تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے والے کو فیل تصور کیا جائے گا!

تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے والے کو فیل تصور کیا جائے گا!

ایک خبر کے مطابق بلوچستان کے وزیر تعلیم شفیق محمد نے محکمہ تعلیم کو تجویز پیش کی ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی میں تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے والے کو فیل تصور کیا جائے گا۔

مزید تفصیل یہاں ملاحظہ فرمائیں!

ڈگری کو میری لیجئے ، اچار ڈالیے!
میں تھرڈ ڈویژنر ہوں ، مجھے مار ڈالیے!

(سید ضمیر جعفری)
:rollingonthefloor: :devil: :monkey:
 
حسن علوی

محفلین
میرے خیال سے یہ ایک مثبت اقدام ھے، اس سے ایک تو مقابلے کا رجحان بڑھے گا اور دوسرا تعلیمی میعار کو اوپر لانے میں مدد ملے گی۔ اور ویسے بھی تھرڈ ڈویژن ماتھے پر کلنک کی مانند ساری زندگی کا دھبّہ ہوتا ھے جس کی عکاسی سید ضمیر جعفری (مرحوم) کا مندرجہ بالا شعر بخوبی کر رہا ھے;)
 
حسن آپ کا بہت شکریہ۔ مجھے شاعر کا نام یاد نہیں آ رہا تھا۔ اچھا ہوا آپ نے بتا دیا اور میں نے شاعر کے نام کا اضافہ بھی کر دیا ہے۔ شکریہ!

یقینا یہ ایک مثبت قدم ہے لیکن ڈگری کلاسز میں اکثریت تھرڈ ڈویژن والوں کی ہوتی ہے۔ اگر تھرڈ ڈویژن والے بھی فیل ہوگئے تو پاس کون ہوگا؟ مشکل سے بیس سے پچیس فیصد نتیجہ آیا کرے گا۔ :dancing:
 
ماوراء

محفلین
حسن، مثبت قدم کیسے ہوا۔۔۔؟؟ یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔۔۔کہ پاس ہوئے کو فیل تصور کیا جائے۔ سب بچے لائق یا ذہین نہیں ہوتے، ہر کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس طرح تو جس کو پتہ ہوا کہ اس کی تھریڈ ڈویژن ہی آنی ہے۔۔وہ بالکل ہی نہیں پڑھے گا ۔
 
ماورا، جس زاویے سے تم اس کو دیکھ رہی ہو اسے بھی یقیناً زیرِ نظر نہیں کیا جا سکتا، لیکن ضرورت اس چیز کو سمجھنے کی ھے کہ آخر یہ تھرڈ ڈویژن ھے کیا! جہاں تک میں سمجھتا ہوں تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے کا مطلب ھے کہ آپ کو اپنے مضامین میں مکمل عبور حاصل نہیں تھا اور نہایت قلیل علم کی بدولت آپ محض پاس ہونے کی آخری سطح کو چھو گئے۔ میرا نقطہ نظر یہ ھے کہ جب آپ کو اپنے مضامین کی گہرائی اور اس میں پوشیدہ علم پر بخوبی کمال حاصل نہیں ہوگا تو کل کو آپ عملی میدان میں اسکا کیا مظاہرہ کریں گے اور کیسے اس سسٹم کو، جس میں آپ رہ رھے ہیں اور جسے بہتر بنانے کی اشد ضرورت بھی ھے، اسے بہتر بنا سکیں گے!
ضرورت اس امر کو سمجھنے کی بھی ھے کہ اکثریت کے حصے میں تھرڈ ڈویژن ہی کیوں آتی ھے؟ اس کے پس منظر میں بھی کئی وجوہات اور محرکات ہیں جن کو جاننے کی ضرورت ھے۔۔۔۔ کیا یہ طالبعلموں کا قصور ھے یا تعلیمی نظام کی کمزوری یا دیگر عوامل!!!
 
بالکل یہی بات ہے۔ اور جانتے ہیں کہ پڑھائی چھوڑنے والوں میں اکثریت کن کی ہو گی؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لڑکوں کی!

