اجتماعی انٹرویو تین محفلین ایک سوال (عسکری ، انیس الرحمن ، نیرنگ خیال)

نیلم

محفلین
بہت زبردست جواب آئیں ہیں تینوں بھیائز کی طرف سے ۔جس کی توقع پہلے سے ہی تھی :)
اب میرے جواب جو میں نے سوچ رکھے تھے وہ یہ تھے
A سے پہلے اور z کے بعد کیا آتا ہے ؟
A سے پہلے اندھیرہ ہوتا ہے بہت اور z کے بعد روشنی



عقل بڑی یا بھینس ؟
کسی کی عقل بڑی ہوتی ہے اور کسی کی بھینس :p


طوطے کو طوطا چشم کیوں کہتے ہیں انسان چشم کیوں نہیں کہتے ؟
اس بات کا جواب مجھے آج تک سجھ نہیں آیا
حالانکہ آج کا انسان تو زیادہ خود غرض
اسی لیے تو آج کل کوئی کسی پہ اعتبار نہیں کر پاتا۔
 
سوال- اگر آپ کو ان میں سے ایک پیشہ اختیار کرنا پڑے تو کون سا اورکیوں ؟
1-حلوائی کا
2- نائی کا
3- قصائی کا
نیرنگ خیال انیس الرحمن عسکری
حلوائی نامنظور۔ مجھے میٹھا پسند نہیں۔ اور شیرے کے دھویں میں کھڑے رہنے سے بدن چپچپا ہوجاتا ہے جو انتہائی ناگوار گزرتا ہے۔ (میٹھی)
قصائی نامنظور۔ قصائیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اپنے باپ کے بھی سگے نہیں ہوتے۔ اس کو بھی گوشت میں چھیچھڑے تول دیتے ہیں۔ اور کچے گوشت کی بو بھی ناگوار ہوتی ہے۔(چھُری)
حالانکہ میں "میٹھی چھُری" چلانے کا فن خوب جانتا ہوں۔:D
میں اپنی قلمیں اکثر بناتا ہوں اور شیونگ مشین سے اپنے بیٹے کو گنجا بھی کردیتا ہوں۔ تو میرا جواب ہوا "نائی"۔۔
دوسرا یہ کہ اس پیشے میں گھاٹا کبھی نہیں ہوتا۔ مفت کی کمائی ہوتی ہے بھائی۔۔۔:bighug:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سوال- اگر آپ کو ان میں سے ایک پیشہ اختیار کرنا پڑے تو کون سا اورکیوں ؟
1-حلوائی کا
2- نائی کا
3- قصائی کا
نیرنگ خیال انیس الرحمن عسکری

ویسے تو انیس الرحمن بھائی نے میرا پیشہ چرا لیا ہے۔۔۔ کیوں کہ جتنے میں نے ہیئر سٹائل اور شیو کے ڈیزائن بدلے ہیں۔۔۔ حق میرا بنتا تھا۔۔۔:cautious:
حلوائی تو کبھی بھی نہیں۔۔۔۔ مجھے مٹھائیاں پسند ہیں۔۔۔ اور میں نہیں چاہتا۔۔ کہ مجھے ان سے نفرت ہوجائے۔۔۔۔۔
نائی کا بتا چکا ہوں۔۔۔ پر انیس بھائی نے قبضہ کر لیا۔۔۔ ورنہ میرے اوتار میں ہر بار نیا انداز اس بات کا غماز تھا۔۔۔ :)
اب رہ گیا قصائی۔۔۔ کیا کہنے اس پیشے کے۔۔۔ عمدہ اور اعلیٰ
آپ میں سے کسی نے قصائیوں کی لڑائیاں دیکھی ہیں۔۔۔۔ چھریوں سے قتل ہورہے ہوتے ہیں۔۔۔۔ :( میں نے ایسی دولڑائیاں دیکھی ہیں۔۔۔ ان کا قصہ پھر کبھی۔۔۔ لیکن فی الوقت میں کسی اونچے علاقے اونچے سے مراد پہاڑی نہیں امراء کا علاقہ ہے۔۔۔ دکان کھولنے کا سوچ رہا ہوں۔۔۔۔ پھر گوشت کی تقسیم گاہک کے اطوار و معیاد کو دیکھ کر کی جائے گی۔۔۔ ;):devil:
 
