جامعہ حفصہ کی گمشدہ طالبات کی لسٹ اور جھوٹ کا پلندہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

کاشفی

محفلین

بہت سارے احکامات میں خیانت سرزد ہوجاتی ہے۔۔اور وقت پر ادا نہیں کر پاتا۔۔۔۔ اللہ تعالی ہدایت عطا فرمائے۔۔۔آمین۔۔

لیکن یہاں پر بحث ذاتیت پر نہیں ہورہی ہے پیارے۔۔۔۔میرے جیسے بھی اعمال ہیں یہ سب میرے ساتھ جائیں گے میری قبر میں۔۔اور آپ سب کے جو جو اعمال ہیں وہ آپ سب کے ساتھ ۔۔۔اللہ تعالی آپ سب کو لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔آمین۔۔۔۔ اگر میری ذات سے آپ کو تکلیف ہورہی ہے تو بتائیں۔۔۔ہچکچائیں نہیں۔۔۔ بول دیں۔۔تکلف کی ضرورت نہیں۔۔

ویسے یہاں پر بحث ہورہی تھی کہ برقعہ پوش ملوی حضرات کے پیروکار جامعہ حفصہ کی گمشدہ طالبات کی لسٹ کب پوسٹ کر رہے ہیں۔۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
فالتو بحث میں مت پڑیں بھائی جان ۔۔۔ آپ مجھ سے بہتر ہیں۔۔ اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اس طرح بحث کو دوسرے رخ کی طرف مت لے جائیں۔۔۔
 
عسکری

معطل
آپ نے خود شروع کیا بھائی جی آپ کا بار بار اصرار ہے ہر پاکستانی خائن ہے

آپ پاکستانی ہو اب قبول کرو آپ خائن ہو یہ فالتو بحث آپ کے صرف ایک لفظ کہنے سے ختم ہو جائے گی

ہاں یا ناں؟:rolleyes:
 
گرائیں

محفلین
ارے گرائیں بھائی آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہر کوئی اپنی حیثیت کے مطابق گفتگو کرتا ہے آپ اس کی باتوں سے اس کی شخصیت جاننے کے باوجود بحث کر رہے ہیں

نہ بھائی نہ۔ میں بحث کے موڈ میں ہر گز نہیں۔ میں نے صرف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
 
گرائیں

محفلین

ویسے یہاں پر بحث ہورہی تھی کہ برقعہ پوش ملوی حضرات کے پیروکار جامعہ حفصہ کی گمشدہ طالبات کی لسٹ کب پوسٹ کر رہے ہیں۔۔۔۔

بحث کہاں ہو رہی تھی جناب؟

بحث میں اپنے مقابل کا نقطہ نظر سُنا جاتا ہے۔ اسے ذلیل نہیں کیا جاتا۔ نظر انداز نہیں کیا جاتا۔ بلڈوز کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ لاجواب ہو کر موضوع بدلنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔

اگر واقعی میں بحث شروع ہو جائے تو مجھے مطلع کر دیجئے گا۔۔
 
آپ درست فرما رہے ہیں۔۔۔ اللہ آپ کا اس کا اجر عطا فرمائے گا۔۔

آپ سب سے میں بحث کرنا نہیں چاہتا۔۔بحث میں آیا یہ میری غلطی تھی۔۔۔۔۔۔۔اس پر میں نادم ہوں۔۔۔
اس کو بے عزت ہو کر نکلنا کہیں یا ذلیل ہو کر۔۔۔۔۔۔ یا خاموشی کی راہ اختیار کرنا کہیں کچھ بھی کہیں جس میں آپ کی خوشی اسی میں میں بھی خوش۔۔۔ میں نہیں چاہتا کہ یہاں پر نفرتیں بڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے ہی اس دنیا میں بہت زیادہ نفرتیں ہوگئی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر ۔۔۔ آپ سب خوش رہیں۔۔۔

اللہ رب العزت سے دعا ہی کرسکتا ہوں۔۔۔
اخلاص و وفا کو عام کر دے یارب
تاریک دلوں میں نور بھر دے یارب

