تہی داماں۔۔۔از ماہی احمد۔۔۔(نویں سالگرہ کے موقع پر)

نور وجدان

لائبریرین
اگر بات تنقید پر آ ہی گئی تھی کچھ عرض کردوں میں چاہتی ہوں بات اس طرح کروں دل نہ دکھے ۔ پہلی بات یہ کہ الجھن کا ذکر کیا ہے یہ نہیں بتایا الجھن کیوں ہے ۔ دوسری بات الجھن چاند کی تھی یا روشنی کی کھلی فضا کی ؟ اور لکھنے کا تعلق معاشی مجبوری سے تھا اس میں ماں کا سرسری کا ذکر کیا ہے اور لکھنے کے لیے کیا پیسے ہی خواہش ہوتے ہیں ۔۔۔ ماحول بہت خیالی تھا جو بحثیت لکھاری آپ کی ماہرانہ پن کو ظاہر کرتا ہے دوسرا آپ کی الفاظ پر خوب دسترس ہے ۔میں نے یہ مضمون صائمہ شاہ آپی کے تبصرے پر پڑھا ہے ۔ کیونکہ میں تعریف کے ساتھ کچھ اچھا بتا پاؤں تو خوشی ہوگی کچھ برا لگا تو پہلے سے معذرت کیونکہ لکھاری کا دل نازک ہوتا ہے مگر جب دل دنیا کو دکھانے کے لیے دیا کیوں نہ اس کو بتاؤن اس میں اچھا کیا ہے اور برا کیا ہے اور خاص طور پر ماں کا ذکر آپ کے ماں سے پیار کا عکاس ہے ساتھ ساتھ آپ یہ بتاری ہیں لکھاری مادیت پرست ہوتے ہیں، ہوتے ہیں مادیت پرست مگر سب نہیں ۔۔۔ بہت معذرت تنقید پر
 
ابن رضا

لائبریرین
دل میلا کرنے یا پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں. ہم آپ سے بہتر سے بہتر کی امید یقین کی حد تک رکھتے ہیں. کیا ہوا جو اس تحریر میں ایک ایک کر کے فکر کی ساری مچھلیاں آپ کے ہاتھ سے پھسل گیں. خاکسار کو آپ کی دل آزاری ہرگز مقصود نہ ہے. امید کی جاتی ہے کہ آپ بھائی کے ان چند ناگوار کلمات کو اصلاحی نظر سے دیکھیں گی.
 
ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم

ماہی جی بہترین بلکہ بہت بہترین ۔۔۔۔۔۔ ڈھیروں داد وصول کریں اس شاہکار پر
اور مالک سے دعا ہے وہ آپ کے قلم کی روانی کو مسلسل رکھے اور آپ
الفاظ کے جگنوئوں سے قرطاس کا دل سجاتی رہیں

