تھانہ اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
قہقہ !!!!!!!! زین آج کل صحافیوں اور وکیلوں سے کوئی نہیں الجھتا ۔۔۔۔۔۔۔اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے۔۔
وسلام
 
چاند بابو

محفلین
تھانے دار صاحب !!!
آپ کی طرح ہی ایک تھانے دار نے کل کوئٹہ میں ہمارے کسی ساتھی کومارا پیٹا تھا ، اس تھانے دار کوایک گھنٹے کے اندر اندر فارغ کروادیا
:boxing:
محترم اس کے بارے میں آپ نے لفظ مارا پیٹا کچھ کم نہیں کہا ہے؟؟؟؟؟:grin1::music:
قہقہ !!!!!!!! زین آج کل صحافیوں اور وکیلوں سے کوئی نہیں الجھتا ۔۔۔۔۔۔۔اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے۔۔
وسلام
اور آپ شاید نہ وکیل ہیں اور نہ ہی صحافی۔:music::grin1:
 
طالوت

محفلین
محترم اس کے بارے میں آپ نے لفظ مارا پیٹا کچھ کم نہیں کہا ہے؟؟؟؟؟:grin1::music:

اور آپ شاید نہ وکیل ہیں اور نہ ہی صحافی۔:music::grin1:
جی ہاں نہ صحافی :( نہ وکیل :(
لیکن میں طالوت ہوں :evil: ۔۔۔۔۔ ایک بار پولیس والوں سے مار کھا چکا ہوں ، کئی ریلیوں، جلسوں جلوسوں میں شرکت کر چکا ہوں ، موقع واردارت سے بھاگنے میں ماہر ہوں :blush: پولیس والوں سے الجھنے میں اور وہ بھی اتنے مہذب انداز میں کہ وہ خود بھی حیران ہو جاتے ہیں :grin: ٹرین کی زنجیر کھینچنے پر ایک بار رشوت دینی پڑی تھی اور زندگی کی پہلی اور آخری رشوت دی تھی اشٹوڈنٹ لائف میں :hatoff: تب سے اب تک کچھ بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :boxing:
یعنی خاصا تجربہ ہے ;-)

لیکن بچو کبھی ناجائز اسلحہ یا چرس کے مقدمے میں نہیں الجھے ہو گے اور یہ اپنے شمشاد صاحب ہیں نہ یہ ایسے ہی مقدمے بنانے میں ماہر ہیں۔ اور سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اقرار بھی کروا لیتے ہیں بلکہ مجھے تو یقین ہے کہ آپ کے اوپر والے ہاتھی کی تفتیش انہی نے کی تھی۔
 
طالوت

محفلین
سرکار ہمارا ایک قریبی دوست یہ بھی بھگت چکا ہے دو تین سال پہلے ، لانڈھی جیل میں 3 سال گزارے ہیں غریب نے ۔۔۔ غالبا 13-ڈی کی دفعہ لگتی ہے ۔۔ اسلیے کوئی غم نہیں کہ ہم ادھر ادھر کی خبر رکھتے ہیں اور سرکار سے پرانی جان پہچان ہے ۔۔۔ اور شمشاد شریف آدمی ہیں وہ ایسا کام کیوں کرنے لگے بھلا؟؟؟؟ ہیں نا شمشاد !‌‌ ؟
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے جی پر جب وڈے تھانیدار صاحب کچھ کہیں گے تو کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی پڑے گا ناں۔
 
طالوت

محفلین
وڈے تھانیدار جی کی پیٹی تو اترے گی ہی آپ بھی اتراؤ گے ؟؟ برسوں کی ریاضت کا یہ صلہ پاؤ گے ! حضور ہم تو کہتے ہیں ریٹائر منٹ لے لیں اور کوئی چھوٹا موٹا کاروبار شروع کر لیں ۔۔۔ جیسے بکروں کے کان چھیدنا ، مرغیوں کی کلغی پر سرخی جمانا ، چوزوں کی چونچوں کی مرمت ، گدھوں کے لیے دماغی کشتے ، اونٹوں کے رومال بیچنا ، گھوڑوں پر "اسپیڈ میٹر" لگانا ، بندروں کے لیے مونگ پھلی کا کارخانہ ، وغیرہ وغیرہ
ہزاروں کاروبار ہیں ، پولس کی نوکری میں کیا رکھا ہے بھلا ؟ نہ مناسب تنخواہ ، نہ ہر سال نئی وردی ، نہ دودھ پتی چائے اور جان کا خطرہ الگ ، بیگم نا خوش بچے نالاں ، رشتے داروں کی سفارشیں ، پتا نہیں کیا الا بلا ہے اس میں ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
نہ کاکا یہ تم کس پلس والے کی بات کر رہے ہو؟ میں تو بھلا چنگا ہوں، وردی بھی سال میں دو بار مل جاتی ہے۔ پیسے بھی معقول حاصل ہو جاتے ہیں۔ اور کیا چاہیے۔
 