اگر صرف آپ تینوں کواکٹھے کسی جنگل میں ایک ہفتہ قیام کرنا پڑے توکیا کریں گے؟
میں اور بھائی عسکری شکار کھیلیں گے اور نین بھائی کھانا پکائیں گے۔۔
کپڑے دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کپڑوں کی جگہ پتے استعمال کر لیں گے۔۔:p
کبھی کھجور کے پتوں کا لباس، کبھی پیپل، کبھی نیم۔ ضرورت پڑی تو کیکر کا لباس بھی پہن لیں گے۔۔۔:laugh:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر صرف آپ تینوں کواکٹھے کسی جنگل میں ایک ہفتہ قیام کرنا پڑے توکیا کریں گے؟

ہفتہ قیام کریں گے اور کیا۔۔۔۔ :p
واہ واہ۔۔۔۔ کیا زبردست قسم کے ساتھی ملے ہیں۔۔۔۔ عسکری اور انیس الرحمن بھائی
بھئی خوب جمے گی اپنی تو۔۔۔ لکڑیاں کاٹ کر روز باربی کیو کے مزے ہونگے۔۔۔ جنگل کے حلال جانور جان بچانے کو بھاگے پھرتے ہونگے۔۔۔ اس کے بعد کبھی عسکری کا قصہ نیویاں۔۔۔ تو کبھی انیس بھائی قصہ شیرینیاں۔۔۔ اور کبھی ہمارا قصہ درویشیاں۔۔۔ البتہ یہ لوگ جس بات سے تنگ ہونگے وہ یہ کہ بیچارے کو کھانا بنانے سے الجھن ہے۔۔۔ :p
لیکن خوب گزرے گا ہفتہ۔۔۔
لیکن مجھے پتا چل گیا ہے کہ ہم تینوں کو جنگل میں بھیج کر یہاں محفل پر راج کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔۔۔۔ :shock: کیا یہ بات درست ہے۔۔۔ :idontknow:

(جاری ہے۔۔۔۔)
 

نیلم

محفلین
میں اور بھائی عسکری شکار کھیلیں گے اور نین بھائی کھانا پکائیں گے۔۔
کپڑے دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کپڑوں کی جگہ پتے استعمال کر لیں گے۔۔:p
کبھی کھجور کے پتوں کا لباس، کبھی پیپل، کبھی نیم۔ ضرورت پڑی تو کیکر کا لباس بھی پہن لیں گے۔۔۔ :laugh:
اور اگر جنگل میں شیر اور چیتا بھی ہوا تو پھر ؟:D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں اور بھائی عسکری شکار کھیلیں گے اور نین بھائی کھانا پکائیں گے۔۔
کپڑے دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کپڑوں کی جگہ پتے استعمال کر لیں گے۔۔:p
کبھی کھجور کے پتوں کا لباس، کبھی پیپل، کبھی نیم۔ ضرورت پڑی تو کیکر کا لباس بھی پہن لیں گے۔۔۔ :laugh:

غالباً انیس بھائی آپ میری کھانا بنانے کی صلاحیتوں سے آشنا نہیں۔۔۔ :cowboy:
 