۔۔۔ آپ لوگوں سے التماس ہے کہ ذاتیت پر مت آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے آپ اس شخص کا نقصان تو کچھ کریں گے نہیں بلکہ اُلٹا خود کا نقصان کریں گے۔۔۔ اپنے اعمال میں اُلٹا سیدھا لکھوا کر۔۔۔۔۔۔۔۔اس لیئے مؤدبانہ گزارش ہے۔۔۔ باقی آپ سب بہتر پڑھے لکھے ہیں مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔۔۔ جیسے آپ سب کی مرضی ویسا ہی کریں۔۔۔

مہوش بہن سے بھی معزرت ۔۔میری وجہ سے یہ لڑی کہیں کی کہیں چلی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین

کاشفی بھائی، آپ فکرمند نہ ہوں یہ لڑی کہیں نہیں گئی ہے بلکہ یہیں موجود ہے، اور جو ہمارا بنیادی مقصد ہے وہ پہلی پوسٹ کے بعد ہی پورا ہو چکا ہے اور جنہیں ہدایت حاصل کرنا تھا وہ حاصل کر چکے ہیں۔ اب یہ پیغام اور اس سے حاصل ہونے والے سبق آگے ہی بڑھتے رہیں گے۔ اس لڑی میں بھی اور دوسری جگہوں پر بھی۔ انشاء اللہ۔

اور کاشفی بھائی، میں آپ کا پیغام بھی مکمل طور پر سمجھ سکی ہوں۔

یہ چیز قوم کو گالی دینا یا برا بھلا کہنا ہرگز نہیں، بلکہ اسکی حالت پر تاسف کا اظہار کرنا ہے۔

ہر قوم میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ لیکن ہر قوم کو اس میں موجود اکثریت کے رویے کے مطابق جانا جاتا ہے۔ لہذا یہ بحث ہرگز مناسب نہیں ہے کہ فلاں شخص اچھا ہے یا فلاں فیملی اچھی ہے۔

یہ زیادتی والی بات ہے کہ کاشفی بھائی کے دل کی سچائی جاننے کے باوجود ان پر ایسا اعتراض کیا جائے۔ علامہ اقبال نے کئی مرتبہ یونہی اپنے کلام میں مسلم امت کو تنبیہ کی ہے۔ یہی اقبال ہیں جو کہتے ہیں کہ یوں تو تم ذاتوں پاتوں اور فرقوں میں بٹے ہوئے افغانی بھی ہو اور سید بھی ہو، پر یہ بتلاؤ کہ کیا تم مسلمان بھی ہو؟ علامہ کے اس کلام کا مطلب پوری امت نہیں، بلکہ امت کی اکثریت ہے جو ان غیر معیاری افعال میں مبتلا ہے۔

اور قرآن میں اللہ نے رسول ص کی قوم کی اکثریت کو قرآن کا جھٹلانے والا قرار دیا، حالانکہ رسول ص پر سب سے پہلے یقین لانے والے لوگ اسی قوم سے تھے، مگر انکی تعداد بہت کم تھی۔

وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍO
اور آپ کی قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلا ڈالا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ فرما دیجئے: میں تم پر نگہبان نہیں ہوںo (الْأَنْعَام ، [SIZE=-1]6[/SIZE] : [SIZE=-1]66)[/SIZE]

عبد اللہ، آپ نے جن لوگوں کا ذکر کیا ہے وہ فخر قوم ہیں اور آپکی بات اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہے۔ پر آپ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہر دو انسان کے سوچنے کا زاویہ مختلف ہو سکتا ہے اور بات کو ادا کرنے کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے [حالانکہ آخر میں وہ ایک ہی بات کر رہے ہوتے ہیں اور وہ یہ بات ہے کہ قوم کے بہت سے افراد فخر ملت ہیں، مگر اسکے باوجود اگر ہم بطور قوم فتنوں میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ قوم کی ایک بڑی تعداد اپنے فرائض کو پورا نہیں کر رہی ہے]۔ یہ بات کو ادا کرنے کا وہ طریقہ ہے جو علامہ اقبال سے لیکر بے تحاشہ دانشور استعمال کرتے رہے ہیں۔ چنانچہ آپ یہ گنجائش نکالیے۔ [مجھے علم ہے کہ آپ پاکستان اور پاک فوج سے کتنے قریب ہیں اور انتہائی محب وطن ہیں اور اس لیے اس بات کو برداشت نہیں کر پاتے کہ کوئی پاکستان کے خلاف کوئی بات کہے۔ مگر یقین کریں یہاں پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کہی جا رہی، بلکہ صرف اظہار تاسف ہے کہ ہم میں سے اکثر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری نہیں کر پائے ہیں اور اتنی قربانیاں دینے کے بعد حاصل ہونے والے پاکستان کو اُس مقام پر نہیں لا سکے ہیں جس کا یہ حق رکھتا تھا]

