ابوشامل
محفلین
مصر کے معروف دانشور سید قطب کی کتاب "معالم فی الطریق" کسی تعارف کی محتاج نہیں، اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سید قطب کو محض یہ کتاب تحریر کرنے پر ساتھیوں سمیت سزائے موت دے دی جاتی ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ خلیل احمد حامدی صاحب نے جس خوبی کے ساتھ کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے خود یہ کتاب تحریر کی ہے۔ معالم فی الطریق کے اردو ترجمہ کو "جادہ منزل" کا نام دیا گیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس جاوداں کتاب کو برقیانے کے لیے چند افراد میرا ساتھ دیں، اللہ تمام ساتھیوں کو اجر عظیم سے نوازے۔
ٹائپنگ کے لیے یہ کتاب ذیل کے ربط ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:
جادہ منزل از سید قطب (ترجمہ خلیل احمد حامدی)
ٹائپنگ کے لیے یہ کتاب ذیل کے ربط ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:
جادہ منزل از سید قطب (ترجمہ خلیل احمد حامدی)