تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔۔

زیک

مسافر
پاکستانی یا جرمن یا امریکی کوئی نسلیں تو نہیں ۔ وطنیت ہی کی شکلیں ہیں ۔
پاکستانی نژاد کا وطن تو وہی امریکا یا جرمنی ہی ہے تو پھر وطن پرستی اس کے خلاف کیوں ہو گی؟ یہاں پاکستانی نژاد کو وطن سے نکالے جانے کی وجہ نسل ہی لگ رہی ہے۔
 

عثمان

محفلین
چلیں اس معاملے میں عثمان کی رائے لیتے ہیں کہ وہ وطن پرستی یا نسل پرستی کی بیچ میں خطِ فاصل کس طرح کھینچتے ہیں ۔
میرے خیال میں یہ تو طے ہی ہے کہ کہ وطن پرستی اور نسل پرستی دونوں تعصُّب کی شکلیں ہیں ۔
اگر کسی شخص کے وطن کے تعین کے لیے اس کی نسل ایک فیصلہ کن فیکٹر ٹھہرا تو یہ میری رائے میں نسل پرستی کی مثال ہوگی۔
 
روؤف بھائی چاہتے ہیں کہ ہم شہیدِ محفل کہلائیں اس لئے ہمیں جنت میں بھیجنا چاہتے ہیں ۔۔۔
روؤف بھائی ہمیں نیکیاں تو کما لینے دیں جنت میں جانے کے لئے ۔
جنت نیکیوں سے نہیں اللہ کی رحمت سے ملے گی انشا اللہ
 

زیک

مسافر
میرا مستقل پتا اندرونِ سندھ کا ہے کیوں کہ میرے والد کا پتا وہاں کا تھا اِس لئے میرا مستقل پتا بھی وہی کا لکھا گیا لیکن میں پیدا کراچی میں ہی ہوا ہوں
اگر میرا مستقل پتا وہ ہو جو والد کا پتا تھا تو پھر والد کا پتا وہ ہو گا جو دادا کا تھا اور اسی طرح اباواجداد سے ہوتے ہوئے ہم اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ میرا مستقل پتا افریقہ کا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
جنت نیکیوں سے نہیں اللہ کی رحمت سے ملے گی انشا اللہ
ان شاء اللّہ اور کب ہمیں پتہ کہ جو ہماری نظر میں نیکی ہے وہ اُسکی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ رکھتی ہے کہ نہیں بس اُسکی رحمت کے طلبگار ہیں تمام تر کوتاہیوں کے باوجود مالک رحم !!!!!!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کون سی فرماں برداری؟؟؟
محفل بدر ہوئیں نہ ۵۰۰۰ یورو دئیے!!!
:waiting::waiting::waiting:
یہ کیسے حکم ہیں جن کی فرمانبرداری کی جائے۔۔۔

حکم تو ایسے ہوتے ہیں۔۔۔ دس منٹ میں حلوہ پوری تیار کیا جائے
ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ لگے بریانی تیار کرنے میں وغیرہ وغیرہ۔۔۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں

گھڑیاں تو خیر نہیں تھیں۔۔۔ گھنٹے تھے لمبے لمبے۔۔۔ جو 60 منٹ سے بھی زیادہ منٹ کے لگ رہے تھے۔۔۔ اور گھنٹے بڑھ کے دن کو دورانیہ بھی مکمل کر گئے۔۔
پھر ایک اور پورا دن۔۔ اف ۔۔ کتنا مس کیا نا ہم نے محفل کو۔ اتنی دیر میں ہمارے دو سو مراسلات تو ہو ہی جانے تھے کسی نہ کسی لڑی کو خراب کرتے ہوئے۔ جس کا ہم پر الزام رکھ دیا جاتا ہے ۔
ہاں تو ہم نے گلہ شکوہ کرنے کے لئے تھوڑی نا شروع کی لڑی۔
ہمیں تو بس یہ معلوم کرنا ہے کہ اس دوران آپ نے کم و بیش کتنی بار محفل اوپن کی؟
کیا نیٹ کنکشن بھی چیک کیا کہ وہی وجہ نہ ہو؟
کیا قیافہ لگانے کی کوشش کی کہ کتنے دن لگ سکتے ہیں ؟
کیا چیز مس کی خاص طور پر؟
اور اب واپس لوٹ کے محفل میں آنے پر کیسا لگ رہا ہے؟
اور یقیناً کچھ ایسے خاص الخاص محفلین بھی ہوں گے جنھیں محفل کے دو دن غائب رہنے کا علم بھی نہ ہوا ہو گا۔۔۔ کون سے ہیں وہ لوگ۔۔ آئیے اور بتائیے کہ کیونکر وہ محفل سے اتنے بے خبر رہے۔

2 دن مسلسل محفل کا لنک کھولتے رہے لیکن بے سود۔بے خبر بالکل بھی نہیں تھے۔ علم میں تھا کہ وہی محفل کی سستی کا مسئلہ ہے۔ کیونکہ پہلے ہی ایک مراسلہ میں اس بات کا ذکر کیا جاچکا تھا کہ محفل میں کچھ مسئلہ چل رہا ہے اس لیے حیرت نہیں تھی۔ بس مسئلہ حل ہونے کا انتظار ضرور تھا۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
زیک،نبیل اور ابنِ سعید،ان سب بھائیوں کی محنت سے ہم سب اس فورم پر ایک بار پھر اکٹھے ہوئے،اس لئے ان بھائیوں کو سلام اور ان کا بہت بہت شکریہ۔
بیشک۔ اللہ پاک اُن کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں۔
ابھی جب میں نے کلک کیا تھا تو پھر ایرر آیا ہے 202 والا
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
مطلب کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشین گوئی کر دی تھی طوفانوں کی آمد کی؟؟؟
محکمہ موسمیات کی پشین گوئیاں غلط ثابت ہونے لگی ہیں آج کل۔ روز کہتے ہیں آج طوفانی بارش ہوگی ہمارے شہر میں پر یہاں گرمی اتنی ہے کہ اللہ بچائے۔ بس پھر قبر کی گرمی کا خیال آتا ہے تو اس گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے۔
 
Top