جامعہ کراچی میں لڑکوں کی تعداد اس قدر کم ہے کہ اب تو وہ ویمن یونی ورسٹی کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہے۔ ڈگری کلاسز میں لڑکوں کا تناسب پہلے ہی نہایت کم ہے اور اگر تھرڈ ڈویژن کا ’’نیا قانون‘‘ نافذ ہو گیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟:eek:
 
ماوراء

محفلین
ماورا، جس زاویے سے تم اس کو دیکھ رہی ہو اسے بھی یقیناً زیرِ نظر نہیں کیا جا سکتا، لیکن ضرورت اس چیز کو سمجھنے کی ھے کہ آخر یہ تھرڈ ڈویژن ھے کیا! جہاں تک میں سمجھتا ہوں تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے کا مطلب ھے کہ آپ کو اپنے مضامین میں مکمل عبور حاصل نہیں تھا اور نہایت قلیل علم کی بدولت آپ محض پاس ہونے کی آخری سطح کو چھو گئے۔ میرا نقطہ نظر یہ ھے کہ جب آپ کو اپنے مضامین کی گہرائی اور اس میں پوشیدہ علم پر بخوبی کمال حاصل نہیں ہوگا تو کل کو آپ عملی میدان میں اسکا کیا مظاہرہ کریں گے اور کیسے اس سسٹم کو، جس میں آپ رہ رھے ہیں اور جسے بہتر بنانے کی اشد ضرورت بھی ھے، اسے بہتر بنا سکیں گے!
ضرورت اس امر کو سمجھنے کی بھی ھے کہ اکثریت کے حصے میں تھرڈ ڈویژن ہی کیوں آتی ھے؟ اس کے پس منظر میں بھی کئی وجوہات اور محرکات ہیں جن کو جاننے کی ضرورت ھے۔۔۔۔ کیا یہ طالبعلموں کا قصور ھے یا تعلیمی نظام کی کمزوری یا دیگر عوامل!!!
اصل چیز اسی بات میں چھپی ہے۔ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کرنی ہے نا کہ تھریڈ ڈویژن والوں کو فیل کرنا ہے۔

باقی تمھاری بات سے میں متفق نہیں۔۔۔۔دنیا میں ہر کوئی اچھے نمبرز حاصل کر کے پاس نہیں ہوتا۔۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر کوئی اپنے مضامین پر عبور حاصل کرے۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ عملی میدان میں ہر کوئی کامیاب ہو۔ نالائق یا لائق ، ذہین یا کند ذہن ہر جگہ ہوتے ہیں۔

تعلیم ضروری ہے۔۔۔تو ہمیں اپنا تعلیم کا نظام درست کرنا ہو گا۔
 
ماوراء

محفلین
مجھے ٹھیک سے پتہ تو نہیں، لیکن جو مشکل سے ہی پاس ہوتے ہیں، ان کی ہی تھرڈ ڈویژن ہوتی ہے۔ شاید جن کے 33 سے 40، 45 تک نمبر ہوتے ہیں۔۔۔
 
زین

لائبریرین
تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے والے کو فیل تصور کیا جائے گا!

ایک خبر کے مطابق بلوچستان کے وزیر تعلیم شفیق محمد نے محکمہ تعلیم کو تجویز پیش کی ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی میں تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے والے کو فیل تصور کیا جائے گا۔

مزید تفصیل یہاں ملاحظہ فرمائیں!

ڈگری کو میری لیجئے ، اچار ڈالیے!
میں تھرڈ ڈویژنر ہوں ، مجھے مار ڈالیے!

(سید ضمیر جعفری)
:rollingonthefloor: :devil: :monkey:

جیسے کہ بتایا گیا ہے کہ شفیق احمد خان کا تعلق تعلیم اور ہر لحاظ سے پسماندہ ترین صوبہ بلوچستان سے ہیں ، پتہ نہیں ، انہوں نے یہ تجویز کیا سوچ کر دی ۔ کم از کم بلوچستان میں اس کا فائدہ تو کچھ نہیں البتہ الٹا نقصان ہی ہوگا۔
موصوف کافی سمجھدار شخص ہیں، پھر بھی ایسی تجویز دی ، یقین نہیں ہورہا ۔
خیر ان صاحبوں کو کیا ؟ ان کے بیٹے تو بڑے بڑے سکولوں/کالجوں ‌میں‌پڑھتے ہیں۔ غریب کے بچے جن سکولوں اور کالجوں‌میں‌پڑھتے ہیں وہاں نہ ٹیچر کلاسیں لیتے ہیں اور نہ ہی طلباء کو سہولیات میسر ہیں۔ خود شفیق احمد خان کے مطابق بلوچستان میں 3000 (مجھے تعداد یاد نہیں‌آرہی ، تقریبآ اس سے بھی زیادہ تھی تعداد)ایسے سرکاری اساتذہ ہیں جو تنخواہیں‌لینے کے باوجود اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں‌جاتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ پہلی کلاس سے انگریزی لازمی اور ایف اے تک تمام علاقائی مضامین بھی پڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔
 