اللہ آپکو حاسدوں سے محفوظ فرمائے ۔۔۔۔۔ آمین
وعلیکم السلام
اتنی داد اور دعاؤں کے لئیے بہت شکریہ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ نین بھائی۔ :)
اگر آپ کچھ کمیوں کجیوں کی نشاندہی بھی کر دیتے تو۔۔۔ :)
کوئی بھی کام پہلے دن سے ہر پہلو سے مکمل نہیں ہوتا۔ مستقل مزاجی اور پچھلی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھتے رہنا ہی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔ تم میں صلاحیت ہے۔ لکھنے اور سیکھنے دونوں کی۔ سو بس دل چھوٹا مت کرو۔ اور لکھتی رہو۔ وقت کے ساتھ تم خود محسوس کرو گی کہ پختگی آتی چلی جا رہی ہے۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
مجھے گلہ ہے ان تمام لوگوں سے جو نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی غلط طریقے سے کرتے ہیں جھوٹی داد سے لکھاری اپنی تحریر میں خامیاں نہیں دیکھ پاتا اور نہ ہی اصلاح کر پاتا ہے کیونکہ تمام احباب ( خاص طور پر ٹیگ شدہ احباب ) صرف داد کے ہی ڈونگرے برساتے ہیں جو کہ سخت زیادتی ہے ان لوگوں کے ساتھ جو لکھنا چاہتے ہیں
ماہی آپ کی تحریر میں بہت ابہام ہے اور اسی طرف اشارہ تھا شائد ابن رضا کا بھی
استعارے بھی صحیح استعمال نہیں کیے مثال کے طور پر جس روشنی کا بارہا تذکرہ کیا گیا ہے یہ کیا واپڈا کی روشنی ہے جو آتی جاتی رہتی ہے پوری کہانی میں ؟
آپ نے کہانی میں " مرچ مصالحے " کی بات کی جس سے مصنفہ پر صحافی ہونے کا شبہ گذرا نہ کہ ادیب ، کوئی بھی اچھا ادیب کہانی کو مرچ مصالحے نہیں لگاتا
بات کرنی پڑے گی مگر کس سے ؟؟؟؟؟؟ انتہائی مبہم لائنز
لفظ بےجان ہی ہوتے ہیں جب تک کہ لکھنے والے ان میں اپنی صلاحیتوں سے جان نہ ڈال دیں
آپ مختصر تحریر لکھیں مگر جاندار لکھیں
شکریہ آپی۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
کوئی بھی کام پہلے دن سے ہر پہلو سے مکمل نہیں ہوتا۔ مستقل مزاجی اور پچھلی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھتے رہنا ہی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔ تم میں صلاحیت ہے۔ لکھنے اور سیکھنے دونوں کی۔ سو بس دل چھوٹا مت کرو۔ اور لکھتی رہو۔ وقت کے ساتھ تم خود محسوس کرو گی کہ پختگی آتی چلی جا رہی ہے۔ :)
جی۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
اگر بات تنقید پر آ ہی گئی تھی کچھ عرض کردوں میں چاہتی ہوں بات اس طرح کروں دل نہ دکھے ۔ پہلی بات یہ کہ الجھن کا ذکر کیا ہے یہ نہیں بتایا الجھن کیوں ہے ۔ دوسری بات الجھن چاند کی تھی یا روشنی کی کھلی فضا کی ؟ اور لکھنے کا تعلق معاشی مجبوری سے تھا اس میں ماں کا سرسری کا ذکر کیا ہے اور لکھنے کے لیے کیا پیسے ہی خواہش ہوتے ہیں ۔۔۔ ماحول بہت خیالی تھا جو بحثیت لکھاری آپ کی ماہرانہ پن کو ظاہر کرتا ہے دوسرا آپ کی الفاظ پر خوب دسترس ہے ۔میں نے یہ مضمون صائمہ شاہ آپی کے تبصرے پر پڑھا ہے ۔ کیونکہ میں تعریف کے ساتھ کچھ اچھا بتا پاؤں تو خوشی ہوگی کچھ برا لگا تو پہلے سے معذرت کیونکہ لکھاری کا دل نازک ہوتا ہے مگر جب دل دنیا کو دکھانے کے لیے دیا کیوں نہ اس کو بتاؤن اس میں اچھا کیا ہے اور برا کیا ہے اور خاص طور پر ماں کا ذکر آپ کے ماں سے پیار کا عکاس ہے ساتھ ساتھ آپ یہ بتاری ہیں لکھاری مادیت پرست ہوتے ہیں، ہوتے ہیں مادیت پرست مگر سب نہیں ۔۔۔ بہت معذرت تنقید پر
تفصیلی تبصرے کا شکریہ نور۔ :)
اگر آپ میری فرمائش پر ایک بار اور ذرا گہرائی میں جا کر پڑھیں تو شاید آپ کی ان تمام باتوں کے جواب سامنے آجائیں جن کو آپ نے ہائلائٹ کیا۔ کیونکہ مجھے علم ہے آپ بھی لکھتی ہیں، اور بہت حساس سا دل رکھتی ہیں تو شاید آپ اس گہرائی تک پہنچ جائیں۔ ورنہ اتنا اندازہ تو مجھے ہو گیا کہ غلطی کہیں مجھ سے ہی ہوئی ہے۔ پر کہاں، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
دل میلا کرنے یا پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں. ہم آپ سے بہتر سے بہتر کی امید یقین کی حد تک رکھتے ہیں. کیا ہوا جو اس تحریر میں ایک ایک کر کے فکر کی ساری مچھلیاں آپ کے ہاتھ سے پھسل گیں. خاکسار کو آپ کی دل آزاری ہرگز مقصود نہ ہے. امید کی جاتی ہے کہ آپ بھائی کے ان چند ناگوار کلمات کو اصلاحی نظر سے دیکھیں گی.
آپ ہمارے دشمن ٹھہرے اور دشمنوں سے کوئی خفا نہیں ہوتا۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
تفصیلی تبصرے کا شکریہ نور۔ :)
اگر آپ میری فرمائش پر ایک بار اور ذرا گہرائی میں جا کر پڑھیں تو شاید آپ کی ان تمام باتوں کے جواب سامنے آجائیں جن کو آپ نے ہائلائٹ کیا۔ کیونکہ مجھے علم ہے آپ بھی لکھتی ہیں، اور بہت حساس سا دل رکھتی ہیں تو شاید آپ اس گہرائی تک پہنچ جائیں۔ ورنہ اتنا اندازہ تو مجھے ہو گیا کہ غلطی کہیں مجھ سے ہی ہوئی ہے۔ پر کہاں، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ :)
میں آپ سے معذرت کرتی ہوں میں نے غلط لکھا ۔۔ میں نے پڑھا تھا شاید کچھ تشنہ ہے دوبارہ پڑھ لون گی
 
عاطف بٹ

محفلین
شکر ہے اللہ کا میں اب سٹوڈنٹ بھی نہیں رہی:p
اب تو مکھی چلے گی نا؟ کالی والی؟؟؟ ایک جان کا صدقہ ہی دینا ہے :LOL::ROFLMAO:
اسٹوڈنٹ آفرز ان لوگوں کے لئے بھی کارآمد ہیں جنہوں نے کچھ برس پہلے ہی کالج یا یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ہو۔ :p
 
Top