طالوت

محفلین
آپ کی بات کر رہا ہوں جناب ، ٹھیک ہے دو بار وردی بھی ملتی ہو گی ، پیسے بھی اچھے ہوں گے پر دوسری جھنجھٹیں بھی تو ہوتی ہیں نا جی ، اور اپنے کاروبار میں کیسی جھنجٹ ؟ ادھر بیگم نے فون کیا منے کو چوٹ لگ گئی فورا شٹر ڈاؤن ! نہ فکر نہ فاقہ ! ۔۔۔۔۔۔ صرف یہی ایک فائدہ دیکھ لیں تو تمام فائدوں پر بھاری ہے ۔۔۔
وسلام
 
چاند بابو

محفلین
سرکار ہمارا ایک قریبی دوست یہ بھی بھگت چکا ہے دو تین سال پہلے ، لانڈھی جیل میں 3 سال گزارے ہیں غریب نے ۔۔۔ غالبا 13-ڈی کی دفعہ لگتی ہے ۔۔ اسلیے کوئی غم نہیں کہ ہم ادھر ادھر کی خبر رکھتے ہیں اور سرکار سے پرانی جان پہچان ہے ۔۔۔ اور شمشاد شریف آدمی ہیں وہ ایسا کام کیوں کرنے لگے بھلا؟؟؟؟ ہیں نا شمشاد !‌‌ ؟
وسلام
اس کا مطلب ہے کہ تمہارا نام دس نمبر یوں میں لکھنا پڑے گا۔ شمشاد صاحب کو بہکانے کی کوشش نہ کرو وہ اپنے اچھے برے کے بارے میں خوب جانتے ہیں۔
وہ تو ٹھیک ہے جی پر جب وڈے تھانیدار صاحب کچھ کہیں گے تو کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی پڑے گا ناں۔
ہاں جی اب کیا کہتے ہیں آپ؟؟؟؟
ہزاروں کاروبار ہیں ، پولس کی نوکری میں کیا رکھا ہے بھلا ؟ نہ مناسب تنخواہ ، نہ ہر سال نئی وردی ، نہ دودھ پتی چائے اور جان کا خطرہ الگ ، بیگم نا خوش بچے نالاں ، رشتے داروں کی سفارشیں ، پتا نہیں کیا الا بلا ہے اس میں ۔۔۔۔۔۔
وسلام
ارے ارے کیا مطلب کاکا کیا تمہیں نہیں‌معلوم کہ پلس کی نوکری میں کیا ٹھاٹھ باٹھ ہیں۔
آپ کی بات کر رہا ہوں جناب ، ٹھیک ہے دو بار وردی بھی ملتی ہو گی ، پیسے بھی اچھے ہوں گے پر دوسری جھنجھٹیں بھی تو ہوتی ہیں نا جی ، اور اپنے کاروبار میں کیسی جھنجٹ ؟ ادھر بیگم نے فون کیا منے کو چوٹ لگ گئی فورا شٹر ڈاؤن ! نہ فکر نہ فاقہ ! ۔۔۔۔۔۔ صرف یہی ایک فائدہ دیکھ لیں تو تمام فائدوں پر بھاری ہے ۔۔۔
وسلام

اور ادھر اگر بیگم کا فون آ جائے کہ گھر میں سودا سلف ختم ہو گیا ہے تو ساری کی ساری مارکیٹ گھر کے دروازے پر ہاتھ باندھے حاضر ہو جاتی ہے۔ اس ایک فائدے کے بارے میں آپ جناب کیا کہیں گے۔:grin1:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top