تیز رفتاری؟

زیادہ سے زیادہ کتنے کلومیٹر فی گھنٹہ سپیڈ پر گاڑی چلائی ہے؟

  • 0 سے 25

    Votes: 1 3.6%
  • 26 سے 50

    Votes: 1 3.6%
  • 51 سے 75

    Votes: 0 0.0%
  • 76 سے 100

    Votes: 5 17.9%
  • 101 سے 120

    Votes: 2 7.1%
  • 121 سے 140

    Votes: 4 14.3%
  • 141 سے 160

    Votes: 2 7.1%
  • 161 سے 180

    Votes: 3 10.7%
  • 181 سے 200

    Votes: 4 14.3%
  • 200 سے زیادہ

    Votes: 6 21.4%

  • Total voters
    28

arifkarim

معطل
سائیکل کی رفتار ہی بتا دیں ۔ میں سائیکل پر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک گیا ہوں۔
زیک بھائی کیا اتنی تیز رفتار پر سائیکل آپے سے باہر نہیں ہوتی؟ میری سائیکل اگر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے اوپر جائے (ڈھلوان پر) تو ہینڈل پر کنٹرول کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی کیا اتنی تیز رفتار پر سائیکل آپے سے باہر نہیں ہوتی؟ میری سائیکل اگر 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے اوپر جائے (ڈھلوان پر) تو ہینڈل پر کنٹرول کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔
ڈھلوان ہی پر اتنی سپیڈ پکڑی ہے۔ سائیکل اور سڑک اچھی ہو تو کچھ دیر کے لئے ٹھیک ہے
 
arifkarim

معطل
ڈھلوان ہی پر اتنی سپیڈ پکڑی ہے۔ سائیکل اور سڑک اچھی ہو تو کچھ دیر کے لئے ٹھیک ہے
جی یہاں پہاڑی علاقہ بہت ہے۔ہر مقام اوپر نیچے، شاید ہی کوئی جگہ ایسی ہو جو قدرتی طور پر ہموار ہو۔ ایک مرتبہ تو سائیکل نے اتنی اسپیڈ پکڑ لی تھی کہ بریک لگانے کے چکر میں اسکی چین ہی اتر گئی۔ بڑی مشکل سے چھلانگ لگا کر جان بچائی :)
 
125لیکن 130 تک فلیش نہیں پڑتا۔
کیمری میں ۲۲۰ تو زیادتی ہے اگر وی سکس تھی تو ٹھیک ہے۔
وی 6
کیا وہاں کاروں کی سپیڈ الیکٹرانکلی لمیٹڈ ہوتی ہے؟
نہیں۔ ویسے کچھ لوگ خود کروالیتے ہیں
 
عبدالحسیب

محفلین
قیام برطانیہ کے دوران خود گاڑی چلانے کا اتفاق تو نہیں ہوا ۔ ایک دوست کے ہمراہ کیمبرج سے باتھ تک گئے تھے ، تقریباً سفر موٹر وے پر طے ہوا اور غالباً کچھ بیس میل کچے راستے ، موٹر وے پر 70 میل فی گھنٹہ سے زائد نہیں گئے تھے۔
ہندوستان میں تو کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں گئے۔ہاں ٹو وہیلر پر 120+ جا چکے ہیں۔زمانہ طالبِ علمی میں۔
تو اب یہ بتائیں۔ رائے شماری میں کونسی رفتار منتخب کروں ؟ گاڑی یا ٹو ویلر :)
 
پچھلے برس نارفاک سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے ہم نے تقریباً پچاسی میل (135 کیلو میٹر) فی گھنٹہ کی سرعت سے گاڑی چلائی تھی۔ اس شاہراہ پر غالباً رفتار کی حد اسّی میل فی گھنٹہ تھی اور نوے میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار غالباً پورے ورجینیا اسٹیٹ میں قابل مواخذہ ہے۔ :) :) :)
 
شکر ہے "اردو محفل" ابھی تک قائم و دائم ہے۔
 
پچھلے برس نارفاک سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے ہم نے تقریباً پچاسی میل (135 کیلو میٹر) فی گھنٹہ کی سرعت سے گاڑی چلائی تھی۔ اس شاہراہ پر غالباً رفتار کی حد اسّی میل فی گھنٹہ تھی اور نوے میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار غالباً پورے ورجینیا اسٹیٹ میں قابل مواخذہ ہے۔ :) :) :)
یعنی کہ آپ بھی میری طرح جرائم پیشہ نکلے۔۔۔:p
 
یعنی کہ آپ بھی میری طرح جرائم پیشہ نکلے۔۔۔:p
ہمارا خیال ہے کہ رفتار کی حد سے پانچ میل کا مارجن قابل مواخذہ نہیں۔ ایسا نہیں کہ یہ بات قانون کا حصہ ہے، پر عام طور پر یہ بات لوگوں کی زبانی سننے کو ملتی ہے، کیونکہ کچھ کمی و بیشی تو اسپیڈو میٹر کی کیلیبریشن کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور کچھ اس لیے کہ نشیب و فراز والے راستوں پر ایک رفتار قائم رکھنا قدرے محال ہے۔ دوسری بات یہ کہ شاہراہ پر عموماً رفتار وہ رکھی جاتی ہے جو دیگر گاڑیوں کی رفتار ہو۔ :) :) :)
 
پس ثابت ہوا کہ پاکستانی ہندوستانی ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔۔۔:laugh:
 
دو کاریں تیز چلائی ہے۔ پہلی مرتبہ 1983 میں میرے پاس نسان لاریل 240 ایل تھی جو میں نے 190 کلومیٹر کی رفتار سے ایک نئی سڑک پر ریاض کے باہر چلائی تھی ۔ اب میرے پاس مریڈیس کی ایس 500 ہے جو میں نے بہت مرتبہ 160 اور 170 میل فی گھنٹۃ کے حساب سے جب موقع ملا ، ٹیکساس کی ہائی ویز پر چلائی ہے ۔ ایک مرتبہ اس کو اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار پر لے جانے کی کوشش کی جو کے 220 میل فی گھنٹۃ ہے۔ لیکن مرسیڈس والے جھوٹ بولتے لگتے ہیں ، 190 کے بعد آگے نہیں گئی ۔۔ یہ صرف چھو کر واپس آنے کی حد تک تھا ۔۔۔ زیادہ تر دورانیہ چھو کر واپس انے کی حد تک تھا۔ ابھی 2017 میں نئی کار لینے کا پروگرام ہے ۔۔۔ اس کی سپیڈ الیکٹرونکلی 220 میل فی گھنٹہ پر لمٹ کی ہوئی ہے ۔۔۔ جب تجربہ ہوگا تو بتاؤں گا۔ ایک بات جو نوٹ کی ہے وہ یہ کہ تیز رفتاری پر پتہ چلتا ہے کہ سڑک میں ہلکے ہلکے موڑ ہیں ۔۔۔ ورنہ تو سیدھی سڑک ہمارا گھر کی مثال لگتی ہیں ۔۔۔
 
Top