تھیم فوٹوگرافی کھیل تھیم فوٹوگرافی کھیل

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زکریا بھائی دلچسپ کھیل ہے یہ تو ۔ میرا بھی دل ہے تصویریں پوسٹ کرنے کے لیے لیکن جس عنوان کی ڈیڈ لائن گذر چکی ہے وہاں اب پوسٹ کر سکتی ہوں یا نہیں ؟
 
سجادعلی

محفلین
اچھا سلسلہ ہے سیکھنے کے لیے کھانا پینا رہن سہن اور اس سے وابستہ چیزوں‌کی نمائش ضروری ہے
 
تعبیر

محفلین
اوکے کچھ تھیم کے آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔ آپ لوگ کچھ تجویز کریں۔

زیک سب سے پہلے تو معزرت کہ میں تصویر تو کھینچ لیتی ہوں پر کوئی بھی اسے کمپیوٹر پر شفٹ نہیں کر کے دیتا اور مجھے بار بار منتیں کرنی نہیں آتیں :mad: اس لیے اب میں سے جاری نہیں رکھ سک رہی

لیں جب میں ہوں تو آپ کو پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے تھیمز کے لیے

1۔ آپ کے ملک کی کرنسی

2۔ذاتی استعمال کی ایک خاص چیز( personal belongings)

3۔کوئی کتاب

4۔پہننے کی کوئی ایک پسندیدہ چیز(جیسے مرد گھڑی اور لیڈیز جیولری)

5۔موبائل

6۔ کوئی بجلی سے چلنے والی مشین

7۔صوفہ، بیڈ مطلب کوئی فرنیچر

8۔کوئی کپڑا

9۔سڑکیں

10۔استعمال کی جانے والی کوئی کریم،پرفیوم

میرے خیال سے کافی ہیں کچھ وقت کے لیے :)
 
ساجداقبال

محفلین
زیک سب سے پہلے تو معزرت کہ میں تصویر تو کھینچ لیتی ہوں پر کوئی بھی اسے کمپیوٹر پر شفٹ نہیں کر کے دیتا اور مجھے بار بار منتیں کرنی نہیں آتیں :mad: اس لیے اب میں سے جاری نہیں رکھ سک رہی
تعبیر پہلے ہی اس کھیل کے شرکاء کم ہیں، آپ بھی نہیں‌ کرینگی تو بالکل پھیکا ہو جائیگا۔ تصویر منتقل کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ تصویر لیں، یو ایس بی کیبل لگائیں اور یوایس بی فلیش ڈرائیو کی مانند تصاویر کمپیوٹر پر کاپی کر لیں۔ پھر بھی کوئی مشکل ہو تو بتائیں، حل کرنے کی کوشش کرینگے۔
 
ساجد ابھی تو سب میرے سر پر سے گزر گیا :( پتہ نہیں کون کوں سے نام گنوا دیے آپ نے:eek:
اگر موبائل سے تصویر لیں تو تب بھی ایسا ہی کرنا ہو گا :confused:
اچھا کوشش کرنے کے بعد دوبارہ آؤنگی اپنی الجھن کو سلجھن بنانے کے لیے :grin:
ا
 
ماوراء

محفلین
کچھ مزید تھیم یہ ہو سکتے ہیں۔

سورج یا روشنی یا موم بتی
پرندہ یا جانور
سرخ رنگ کی طرح کوئی اور رنگ بھی ہو سکتا ہے۔ سبز، پرپل
سب رنگ ایک ساتھ۔
ٹریفک یا سفر (سفر میں ریل گاڑی، یا اس کی پٹڑی، جہاز۔۔۔۔۔۔آ سکتا ہے)
کوئی خاص کھانے کی چیز مثلاً آئس کریم، چاکلیٹس
بادل، آسمان

Top