ابھی پچھلے ہفتے ایک پہاڑی علاقے میں دوستوں کو ملنے گیا تھا فیملی کے ساتھ، پہلی بار نو سپیڈ لمٹ آٹوبان پر چلائی کار تو رہا نہیں گیا، بیگم کو کہا بچوں کی سیٹ بیلٹس ڈبل چیک کر لو اور 190 تک چلائی کار تقریباً 10 سے 15 منٹ تک۔ ویسے کافی راستہ ایسا تھا (تقریباً 300 سے 400 کلومیٹر) جہاں رفتار کی بندش نہیں تھی تو جہاں رش نہیں تھا وہاں اوسطاً 140-160 کے درمیان رہا کیونکہ کہ بچوں اور بیگم کا خیال بھی تھا اور کار بھی پرانی ہے۔
چونکہ 190 پر پہلی بار گیا تھا تو ڈر بھی رہا تھا، ویسے مزہ شام کے بعد آیا جب زیادہ رش نہیں تھا اور 160-170 کے درمیان رہا اور تھوڑے خطرناک موڑ بھی آئے جس پر گاڑی بھگانے کا مزہ آیا