اوپر کاشفی بھائی کی میں نے سب مراسلے پڑھے ہیں۔ ان میں انہوں نے الفاظ "مجموعی طور پر قوم" کا استعمال ہر مراسلے میں کر کے اپنا پیغام بہت واضح دیا ہوا ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
اور کاشفی بھائی، میں آپ کا پیغام بھی مکمل طور پر سمجھ سکی ہوں۔

یہ چیز قوم کو گالی دینا یا برا بھلا کہنا ہرگز نہیں، بلکہ اسکی حالت پر تاسف کا اظہار کرنا ہے۔
معذرت خواہ ہوں ایک بار پھر اس بحث میں مخل ہورہا ہوں بلاشبہ کاشفی بھائی کی بات کی یہ بہترین تاویل ہے کہ انھوں نے قوم کو گالی نہیں بلکہ مجموعی کا لفظ استعمال کرکے اظہار تاءسف فرمایا ہے

ہر قوم میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ لیکن ہر قوم کو اس میں موجود اکثریت کے رویے کے مطابق جانا جاتا ہے۔ لہذا یہ بحث ہرگز مناسب نہیں ہے کہ فلاں شخص اچھا ہے یا فلاں فیملی اچھی ہے۔
میری ناقص رائے کہ مطابق قوم کی اکثریت کو خائن کہنا درست نہیں ہاں البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ مجموعی طور پر ہم انتہائی پستی کی طرف گامزن ہیں مگر اس کا زمہ دار اصل میں وہ طبقہ ہے جو ہم پر مسلط ہے اور وہ طبقہ بلاشبہ بحثیت مجموعی خائن ہے جبکہ قوم کی اکثریت کو خائن کہنا ہرگز درست نہیں کہ قوم اپنے اپنے مدارج میں ٹھیک کام کررہی ہے ۔ ۔ ۔

یہ زیادتی والی بات ہے کہ کاشفی بھائی کے دل کی سچائی جاننے کے باوجود ان پر ایسا اعتراض کیا جائے۔ علامہ اقبال نے کئی مرتبہ یونہی اپنے کلام میں مسلم امت کو تنبیہ کی ہے۔ یہی اقبال ہیں جو کہتے ہیں کہ یوں تو تم ذاتوں پاتوں اور فرقوں میں بٹے ہوئے افغانی بھی ہو اور سید بھی ہو، پر یہ بتلاؤ کہ کیا تم مسلمان بھی ہو؟ علامہ کے اس کلام کا مطلب پوری امت نہیں، بلکہ امت کی اکثریت ہے جو ان غیر معیاری افعال میں مبتلا ہے۔
علامہ علیہ رحمہ کہ کلام سے مثال دینا یہاں ہرگز درست نہیں کہ علامہ نے جہاں امت پر تنقید کی ہے وہیں امت کی تعمیری صلاحیتوں کا اعتراف بھی فرمایا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

اور قرآن میں اللہ نے رسول ص کی قوم کی اکثریت کو قرآن کا جھٹلانے والا قرار دیا، حالانکہ رسول ص پر سب سے پہلے یقین لانے والے لوگ اسی قوم سے تھے، مگر انکی تعداد بہت کم تھی۔

وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍo
اور آپ کی قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلا ڈالا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ فرما دیجئے: میں تم پر نگہبان نہیں ہوںo (الْأَنْعَام ، [size=-1]6[/size] : [size=-1]66)[/size]
مہوش بہنا یہاں پر میں آپ سے شدید اختلاف کروں گا کہ کاشفی بھائی پاکستانی قوم کی بات کررہے ہیں یعنی ایسے لوگوں کی جو کہ پاکستان کہ شہری ہیں اور اس حیثیت سے آئین پاکستان کے ماننے والے ہیں لہذا ان کو اس آیت کا مصداق نہیں ٹھرایا جاسکتا کہ اس آیت میں خطاب مسلمان (قوم یعنی امت اجابت ) سے نہیں بلکہ امت دعوت ہے کہ جس میں امت مسلمہ کو چھوڑ کر تمام غیر مذاہب شامل ہیں ۔ ۔ سو یہ مثال یہاں ہرگز روا نہیں کہ جب قرآن نازل ہورہا تھا تو اس قرآن کو ماننے والے اکثر اس سے بیزار تھے معاذاللہ ثم معاذ اللہ ۔ ۔ ۔ باقی احباب خود سمجھ دار ہیں کہ اس مثال کو امت مسلمہ پر اور حالیہ پاکستانی قوم پر چسپاں کرنا کس قدر خطرناک ہے بلکہ میں تو کہوں گا کہ ایک طرح سے خارجیت کی نشانی ہے ۔ ۔۔ والسلام
 
arifkarim

معطل
اس قوم کو خائن بنانے والوں میں اس ملک کی اسٹبلشمنٹ۔۔۔ ان کے استاتذہ ۔۔۔ نام نہاد دین دار طبقہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علم کی کمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تعلیم سے دوری۔۔۔۔۔ غربت ۔۔۔۔غیر مساوانہ عمل ۔۔۔۔۔۔۔ اور بلا سوچے سمجھے غیروں کی تقلید اور بھی بہت سارے عناصر ہین جس نے اس قوم کو خائن بنا دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری نظر میں۔۔ باقی آپ سب بہتر جانتے ہیں۔۔۔۔

اسٹیبلشمنٹ بھی قوم ہی سے آتی ہے۔ اساتزہ بھی اسی قوم میں سے بنتے ہیں۔ علم کی کمی یا زیادتی کا انحصار اساتذہ کی کی کوالٹی پر منحصر ہے۔ تعلیم سے دوری کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوتی ہے۔ غربت کا تعلق غیر اسلامی سرمایہ دارانہ نظام سے ہیں۔ غیر مساوانہ اعمال اور بلا سوچے سمجھے غیروں کی تقلید بھی اساتذہ اور تعلیمی نظام کی گھٹیا کوالٹی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
اور قرآن میں اللہ نے رسول ص کی قوم کی اکثریت کو قرآن کا جھٹلانے والا قرار دیا، حالانکہ رسول ص پر سب سے پہلے یقین لانے والے لوگ اسی قوم سے تھے، مگر انکی تعداد بہت کم تھی۔

وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍo
اور آپ کی قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلا ڈالا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ فرما دیجئے: میں تم پر نگہبان نہیں ہوں

مہوش بہنا آپ کی بات سو فیصد درست ہے کچھ تو اس کی جامعیت سے انکار ہی کرتےہیں لیکن خوف کی وجہ سے کھلااظہار نہیں کر سکتے
 
dxbgraphics

محفلین
اسٹیبلشمنٹ بھی قوم ہی سے آتی ہے۔ اساتزہ بھی اسی قوم میں سے بنتے ہیں۔ علم کی کمی یا زیادتی کا انحصار اساتذہ کی کی کوالٹی پر منحصر ہے۔ تعلیم سے دوری کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوتی ہے۔ غربت کا تعلق غیر اسلامی سرمایہ دارانہ نظام سے ہیں۔ غیر مساوانہ اعمال اور بلا سوچے سمجھے غیروں کی تقلید بھی اساتذہ اور تعلیمی نظام کی گھٹیا کوالٹی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

