آپ لوگوں کو وردی پیاری نھیں ؟؟؟؟؟؟؟ دیکھ نھیں رھے آرمی کی وردی اور ھاں ھم کبھی نھیں جاتے نا سوتے ھیں بس آواز دے قوم ھم ھاضر۔
ارے آیئے آیئے صاحب کیسے ہیں آپ۔میں ہوں یہاں کا انچارج۔
واقعی آپ نے درست کہا آواز دے عوام اور حاضر ہیں آپ۔ عوام نے ابھی آواز دی ہی نہیں اور آپ لوگ ایوانِ صدر میں حاضر ملکی سیاست میں ہمیشہ حاضر اور تو اور وہ تمام کے تمام ادارے جو پہلے کبھی بہت اچھے جا رہے تھے وہاں آپ حاضر اور ان اداروں کا سرمایا غائب۔ واقعی آپ لوگ حاضر ہو ہی جاتے ہیں۔
اور ملک میں پولیس جو چاھے کرے؟؟؟؟؟؟ آپ نے میرا اوتار نھیں دیکھا آی ایس آی چیف شہید اختر عبدالرحمن کا ھے مطلب میں اس تھانے میں آی ایس آی کی طرف سے ھوں۔اب کوئ دھونس رشوت اور سفارش نھیں چلے گی۔
ٹھیک ہے ٹھیک ہے آپ آئی ایس آئی کی طرف سے آئے ہوں گے لیکن ہمیں اس سے کیا اورآپ سے کس نے کہا کہ اس تھانے میں دھونس اور رشوت یا سفارش چلتی ہے۔ وہ تو باشو بات یہ ہے کہ ابھی کل ہی ایک لیفٹیننٹ جنرل صاحب کا فون آیا تھا کہ یہ تو قتل کیس میں بندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا وہ ان کا خاص بندہ اور بیچارہ بے گناہ ہے تو بتائیں نہ جی اب کیا میں ان کے حکم کو ٹال تو نہیں سکتا تھا نہ میں نے ان کی بات کا یقین کیا اور بندہ چھوڑ دیا۔
ھاں بھی کیسے ڈریں گے وقت پڑے تو مدد کو ھمیں آپ نے 1000 بار بلایا اور ھم نے پولیس کو کبھی نھیں بلایا مدد کے لیے اب آپ فیصلہ کر لو کون ڈرتا ھے۔
واقعی جب آپ لوگ ملک کا 80 فیصید بجٹ کھانے سے نہیں ڈرتے تو اور کس چیز سے ڈریں گے واقعی آپ نہیں ڈرتے پلس ہی ہمیشہ ڈرتی ہے۔
بڑی مہربانی میں اتنی دیر سے یھاں ھوں اور اہلکار کوئ نھیں تھا اس کی جواب دہی کون کرے گا؟
میں دوں کا اس کی جواب دہی ابھی ابھی یہاں سے تھوڑی دور ایک جلسہ ہو رہا تھا جس میں سارے تھانے کی ڈیوٹی تھی سارا تھانہ وہیں موجود تھا اب جلسہ ختم اور ہم واپس۔
پٹرول تک تو بیچ کھاتے ھیں پلس والے گشت خاک کریں گے۔اور میں چاے نھیں پیتا سواے اپنے پیسوں سے پینے کے۔
اجی صاحب جی اب جانے بھی دیجئے ایسی باتوں کو جن پیسوں کی چائے آپ اپنے ذاتی پیسے سمجھ کر پیتے ہیں وہ تو کسی غریب کا خون ہوتا ہے جو ہر آن ٹیکس کی مد میں نچوڑ کر آپ کے حضور پیش کر دیا جاتا ہے۔اور ہم لوگ اگر کسی سے کچھ لیتے ہیں تو اسے پورا پورا فائدہ بھی دیتے ہیں آپ کیا دیتے ہیں اپنوں پر ہی بم گرا کر انہیں سزا دیتے ہیں۔
خیر آپ تشریف رکھئے چل بھئی کاکا شپائی اب ذرا کڑک سی دو چائے لے آ ہمارے لئے۔ اور شمشاد صاحب آپ ذرا صاحب کے لئے گاڑی کا بندوبست کردیں تاکہ یہ اندھیرا ہونے سے پہلے جی ایچ کیو پہنچ کر رپورٹ کر سکیں۔