عسکری

معطل
اگر صرف آپ تینوں کواکٹھے کسی جنگل میں ایک ہفتہ قیام کرنا پڑے توکیا کریں گے؟
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا بس یہ دونوں میرے کام میں دخل نا دیں اور آرام سے بیٹھ جائیں بس ۔ میں سب سے پہلے اپنے پاس موجود ہر چیز کا جائزہ لوں گا کمی بیشی کو پورا کروں گا ۔ ان غریبوں کو لے جا کر کسی ایسی جگہ پڑاؤ بناوں گا جہاں وافر پانی ہو اور بلندی ہو اور دور دور تک نظر رکھی جا سکے ۔ وہاں پر اپنا بیس کیمپ بنا کر ان دونوں کو وہیں سیٹ کر دوں گا خود اپنی بندوق چاقو اور معمولی سامان لے کر جاؤں گا ان کے لیے مچھلی یا پھر کسی اور شکار پر ۔ مجھے کم از کم 1500 گرام گوشت چاہیے ہو گا ڈیلی یا کم ان کم 48 گھنٹے بعد تا کہ ہم فٹ رہ سکیں ۔ 6 سے 8 فروٹ اگر مل سکیں تو ورنہ پر کسی بھی چیز سے گزارہ کرا دوں گا ان کا جیسے جنگلی سبزیاں یا جو بھی ملا ۔ ایک آگ کا الاؤ روشن کر دوں گا جس پر کیتلی لٹکتی رہے گی اگر ہمارے پاس ہوئی تو ۔ دن میں ایک بار کھانا ملے گا وہ بھی بار بی کیو آگ پر کیا ہوا ۔ اگر ان دنوں میں میں نے کوئی جانور مار گرایا تو اس کا گوشت کافی ہے گا اب یہ آپکا نصیب وہ جانور سور ہو یا ہرن یا ریچھ کھانا تو ہے بھائی :p۔ ہر بار جو کھانا بنایا جائے گا اگلی بار اس سے مختلف طریقے سے بنایا جائے گا تا کہ مسئلہ نا ہو ۔ وٹامنز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تازے اور رس بھرے پتے چبانے کو بھی مل سکتے ہیں ۔ ہر روز صبح نہانا ہو گا چشمے جھرنے ندی دریا جو بھی ملا اس پر جب یہ دونوں نہائیں گے میں پہرہ دوں گا اور جب مین نہاؤں گا یہ بس اپنی آنکھیں کھلی رکھیں پستول تب بھی میں ساتھ ہی رکھوں گا ۔:D کیونکہ ان سویلینز کو دے کر مجھے بے موت نہیں مرنا ۔ میں سارا کام کروں گا بس یہ دونوں رات کو 6 -6 گھنٹے پہرہ دیں اگر کوئی موومنٹ دیکھیں تو شور مچا کر اپنا فرض ادا کریں باقی میں دیکھ لوں گا ۔ اگر مجھے کچھ حلال نا ملا تو بچو تیار رہنا میں چوہے گرگٹ سانپ سور لومڑ ریچھ خود بھی کھاؤں گا اور آپکو بھی کھلاؤں گا جہاں کچھ نا ہو وہاں کینچوے تو مل ہی جاتے ہیں یار :p۔ جنگل میں رہنے کا سارا دارومدار اس بات پر ہے کیسا جنگل کونسا جنگل اور کن حالات میں جنگل پہنچے ۔ پر پھر بھی میں ان کو ایک ہفتہ آرام سے زندہ رکھ سکتا ہوں اگر میرے ساتھ سروائیول کٹ ہو گی اور ہتھیار ہوئے تو آسانی رہے گی ورنہ مجھے مشکل ہو گی پر ان کو ہر چیز مل جائے گے مجھے لکڑیوں سے خیمہ بنانا آتا ہے ۔ آگ کو زندہ رکھنا ا تا ہے ۔ جنگلی جانوروں اور درندوں سے بچنا بھی آتا ہے ۔ جنگلوں میں سمتوں کا تعین بھی آتا ہے اور بھی بہت کچھ ہے جیسے شکار زندہ رہنے کے گر بھوک بیماری موسموں سے مقابلہ کرنا وغیرہ ۔ اور بھیجنا بھی ہے تو دو چار ہفتے بھیجو تاکہ مزہ تو آئے :biggrin:
 

عسکری

معطل
میں اور بھائی عسکری شکار کھیلیں گے اور نین بھائی کھانا پکائیں گے۔۔
کپڑے دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کپڑوں کی جگہ پتے استعمال کر لیں گے۔۔:p
کبھی کھجور کے پتوں کا لباس، کبھی پیپل، کبھی نیم۔ ضرورت پڑی تو کیکر کا لباس بھی پہن لیں گے۔۔۔ :laugh:
یونیفارمز بہت مضبوط ہوتی ہے اور اسی میں نہا لینے سے فریش ہو جاتی ہے ایکسٹرا کپڑے جیسے مفلر انڈر وئیرز بنیان کو پہلے ہی سٹور کر دینا چاہیے اگر موسم سرد نا ہو تو ۔ایک ملٹری یونیفارم جنگل میں 5 سے 6 مہینے تک مسلسل پہننے پر بھی پھٹتی نہیں نا ہی ختم ہوتی ہے ۔ آپ نے کبھی شاید چیک نہیں کیا :rolleyes: اور نا ہی بوٹ اتنی جلدی جان چھوڑتے ہیں اس لیے آپ کپڑوں کی فکر نا کریں رہا دھونا تو جناب ہم جنگل میں جا رہے ہیں سسرال یا نانی گھر نہیں کہ دھویا جائے استری کیا جائے کلف لگوایا جائے کپڑوں کو :idontknow:
 

