تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں۔۔۔

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مصروفیات میں محفل کچھ سیکھنے کے ساتھ دل بہلانے کا ذریعہ ہے محمد تابش صدیقی نے فیس بک پر اطلاع دی تو افسوس ہوا اور دعا کی کہ معاملات جلد بحال ہوں
تکنیکی معاونین کا دوبارہ شکریہ
اور اللہ کا شکر کے دو سے تین دن نہیں ہوئے۔۔ دعائیں رنگ لائیں۔
 
محمد شکیل خورشید بھائی۔۔۔۔ آپ کو کیسا لگا محفل کا دو دن غائب رہنا؟؟؟
بہت بری طرح کَھلا،
بلکہ ایک اور کمی کا احساس ہوا، ہم سب آپس میں اتنے گہرے اور بے تکلف محفلین ہیں لیکن ہمارے درمیان رابطے کا ذریعہ محض محفل کا فورم ہی ہے۔ یہ نہیں تو ہمارا کوئی رابطہ نہیں، ( پرانے محفلین کا شائد کوئی رابطہ ہو تو ہو، کم از کم میرا کسی ساتھی محفلین سے نہیں ہے)۔
معلوم نہیں محفل کی پالیسی اس سلسلے میں کیا ہے، لیکن میں اپنے طور پر اپنا واٹس ایپ نمبر ضرور شیئر کرنا چاہوں گا، اگر قواعد اس کی اجازت دیتے ہوں
 
سیما علی

لائبریرین
بلاشبہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ محفل ہماری جان ہے، مسکان ہے۔
کبھی جو ہم گھنٹوں نہیں مسکراتے، محفل پہ آ کر مسکر دیتے ہیں سچ۔
محفل کی خوبصورتی کو بہت مس کیا اور کچھ محفلین کو بھی:)
ہماری کیفیت تو کچھ یوں تھی
کبھی بھولا کبھی یاد کیا کیونکہ جب دوسرے کام کررہے ہوتے تو کوشش کرتے نہ یاد آئے مگر محفل کی بنیادیں دیکھنا پڑیں گی کہ کچھ مقناطیسی کیفیت ہے کے ؀
کچے دھاگے سے چلے آئیں گے محفلین بندھے:):):):):)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
معلوم نہیں محفل کی پالیسی اس سلسلے میں کیا ہے، لیکن میں اپنے طور پر اپنا واٹس ایپ نمبر ضرور شیئر کرنا چاہوں گا، اگر قواعد اس کی اجازت دیتے ہوں
محمد شکیل خورشید بھائی
کھلے مراسلوں میں اجازت نہیں البتہ آپ مکالمے میں ضرور شریک کر سکتے ہیں جس کے ساتھ بھی چاہیں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت بری طرح کَھلا،
بلکہ ایک اور کمی کا احساس ہوا، ہم سب آپس میں اتنے گہرے اور بے تکلف محفلین ہیں لیکن ہمارے درمیان رابطے کا ذریعہ محض محفل کا فورم ہی ہے۔ یہ نہیں تو ہمارا کوئی رابطہ نہیں، ( پرانے محفلین کا شائد کوئی رابطہ ہو تو ہو، کم از کم میرا کسی ساتھی محفلین سے نہیں ہے)۔
معلوم نہیں محفل کی پالیسی اس سلسلے میں کیا ہے، لیکن میں اپنے طور پر اپنا واٹس ایپ نمبر ضرور شیئر کرنا چاہوں گا، اگر قواعد اس کی اجازت دیتے ہوں
محفل کی پالیسی شاید یہ ہے کہ آپ آن بورڈ اپنا رابطہ نمبر شئیر نہیں کر سکتے ۔ لیکن اگر کسی سے ذاتی طور پر کرنا چاہیں تو مکالمہ میں کر سکتے ہیں بھائی۔
باقی بڑے زیادہ بہتر بتا سکیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہماری کیفیت تو کچھ یوں تھی
کبھی بھولا کبھی یاد کیا کیونکہ جب دوسرے کام کررہے ہوتے تو کوشش کرتے نہ یاد آئے مگر محفل کی بنیادیں دیکھنا پڑیں گی کہ کچھ مقناطیسی کیفیت ہے کے ؀
کچے دھاگے سے چلے آئیں گے محفلین بندھے:):):):):)
بالکل سیما آپا۔۔۔۔ ناشتہ اتنا ضروری نہیں جتنا کہ محفل۔ :in-love:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پالیسی پر سرِ تسلیم خم ہے گو کہ ذاتی طور پر مجھے مکالمہ میں ایسی معلومات شئیر کرنے میں زیادہ جھجک محسوس ہوگی۔
لیکن ایسا کیوں بھئی ۔ محمد شکیل خورشید بھائی ۔ یہ تو الٹا معاملہ ہوا ۔ چلیے میرے ساتھ ضرور شریک کر دیجیئے گا۔ چپکے سے ۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

مومن فرحین

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیں بھی حاضری لگانے کی عادت ہے ۔ اسپتال میں جیسے ہی کچھ فرصت پاتی ہوں محفل اوپن کرتی ہوں ۔ کچھ کہوں نہ کہوں پر دیکھنا واجب ہے کون کیا کہتا ہے
یہ تو اچھی بات ہے۔۔۔
لیکن کچھ کہہ دیا کریں کبھی کبھی۔
 
سید عمران

محفلین
Top