زین

لائبریرین
جی ، وفاقی وزیر تعلیم کی صدارت میں چاروں صوبوں‌کے وزراء تعلیم کے اس اجلاس میں تھرڈ ڈویژن ختم کرنے کا ہی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
 
زین

لائبریرین
اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ تعلیمی لحاظ سے امریکہ و یورپ ہم سے بہت آگے ہیں۔

---------
پالیسی بناتے اور فیصلے کرتے وقت تمام پہلوئوں کا جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے ۔
یہاں اکثر تعلیمی اداروں میں‌پانی تک میسر نہیں‌ہوتا ، باقی صوبوں‌کا نہیں‌پتہ ، بلوچستان میں‌گزشتہ سال سے میٹرک تک سرکاری سکولوں‌میں کتابیں مفت دی جارہی ہیں، وہ بھی تین چار مہینے بعد چار پانچ کتابیں‌مل جاتی ہیں باقی سال بھر گزرنے کے بعد بھی نہیں‌ملتیں۔
ٹیچر سکول جاتے نہیں تو بچے کیا خاک پڑھیں گے ؟
 
حسن آپ کا بہت شکریہ۔ مجھے شاعر کا نام یاد نہیں آ رہا تھا۔ اچھا ہوا آپ نے بتا دیا اور میں نے شاعر کے نام کا اضافہ بھی کر دیا ہے۔ شکریہ!

یقینا یہ ایک مثبت قدم ہے لیکن ڈگری کلاسز میں اکثریت تھرڈ ڈویژن والوں کی ہوتی ہے۔ اگر تھرڈ ڈویژن والے بھی فیل ہوگئے تو پاس کون ہوگا؟ مشکل سے بیس سے پچیس فیصد نتیجہ آیا کرے گا۔ :dancing:
شعیب بھائی کچھ زیادہ ہی بتا دیے ہے آپ نے ۔ ڈیگری لیول کا پنچاب یونیورسٹی کا نتجیہ ۲۰ یا اس سے کچھ زیادہ ہوتا ہے اور اب جبکہ تھرڈ ڈویژین والے فیل تصور ہونگے تو پھر یہ نتیجہ میرے خیال ہے ۱۲ فیصد ہے رہ جائے گا۔
 
طالوت

محفلین
میرا خیال ہے اچھا فیصلہ ہے ، مگر اسے کوئی انقلابی قدم سمجھ کر فورا سے نہیں کر دینا چاہیے ، دو تین سالوں کے اندر اندر اس کا نفاذ ہو جانا چاہیے کہ 40 فیصد سے کم نمبر والے کو ناکام قرار دے دیا جائے ۔۔ تاہم یہ درست ہے کہ اس سے پہلے تعلیمی نظام میں اس قدر بہتری لائی جائے کہ چالیس فیصد نمبر کے مطابق کم از کم تدریسی عمل تو ہو اداروں میں ۔۔۔ باقی جن کی تھرڈ ڈویژن یا سی گریڈ آتا ہے ان کے لیے کونسے "گولڈن پیکیجز" ہیں مستقبل میں ، چپڑاسی کی نوکری نہیں دیتا کوئی ۔۔۔

جامعہ کراچی میں خواتین کے غلبے کو حضرات کی نالائقی سے تعبیر کرنا سراسر غلط ہے ۔۔
وسلام
 
جامعہ کراچی میں خواتین کے غلبے کو حضرات کی نالائقی سے تعبیر کرنا سراسر غلط ہے ۔۔
وسلام
یہ تلخ حقیقت ہے جناب! ۔۔۔۔آپ بھلے یقین نہ کریں۔ جامعہ کراچی کو چھوڑیں۔ میڈیکل کالجز کا حال دیکھ لیں۔ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے بعد میڈیکل کالجز میں پہنچنے والے طالب علموں میں 70 فیصد خواتین ہی ہوتی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ اکثریت ایم بی بی ایس مکمل کرے بغیر پڑھائی چھوڑ دیتی ہیں اور یوں میڈیکل کی نشستیں ’’ضائع‘‘ ہو جاتی ہیں۔ میڑک اور انٹر میں ٹاپ پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں بھی اکثریت لڑکیوں کی ہے۔
 
Top