عسکری

معطل
باقی آپ دونوں اگر ہوم سک ہو رہے ہو تو پتے پہن کر ڈانس کر لینا میری غیر موجودگی میں :grin: مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔ یاد رہے رات کو چپ کر کے بیٹھنا ہو مجھے شور شرابہ بالکل پسند نہیں ۔ ہاں اگر بوتل ساتھ لے گئے تو پی کر جتنا دل کرے کر لینا۔ بس میری ان دو چیزوں کو ہاتھ نہین لگانا
1001901xk7.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
اگر کوئی موومنٹ دیکھیں تو شور مچا کر اپنا فرض ادا کریں

مجھے تو لگتا یہ دونو آپ کے ارداے پڑھ کر ہی شورمچانا شروع ہوگئے ہوں گے:cry2: - اوراب تک سب کو ایس ایم ایس کرچکے ہوں گے کہ
میں نے ان کو زبردستی جنگل کا کہہ کے فوج میں بھرتی کروادیا :biggrin:
 

زبیر مرزا

محفلین
باقی آپ دونوں اگر ہوم سک ہو رہے ہو تو پتے پہن کر ڈانس کر لینا میری غیر موجودگی میں :grin: مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔ یاد رہے رات کو چپ کر کے بیٹھنا ہو مجھے شور شرابہ بالکل پسند نہیں ۔ ہاں اگر بوتل ساتھ لے گئے تو پی کر جتنا دل کرے کر لینا۔ بس میری ان دو چیزوں کو ہاتھ نہین لگانا

یہ ڈانس کا سن کے شہزاد وحید نے بھی آپ کے ساتھ چل پڑنا ہے :tongue:
 

مقدس

لائبریرین
میں بھی سوال کروں گی :)

انیس بھائی اگر آپ کو ایک دن عسکری بن کر اور ایک دن نیرنگ خیال بن کر گزارنا پڑے تو کیسے گزاریں گے۔۔۔
سیم گوز ٹو عسکری بھائی کہ اگر ایک دن کے لیے نیرنگ خیال اور ایک دن کے لیے انیس الرحمان بننا پڑے تو کیا کریں گے۔۔۔
اور نینی بھیا آپ کا کیا حال ہو گا عسکری اور انیس الرحمان بن کر۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عسکری

معطل
مجھے تو لگتا یہ دونو آپ کے ارداے پڑھ کر ہی شورمچانا شروع ہوگئے ہوں گے:cry2: - اوراب تک سب کو ایس ایم ایس کرچکے ہوں گے کہ
میں نے ان کو زبردستی جنگل کا کہہ کے فوج میں بھرتی کروادیا :biggrin:
جنگل میں زندہ رہنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے بھائی جنگل مطلب جنگل ۔ ہر چیز لیمیٹڈ ہوتی ہے اس لیے میں نے سرسری بتا دیا ورنہ فوج کو تو آگ ہتھیار کٹ تو دور کی بات ہے ہاتھ پیر باندھ کر پھینکا جاتا ہے اور پھر کچا گوشت خؤن پتے گندہ پانی پی کر زندہ رہنا ہوتا ہے ۔ یہ تو لگژری ٹرپ تھا ن کے لیے ۔ ان کو میرا اور فوج کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ان کے مینو میں یہ سب نہین تھا ۔ اسی کلو میٹر دوڑنا 300 کلو میٹر پیدل چلنا اور سردی گرمی میں بھی بغیر کسی اوپری لباس کے حالات کا مقابلہ کرنا ۔
396690_384577528289796_34301474_n.jpg


547134_339179756152349_381762072_n.jpg



images
 
Top