اس بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں
 
گرائیں

محفلین
مہوش بہنا یہاں پر میں آپ سے شدید اختلاف کروں گا کہ کاشفی بھائی پاکستانی قوم کی بات کررہے ہیں یعنی ایسے لوگوں کی جو کہ پاکستان کہ شہری ہیں اور اس حیثیت سے آئین پاکستان کے ماننے والے ہیں لہذا ان کو اس آیت کا مصداق نہیں ٹھرایا جاسکتا کہ اس آیت میں خطاب مسلمان (قوم یعنی امت اجابت ) سے نہیں بلکہ امت دعوت ہے کہ جس میں امت مسلمہ کو چھوڑ کر تمام غیر مذاہب شامل ہیں ۔ ۔ سو یہ مثال یہاں ہرگز روا نہیں کہ جب قرآن نازل ہورہا تھا تو اس قرآن کو ماننے والے اکثر اس سے بیزار تھے معاذاللہ ثم معاذ اللہ ۔ ۔ ۔ باقی احباب خود سمجھ دار ہیں کہ اس مثال کو امت مسلمہ پر اور حالیہ پاکستانی قوم پر چسپاں کرنا کس قدر خطرناک ہے بلکہ میں تو کہوں گا کہ ایک طرح سے خارجیت کی نشانی ہے ۔ ۔۔ والسلام

اچھا ہوا آپ نے یہ بات کہہ دی۔ میں گو مگو کی حالت میں تھا ۔ میں نہیں چاہتا تھا مجھ پر متعصب ہونے کا الزام ایک مرتبہ پھر لگ جائے۔

اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
 
کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی، آپ فکرمند نہ ہوں یہ لڑی کہیں نہیں گئی ہے بلکہ یہیں موجود ہے، اور جو ہمارا بنیادی مقصد ہے وہ پہلی پوسٹ کے بعد ہی پورا ہو چکا ہے اور جنہیں ہدایت حاصل کرنا تھا وہ حاصل کر چکے ہیں۔ اب یہ پیغام اور اس سے حاصل ہونے والے سبق آگے ہی بڑھتے رہیں گے۔ اس لڑی میں بھی اور دوسری جگہوں پر بھی۔ انشاء اللہ۔

اور کاشفی بھائی، میں آپ کا پیغام بھی مکمل طور پر سمجھ سکی ہوں۔

یہ چیز قوم کو گالی دینا یا برا بھلا کہنا ہرگز نہیں، بلکہ اسکی حالت پر تاسف کا اظہار کرنا ہے۔

ہر قوم میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ لیکن ہر قوم کو اس میں موجود اکثریت کے رویے کے مطابق جانا جاتا ہے۔ لہذا یہ بحث ہرگز مناسب نہیں ہے کہ فلاں شخص اچھا ہے یا فلاں فیملی اچھی ہے۔

یہ زیادتی والی بات ہے کہ کاشفی بھائی کے دل کی سچائی جاننے کے باوجود ان پر ایسا اعتراض کیا جائے۔ علامہ اقبال نے کئی مرتبہ یونہی اپنے کلام میں مسلم امت کو تنبیہ کی ہے۔ یہی اقبال ہیں جو کہتے ہیں کہ یوں تو تم ذاتوں پاتوں اور فرقوں میں بٹے ہوئے افغانی بھی ہو اور سید بھی ہو، پر یہ بتلاؤ کہ کیا تم مسلمان بھی ہو؟ علامہ کے اس کلام کا مطلب پوری امت نہیں، بلکہ امت کی اکثریت ہے جو ان غیر معیاری افعال میں مبتلا ہے۔

اور قرآن میں اللہ نے رسول ص کی قوم کی اکثریت کو قرآن کا جھٹلانے والا قرار دیا، حالانکہ رسول ص پر سب سے پہلے یقین لانے والے لوگ اسی قوم سے تھے، مگر انکی تعداد بہت کم تھی۔

وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍo
اور آپ کی قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلا ڈالا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ فرما دیجئے: میں تم پر نگہبان نہیں ہوںo (الْأَنْعَام ، [size=-1]6[/size] : [size=-1]66)[/size]

