تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ پر سرگرمی کا گراف

ملاحظہ فرمائیے گنتی کے کمالات۔ مراسلات کا گراف چھت توڑ کر نکل گیا ہے۔ :)

View attachment 1384
:aadab:
ابھی تو لڑی میں آپ کے جگہ جگہ رکھے سپیڈ بریکرز 'تندی باد مخالف' کا کام کر رہے ہیں وگرنہ اس سے اسمان توڑ کر نکلنا بھی بعید نہیں تھا.
:pagaldil:
 
محمد وارث

لائبریرین
ملاحظہ فرمائیے گنتی کے کمالات۔ مراسلات کا گراف چھت توڑ کر نکل گیا ہے۔ :)

View attachment 1384
میرے خیال میں یہ سارا کمال "کتالی بتالی" کا نہیں ہے۔ اس گراف سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کل 1700 کے قریب پوسٹس ہوئی ہیں جب کہ گنتی والے تھریڈ میں تو کل 584 مراسلے ہیں (قفل لگنے تک)۔ سو کچھ اور تھریڈز میں بھی اچھی خاصی پوسٹنگ ہوئی ہے جیسے "پارٹی" والا، وہ بھی کل ہی شروع ہوا تھا اور اس میں بھی تین سے سو زائد مراسلے ہیں۔ پھر کل کوارٹر فائنل تھے اور اس تھریڈ میں بھی شاید سو سے زائد مراسلے پوسٹ ہوئے ان میچز کے دوران۔ گویا آل راؤنڈ پرفارمنس تھی یہ علیحدہ بات ہے کہ پبلک کو شاہد آفریدی ہی پسند ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ملاحظہ فرمائیے گنتی کے کمالات۔ مراسلات کا گراف چھت توڑ کر نکل گیا ہے۔ :)

View attachment 1384
ایک استفسار یہ قبلہ کہ یہ جو پوسٹ لائکس کا گراف ہے اس میں صرف 'پسند' کی ریٹنگ ہے یا تمام ریٹنگز ہیں۔ مجھےلگتا ہے کہ یہ صرف 'پسند' کی ریٹنگ ہے کیونکہ ایک ایک مراسلےپر تو کئی ایک مثبت ریٹنگز ہوتی ہیں یا پھر یہ کہ کچھ مخصوص تھریڈز میں بغیر ریٹنگ کی کافی پوسٹس ہو رہی ہیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون

یہ صرف پوسٹ لائیکس ہیں برادرم۔ ریٹنگز کا گراف کافی اونچا رہتا ہے۔ میں عام طور پر بنا بنایا ڈیلی گراف کاپی پیسٹ کر دیتا ہوں۔ ریٹنگز کی شماریات شامل کرنے کے لیے اضافی آپشن منتخب کرنا ہوتی ہے، اس کے بعد گراف یوں معلوم ہوتا ہے۔ :)

Screen Shot 2018-07-08 at 13.24.23.png
 
زیک

مسافر
اور اب رہ گئے ہیں چودہ ہزار نو سو نناوے۔ :)

تصحیح: چودہ ہزار نو سو اٹھانوے۔

نہیں جی، چودہ ہزار نو سو چوراسی۔
دیوار میرے سر سے اتنی دور کیوں ہے
 
Top