تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی باتوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ شوہر لوگ معصوم ہوتے ہوں گے۔۔۔ غصہ پینے والے۔
جب برتن ہی نہ کھڑکتے ہوں تو سناٹا نہیں چھایا رہتا ہو گا؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

زیک

مسافر
واقعی اتوار کے پورے دن کی وہ گھڑیاں بہت مشکل گزریں اور بیوی کو بہت مس کیا
 
تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں

گھڑیاں تو خیر نہیں تھیں۔۔۔ گھنٹے تھے لمبے لمبے۔۔۔ جو 60 منٹ سے بھی زیادہ منٹ کے لگ رہے تھے۔۔۔ اور گھنٹے بڑھ کے دن کو دورانیہ بھی مکمل کر گئے۔۔
پھر ایک اور پورا دن۔۔ اف ۔۔ کتنا مس کیا نا ہم نے محفل کو۔ اتنی دیر میں ہمارے دو سو مراسلات تو ہو ہی جانے تھے کسی نہ کسی لڑی کو خراب کرتے ہوئے۔ جس کا ہم پر الزام رکھ دیا جاتا ہے ۔
ہاں تو ہم نے گلہ شکوہ کرنے کے لئے تھوڑی نا شروع کی لڑی۔
ہمیں تو بس یہ معلوم کرنا ہے کہ اس دوران آپ نے کم و بیش کتنی بار محفل اوپن کی؟
کیا نیٹ کنکشن بھی چیک کیا کہ وہی وجہ نہ ہو؟
کیا قیافہ لگانے کی کوشش کی کہ کتنے دن لگ سکتے ہیں ؟
کیا چیز مس کی خاص طور پر؟
اور اب واپس لوٹ کے محفل میں آنے پر کیسا لگ رہا ہے؟
اور یقیناً کچھ ایسے خاص الخاص محفلین بھی ہوں گے جنھیں محفل کے دو دن غائب رہنے کا علم بھی نہ ہوا ہو گا۔۔۔ کون سے ہیں وہ لوگ۔۔ آئیے اور بتائیے کہ کیونکر وہ محفل سے اتنے بے خبر رہے۔
دُکھ ہو رہا تھا کہ اتنی اچھی محفل اور اتنے اچھے دوست ایک دم سے غائب ہوگئے
 
Top