عبد اللہ، آپ نے جن لوگوں کا ذکر کیا ہے وہ فخر قوم ہیں اور آپکی بات اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہے۔ پر آپ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہر دو انسان کے سوچنے کا زاویہ مختلف ہو سکتا ہے اور بات کو ادا کرنے کا طریقہ مختلف ہو سکتا ہے [حالانکہ آخر میں وہ ایک ہی بات کر رہے ہوتے ہیں اور وہ یہ بات ہے کہ قوم کے بہت سے افراد فخر ملت ہیں، مگر اسکے باوجود اگر ہم بطور قوم فتنوں میں مبتلا ہوتے جا رہے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ قوم کی ایک بڑی تعداد اپنے فرائض کو پورا نہیں کر رہی ہے]۔ یہ بات کو ادا کرنے کا وہ طریقہ ہے جو علامہ اقبال سے لیکر بے تحاشہ دانشور استعمال کرتے رہے ہیں۔ چنانچہ آپ یہ گنجائش نکالیے۔ [مجھے علم ہے کہ آپ پاکستان اور پاک فوج سے کتنے قریب ہیں اور انتہائی محب وطن ہیں اور اس لیے اس بات کو برداشت نہیں کر پاتے کہ کوئی پاکستان کے خلاف کوئی بات کہے۔ مگر یقین کریں یہاں پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کہی جا رہی، بلکہ صرف اظہار تاسف ہے کہ ہم میں سے اکثر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری نہیں کر پائے ہیں اور اتنی قربانیاں دینے کے بعد حاصل ہونے والے پاکستان کو اُس مقام پر نہیں لا سکے ہیں جس کا یہ حق رکھتا تھا]

اوپر کاشفی بھائی کی میں نے سب مراسلے پڑھے ہیں۔ ان میں انہوں نے الفاظ "مجموعی طور پر قوم" کا استعمال ہر مراسلے میں کر کے اپنا پیغام بہت واضح دیا ہوا ہے۔

جزاک اللہ سسٹر۔۔ اللہ رب العزت آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔۔۔آمین ۔۔۔
 
مہوش علی

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں ایک بار پھر اس بحث میں مخل ہورہا ہوں بلاشبہ کاشفی بھائی کی بات کی یہ بہترین تاویل ہے کہ انھوں نے قوم کو گالی نہیں بلکہ مجموعی کا لفظ استعمال کرکے اظہار تاءسف فرمایا ہے
میری ناقص رائے کہ مطابق قوم کی اکثریت کو خائن کہنا درست نہیں ہاں البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ مجموعی طور پر ہم انتہائی پستی کی طرف گامزن ہیں مگر اس کا زمہ دار اصل میں وہ طبقہ ہے جو ہم پر مسلط ہے اور وہ طبقہ بلاشبہ بحثیت مجموعی خائن ہے جبکہ قوم کی اکثریت کو خائن کہنا ہرگز درست نہیں کہ قوم اپنے اپنے مدارج میں ٹھیک کام کررہی ہے ۔ ۔ ۔
علامہ علیہ رحمہ کہ کلام سے مثال دینا یہاں ہرگز درست نہیں کہ علامہ نے جہاں امت پر تنقید کی ہے وہیں امت کی تعمیری صلاحیتوں کا اعتراف بھی فرمایا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

مہوش بہنا یہاں پر میں آپ سے شدید اختلاف کروں گا کہ کاشفی بھائی پاکستانی قوم کی بات کررہے ہیں یعنی ایسے لوگوں کی جو کہ پاکستان کہ شہری ہیں اور اس حیثیت سے آئین پاکستان کے ماننے والے ہیں لہذا ان کو اس آیت کا مصداق نہیں ٹھرایا جاسکتا کہ اس آیت میں خطاب مسلمان (قوم یعنی امت اجابت ) سے نہیں بلکہ امت دعوت ہے کہ جس میں امت مسلمہ کو چھوڑ کر تمام غیر مذاہب شامل ہیں ۔ ۔ سو یہ مثال یہاں ہرگز روا نہیں کہ جب قرآن نازل ہورہا تھا تو اس قرآن کو ماننے والے اکثر اس سے بیزار تھے معاذاللہ ثم معاذ اللہ ۔ ۔ ۔ باقی احباب خود سمجھ دار ہیں کہ اس مثال کو امت مسلمہ پر اور حالیہ پاکستانی قوم پر چسپاں کرنا کس قدر خطرناک ہے بلکہ میں تو کہوں گا کہ ایک طرح سے خارجیت کی نشانی ہے ۔ ۔۔ والسلام

