مبارکباد جاسمن آپی کو بہت مبارک ہو ۔

محمد وارث

لائبریرین

سید عمران

محفلین
اب یاد آیا۔۔۔
کہ یہ جاسمن صاحبہ کی مبارکبادی لڑی ہے۔۔۔
آپ کو بہت مبارک ہو جاسمن صاحبہ!!!
ساری بھول چوک اور گڑبڑ عدنان بھائی کی وجہ سے ہوئی!!!
;););)
 

جاسمن

لائبریرین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
جاسمن بہنابہت ادب واخلاق کے ساتھ منفرد پرسکون انداز میں اور مکمل وضاحت کے ساتھ جوابات دیتی ہیں
اور بات کرتے وقت ایسا محسوس ہی نہیں ہونے دیتی ہیں کے پہلی بار بات ہو رہی ہے

جاسمن بہنا کو بہت بہت مبارکباد
عدنان بھائی آپ کا بھی بہت بہت شکریہ جو آپ نے اتنی محبت خلوص اور اپنایئت کے ساتھ
جاسمن بہنا کے لیئے تھریڈ بنایا اور ہمیں یہ موقع فراہم کیا کے ہم
جاسمن بہنا کو مبارکباد دیں سکے۔
چلتے چلتے ایک اور بات یاد آگئی کے
محفل اردو پر ان لوگوں کا بھی شکریہ جو بہت عزت و احترام اور خلوص کے ساتھ بے لوث بے غرض محفل کی خدمت ہمہ وقت مصروف رہتے اور سیکھاتے رہتے ہیں
اللہ سوہنا آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں شادوآباد ہنستا مسکرتا خوش و خرم رکھیں اور آپ سے سیکھتے رہنے کو ہماری رہنمائی کا ذریہ بنائے آمین یارب۔۔
شرمندہ کر دیا۔:)
بہرحال بہت شکریہ فہد۔
اللہ آپ کو ہمیشہ سُکھی رکھے۔ آمین!
عدنان کے خلوص کے معترف تو سب محفلین ہیں۔ اللہ آپ کی سب دعائیں قبول فرمائے۔ آمین!
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو جاسمن بہن!

محفل پر آپ کی موجودگی ہم ایسے بہت سوں کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔

اللہ شاد آباد رکھے آپ کو۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اتنا مشکل مذاق؟ :eek:

مجھے تو صرف اتنا پتہ چل رہا ہے کہ آپ مجھ پر کچھ شبہ کر رہے ہیں۔ :noxxx:
وصول کنندہ ریٹنگ سے مجھے شبہ ہوا کہ فرحت کیانی کا یہاں سے گزر ہوا ہے۔ مگر "اپنے ہی بڑھاتے ہیں معلوماتی درجہ بندیاں"
صرف شبہ۔۔۔ حضور میں تو روز اول سے آپ پر یقین کر رہا ہوں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو @جاسمن۔ آپ تو آتے ساتھ ہی نمایاں اراکین میں شامل ہو گئی تھیں کہ ایسے محبت سے دعائیں دینے والے، ہر کسی کو یاد رکھنے والے اور جانے والوں کو ، یہ جاننے کے باوجود کہ شاید وہ اب نہ آئیں، صدائیں دینے والے بہت کم اور بہت خاص لوگ ہوا کرتے ہیں اور آپ ایسی ہی خاص شخصیت ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ یوں ہی محبتیں بانٹتی رہیں اور ہمیں بھی ایسا کرنا سکھاتی رہیں۔ آمین
 
Top