جادہ و منزل از سید قطب - تبصرے و تجاویز

ابوشامل

محفلین
مصر کے معروف دانشور سید قطب کی کتاب "معالم فی الطریق" کسی تعارف کی محتاج نہیں، اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سید قطب کو محض یہ کتاب تحریر کرنے پر ساتھیوں سمیت سزائے موت دے دی جاتی ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ خلیل احمد حامدی صاحب نے جس خوبی کے ساتھ کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے خود یہ کتاب تحریر کی ہے۔ معالم فی الطریق کے اردو ترجمہ کو "جادہ منزل" کا نام دیا گیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس جاوداں کتاب کو برقیانے کے لیے چند افراد میرا ساتھ دیں، اللہ تمام ساتھیوں کو اجر عظیم سے نوازے۔
ٹائپنگ کے لیے یہ کتاب ذیل کے ربط ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:
جادہ منزل از سید قطب (ترجمہ خلیل احمد حامدی)
 

ابوشامل

محفلین
قیصرانی صاحب! اس کے حقوق کی صورتحال بالکل ویسی ہی ہے جیسی "سنت کی آئینی حیثیت" کی تھی۔ جسے حال ہی میں برقیایا گیا ہے۔ اگر کوئی ساتھی اس کام میں میرے ساتھ دینے کو راضی ہے تو "ست بسم اللہ" بصورت دیگر میں خود اس کام کو شروع کرنے کا بیڑہ اٹھا رہا ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
میں شروع کے 60 صفحات کمپوز کر چکا ہوں، اگر کوئی اور ساتھی اس پر کام کرنا چاہے تو مجھے مطلع کر دیں تاکہ میں کام کو تقسیم کر سکوں۔ اس حوالے سے برادر قسیم حیدر، خاور بلال، محب علوی، شمشاد اور دیگر افراد کو خصوصی دعوت دیتا ہوں کہ وہ (اگر فرصت ہے تو) اس کتاب کو برقیانے کے کام میں مدد دیں۔ ویسے میرا منصوبہ اکیلے ہی برقیانے کا ہے لیکن اگر چند ساتھی اور مل جائیں تو یہ منصوبہ جلد تکمیل کو پہنچ جائے گا بصورت دیگر وقت زیادہ صرف ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
ابو شامل ایسے کاموں میں میرا نام بنا پوچھے ہی لکھ لیا کریں۔ مجھے بتا دیں کہ مجھے کہاں سے کہاں تک ٹائپ کرنا ہے۔
دوسری بات یہ کہ پی ڈی ایف میں کتاب کے کُل 428 صفحے ہیں جبکہ کتاب کے صفحہ نمبر کے حساب سے کُل 436 صفحے ہیں۔
بہتر یہ ہو گا کہ کتاب کے صفحوں کے حساب سے تقسیم کی جائے۔
 

ابوشامل

محفلین
ٹھیک ہے شمشاد صاحب! تقسیم کتاب کے صفحات کے حساب سے کر لیتے ہیں۔ میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ اس منصوبے میں شرکت پر راضی ہوئے۔ ویسے آپ کتنے صفحات ٹائپ کرنا چاہتے ہیں، کتاب 436 صفحات کی ہے اس لیے میری خواہش ہے کہ آپ 100 صفحات ضرور لیں اگر یہ زيادہ ہیں تو کم از کم 50 تو لینا ہی ہوں گے۔ اس سلسلے میں آپ میری اتنی مدد کر سکتے ہیں کہ صفحات نمبر 100 سے 200 تک ٹائپ کر دیں اور 50 کی صورت میں 150 تک۔

علاوہ ازیں کوئی ساتھی ای بک بنانے اور اسے اردو لائبریری کا حصہ بنانے کے حوالے سے میری کوئی مدد کر سکتا ہے؟ میرے پاس کچھ کتابیں موجود ہیں جنہیں میں لائبریری کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابو شامل بھائی میں نے 100 صفحے لکھ کر پوسٹ کر دیئے ہیں۔