قوم کی حالت پر تاسف کرنا اور اقبال کا معاملہ اہل انصاف و حق پر واضح ہو چکا ہے۔ شکر الحمد للہ۔

میں نے تو مسلمانوں کی بات ہی نہیں کی تھی اور نہ ہی اس آیت کو اُن پر چسپاں کیا تھا۔ مگر یہاں پر بات سمجھنے سے زیادہ ہر بات میں کیڑے نکال کر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کسی طرح اصل موضوع سے فرار حاصل کی جائے۔

تو آگے یہ جانیں اور خدا جانے، اور میرے لیے گواہی دینے کو میرا اللہ کافی ہے۔ والسلام۔
 
طالوت

محفلین
اللہ بھی ان کا ، رسول بھی ان کا ، قران بھی ان کا ، حق انصاف کے پیامبر بھی یہی ۔ ہم تو جھک مارنے آئے ہیں دنیا میں ۔ ۔۔۔۔ جھوٹے منافق اس دنیا میں بھی رسوا ہیں اور آخرت میں تو یہ طے ہے ہی ۔ دلوں میں کدورتیں ، نفرتیں رکھ کر جسے اتحاد بین المسلمین کا داعی بننا ہے شوق سے بنے ہم باز آئے ایسی منافقت سے ۔
 
گرائیں

محفلین
قوم کی حالت پر تاسف کرنا اور اقبال کا معاملہ اہل انصاف و حق پر واضح ہو چکا ہے۔ شکر الحمد للہ۔

میں نے تو مسلمانوں کی بات ہی نہیں کی تھی اور نہ ہی اس آیت کو اُن پر چسپاں کیا تھا۔ مگر یہاں پر بات سمجھنے سے زیادہ ہر بات میں کیڑے نکال کر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کسی طرح اصل موضوع سے فرار حاصل کی جائے۔

تو آگے یہ جانیں اور خدا جانے، اور میرے لیے گواہی دینے کو میرا اللہ کافی ہے۔ والسلام۔

اچھا تو اصل موضوع کی طرف آئیے نا۔۔

موجو نے آپ سے کچھ سوال پوچھے تھے موضوع سے متعلق، کیا آپ ان کے جواب دے سکتی ہیں؟

ہبراہ مہربانی موضوع سے باہر مت جائیے گا۔ ہم اتنے بھی فارغ نہیں ہیں کہ یہیں بیتھے رہیں۔
 
کاشفی

محفلین
قوم کی حالت پر تاسف کرنا اور اقبال کا معاملہ اہل انصاف و حق پر واضح ہو چکا ہے۔ شکر الحمد للہ۔

میں نے تو مسلمانوں کی بات ہی نہیں کی تھی اور نہ ہی اس آیت کو اُن پر چسپاں کیا تھا۔ مگر یہاں پر بات سمجھنے سے زیادہ ہر بات میں کیڑے نکال کر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کسی طرح اصل موضوع سے فرار حاصل کی جائے۔

تو آگے یہ جانیں اور خدا جانے، اور میرے لیے گواہی دینے کو میرا اللہ کافی ہے۔ والسلام۔

السلام علیکم ۔۔ سسٹر ۔۔۔ اللہ رب العزت آپ کے ایمان میں مزید پختگی عطا فرمائے۔۔اور دین و دنیا و آخرت میں کامیاب وکامران کرے۔۔۔آمین

بیشک دلوں کے حال اللہ رب العزت بہتر جانتا ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے آبی بھائی کیا آپ کو یاد ہے ؟۔۔یا شاید آپ کو یاد نہ ہو۔۔ایک مرتبہ مجھے بھی آپ ۔۔۔ میرے خیال میں دائراہ اسلام سے خارج کر چکے ہیں خارجی وارجی کہہ کر۔۔ ۔۔۔۔ مجھے آج تک وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔۔۔۔ کیا وجہ تھی۔۔۔ :happy:

اور میرے مولانا آبی ٹوکول بھائی۔۔۔۔۔عزت مآب۔۔۔۔۔۔ آپ برقعہ پوش ملوی حضرات کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ یا ان کے ایمان شیمان کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور وہ حضرات جو ان کی تقلید کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر بتانا پسند فرمائیں تو پلیز مہربانی کر کے بتائیں۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top