی دیئے جا رہی ہے۔

شمشاد صاحب کچھ لوگوں کو تو عادت ہی ہوتی ہے کہ وہ دوسروں پر رعب جمانے کے لئے دوسروں کا سہارا لیتے ہیں۔ اب دیکھئے نہ اگر اللہ نے اسے میری بہن بنا ہی دیا ہے تو یہ اس کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر تلی ہوئی ہے لیکن آپ تو جانتے ہیں کہ میں ایسا تھانیدار نہیں ہوں اور ہر کام پوری ایمانداری سے کرتا ہوں اب میں اقربا پروری کا ٹھپہ تو نہیں لگوانا چاہتا نا۔:grin1:
 

چاند بابو

محفلین
ہائیںںںںںںںںںںںںںںںں
اوبامہ کا الیکشن اور پاکستانی پلس
یہ کیا ماجراہے بھئی اس کا تو مطلب ہے کہ وہا‌ں بھی بڑے پیمانے پر دھاندلی کروائی گئی ہے تب ہی تو پاکستانی پلس کی مدد لی جارہی ہے۔
۔
 

طالوت

محفلین
کہتے ہیں آقا امریکہ کے صدر کا ہاتھی گم ہو گیا کسی جنگل میں ، بہت تلاش کیا ، کے بی جی ، سی آئی اے اور ایم آئی سکس وغیرہ کی مدد لی مگر اس جنگل سے ہاتھ برآمد نہ ہوا ۔۔ بالاآخر پاکستانی پلس کو یہ مشن سونپا گیا جناب والا دوسرے دن ہی ، پاکستانی پلس کے افسران گردن اکڑائے حاضر ہو گئے اور ہاتھ میں ایک رسی جس سے بکری کا بچہ بندھا ہوا تھا ، بولے ہاں بھی بول بولتا کیوں نہیں ، آواز آئی ۔۔
م م م مممیں ہاااااااتھی ہووووووں ، (اوئے ٹھیک سے بتا غلام بخش ذرا پوچھنا اس سے ۔۔۔۔۔۔)
میں ہاتھی ہوں ، میں ہاتھی ہوں ، میں ہاتھی ہوں

یہ قابلیت نہیں تو اور کیا ہے جی :)
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو اس بندے کی جیب سے کوئی کلو دو کلو چرس برآمد کرنی پڑے گی۔ ناجائز اسلحہ اگر تھانے میں موجود ہے تو وہ بھی ڈال دیں کیس اس پر۔
 

زین

لائبریرین
ایسا ہوا تو ہم معاملہ پریس میں اُچھالیں گے اور اپنے بھائی کا بھر پور ساتھ دینگے ، خیال کرنا شمشاد بھائی ورنہ آپ کو بھی کورٹ‌کے چکر لگانے پڑ سکتے ہیں‌
 

زین

لائبریرین
ایسا ہوا تو ہم معاملہ پریس میں اُچھالیں گے اور اپنے بھائی کا بھر پور ساتھ دینگے ، خیال کرنا شمشاد بھائی ورنہ آپ کو بھی کورٹ‌کے چکر لگانے پڑ سکتے ہیں‌
یہ ہم نے آپ کےحق میں‌ہی کہا ہے،ہم آپ کے ساتھ ہیں‌ اس لیے فکر ناٹ
 

چاند بابو

محفلین
چاند بابو اس بندے کی جیب سے کوئی کلو دو کلو چرس برآمد کرنی پڑے گی۔ ناجائز اسلحہ اگر تھانے میں موجود ہے تو وہ بھی ڈال دیں کیس اس پر۔

ارے بھیا جی چرس کی حد تک تو درست ہے وہ تو آپ ڈال ہی دیں لیکن ناجائز اسلحہ نہ ڈالیں تو بہتر ہے وہ کیا ہے کہ آجکل چھیدا مخبر ایک گینگ چلا رہا ہے جو رات کے وقت لوگوں سے موبائل چھینتا ہے اس کے پاس اسلحے کی کمی ہے تو رات کو میں وہ اسلحہ اسے دے دیتا ہوں اب اگر اس بندے پر اسلحہ ڈال دیا تو اس اسلحہ کو تو مال خانے جمع کروانا پڑ جانا ہے اور ایسے چھیدے کے پاس پھر اسلحہ کی کمی ہو جائے گی اور میری آمدن میں بھی۔
ایسا ہوا تو ہم معاملہ پریس میں اُچھالیں گے اور اپنے بھائی کا بھر پور ساتھ دینگے ، خیال کرنا شمشاد بھائی ورنہ آپ کو بھی کورٹ‌کے چکر لگانے پڑ سکتے ہیں‌

ارے بھائی پریس والے تم لوگوں کو حصہ تو پہنچ ہی جاتا ہے پھر کیوں۔ ویسے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے گورنر پنجاب کا کیا بگاڑ لیا ہے تم لوگوں نے جو مجھے دھمکیاں لگا رہے ہو یاد رکھو ایک گورنر سے زیادہ خطرناک ایک تھانیدار ثابت ہو سکتا ہے تمہارے لئے۔:evil:
ہیں ...........چرس اور اسلحہ کی.................کون کر رہا ہے سازشیں.......؟

ارے کوئی سازش وازش نہیں ہورہی ہے تم اپنا کام کرو بھئی ہماری آپس کی بات ہے یہ نہ ہو کہ کارِ سرکار میں مداخلت کے جرم میں دھر لئے جاؤ۔
 

زین

لائبریرین
ارے بھائی پریس والے تم لوگوں کو حصہ تو پہنچ ہی جاتا ہے پھر کیوں۔ ویسے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے گورنر پنجاب کا کیا بگاڑ لیا ہے تم لوگوں نے جو مجھے دھمکیاں لگا رہے ہو یاد رکھو ایک گورنر سے زیادہ خطرناک ایک تھانیدار ثابت ہو سکتا ہے تمہارے لئے۔:evil:
تھانے دار صاحب !!!
آپ کی طرح ہی ایک تھانے دار نے کل کوئٹہ میں ہمارے کسی ساتھی کومارا پیٹا تھا ، اس تھانے دار کوایک گھنٹے کے اندر اندر فارغ کروادیا
:boxing:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top