اور حکم کریں کہ کہاں سے کہاں تک لکھوں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ابو شامل بھائی چونکہ آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تو میں نے خود سے (آخری صفحات) صفحہ 400 سے 436 (کتاب کے آخر تک) لکھنا شروع کر دیا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
شمشاد بھائی! سب سے پہلے تو شکریہ، اور اس کے بعد بہت زیادہ معذرت کہ میں غیر حاضری کے باعث پیغام کا فوری جواب نہ دے سکا
 

ابوشامل

محفلین
شمشاد بھائی میں صفحہ نمبر 101 (جو درست اسکین نہ ہونے کے باعث نہیں ٹائپ ہو سکا) کو کتاب میں سے دیکھ کر ٹائپ کر لوں گا۔ مطلع کرنے کا شکریہ
 

ابوشامل

محفلین
الحمد للہ کتاب کے تمام صفحات تقسیم ہو چکے ہیں۔ ان کی تقسیم درج ذیل ہے۔

صفحات کی تقسیم
1 تا 100 – ابو شامل – مکمل
101 تا 200 – شمشاد – مکمل
201 تا 300 – ابو شامل- زیر تکمیل
301 تا 350 – اردو ٹیک (محب علوی، شعیب خالق، عدنان زاہد) – زیر تکمیل
351 تا 400 – فرحت کیانی – زیر تکمیل
400 تا 436 (آخر) – شمشاد – زیر تکمیل
 

شمشاد

لائبریرین
ابو شامل بھائی چونکہ اس دھاگے کا پہلا پیغام مع عنوان کے آپ ہی کا تھا تو آپ خود بھی اس کا عنوان تبدیل کر سکتے ہیں۔
بہر حال میں اس کا عنوان تبدیل کر دیا ہے۔

اور یہ بہت اچھی بات بتائی کہ تمام صفحات تقسیم ہو چکے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
ابو شامل بھائی چونکہ اس دھاگے کا پہلا پیغام مع عنوان کے آپ ہی کا تھا تو آپ خود بھی اس کا عنوان تبدیل کر سکتے ہیں۔
بہر حال میں اس کا عنوان تبدیل کر دیا ہے۔
اچھا؟ نہیں یہ میرے علم نہیں تھا۔ اچھا ہوا آپ نے بتا دیا۔
اور یہ بہت اچھی بات بتائی کہ تمام صفحات تقسیم ہو چکے ہیں۔
اب بس تکمیل کا انتظار ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
علاوہ ازیں کوئی ساتھی ای بک بنانے اور اسے اردو لائبریری کا حصہ بنانے کے حوالے سے میری کوئی مدد کر سکتا ہے؟ میرے پاس کچھ کتابیں موجود ہیں جنہیں میں لائبریری کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔
ای بک بنانا تو کوئی مسئلہ نہیں، وہ میں کر دوں گا لیکن اردو لائبریری کا حصہ بنانے کے بارے کاپی رائٹ کی وجہ سے سیدہ شگفتہ صاحبہ ہی بہتر بتا سکتی ہیں
 

الف عین

لائبریرین
او شامل میں نے اس پر دھیان نہیں دیا تھا کہ
میرے پاس کچھ کتابیں موجود ہیں جنہیں میں لائبریری کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔
مجھ کو بھیج دیں۔، کیا ان پیج فائلیں ہیں؟ میں اپنی ترکیب کے مطابق ان کی ہیئت تبدیل کر کے کمپائل کر دیتا ہوں اور خود اس کی ذمہ داری لے لیتا ہوں
تدوین: اعجاز عبید
لکھ کر
 

ابوشامل

محفلین
Progress Report
1 تا 100 – ابو شامل – مکمل
101 تا 200 – شمشاد – مکمل
201 تا 300 – ابو شامل- مکمل
301 تا 350 – اردو ٹیک (محب علوی، شعیب خالق، عدنان زاہد) – زیر تکمیل
351 تا 400 – فرحت کیانی – زیر تکمیل
400 تا 436 (آخر) – شمشاد – مکمل


نوٹ برائے اعجاز اختر صاحب میں نے آپ کو تمام کتب بذریعہ ای میل ارسال کر دی ہیں۔
 
Top