جامعہ حفصہ کی گمشدہ طالبات کی لسٹ اور جھوٹ کا پلندہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہوش علی

لائبریرین
قبل اسکے کہ موضوع شروع کیا جائے، سب سے پہلے ایک قرانی پیغام:

سورۃ المآئدۃ:5 , آیت:8 اے ایمان والو! اﷲ کے لئے مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے انصاف پر مبنی گواہی دینے والے ہو جاؤ اور کسی قوم کی سخت دشمنی (بھی) تمہیں اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم (اس سے) عدل نہ کرو۔ عدل کیا کرو (کہ) وہ پرہیزگاری سے نزدیک تر ہے، اور اﷲ سے ڈرا کرو، بیشک اﷲ تمہارے کاموں سے خوب آگاہ ہے

آپ میں سے اگر کسی کو مشرف صاھب سے شکایت ہے تو وہ ایک طرف، مگر آج آپ لوگوں کے لیے یوم انصاف ہے اور جو مشرف صاحب پر عبدالعزیز جسے ملا حضرات اور رائیٹ ونگ میڈیا ایک ہزار سے زائد طالبات کو آپریشن میں قتل کروا دینے کا الزام لگا رہا ہے، تو آج آپ نے اللہ کو حاضر و ناظر جان کر انصاف کرنا ہے۔ بے شک اللہ اور اسکا رسول اور اسکے فرشتے ہمارے اعمال کی گواہی دینے کے لیے کافی ہیں۔

**********************

براہ مہربانی ان ایک ہزار سے زائد گمشدہ طالبات کی لسٹ مہیا کریں
مشرف صاحب کا دور ختم ہو چکا ہے اور چیف جسٹس افتخار چوہدری میدان میں واپس آ چکے ہیں۔
میرے خیال میں اب وقت آ گیا ہے کہ میں اب ان مذہبی جنونیوں اور انکے حمایتیوں سے حساب بےباق کروں۔

وقت آ گیا ہے کہ میں اس فورم پر موجود ان حضرات سے، جو کہ مشرف صاحب پر جامعہ حفصہ کی ان ہزار سے زائد طالبات کے قتل کا الزام لگاتے رہے ہیں، ان سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ ان ہزار سے زائد طالبات کے ناموں کی لسٹ مہیا کریں۔

رائیٹ ونگ میڈیا کے حامد میر، عرفان صدیقی، اوریا جان مقبول، شاہد مسعود (۔۔۔ اور دیگر بہت سے نام) انہوں نے نان سٹاپ پروپیگنڈہ کیا تھا اور جھوٹی تہمت لگائی تھی کہ مشرف صاحب ان سینکڑوں طالبات کے قاتل ہیں۔ کیا آپ کو پتا ہے اسلام میں ایسی تہمت لگانے کی کیا سزا ہے؟

اور کیا آپ کو اندازہ ہے کہ ان کی لکھی گئی ان ہزاروں دیو مالائی اور فرضی کہانیوں میں، کہ جن میں جامعہ حفصہ کی یہ مجرم طالبات جو کہ غاصبی ہڑپ شدہ زمین پر قبضے کے لیے ہر طرح کے جتن کر رہی تھیں اور لال مسجد کے دہشتگردوں کو انسانی ڈھال مہیا کر رہی تھیں اور جن کی امام کعبہ سے لیکر کر مفتی تقی عثمانی اور ہر ہر عقل رکھنے والے عالم نے ان کی مذمت کی تھی، ان کو جنت کی حوریں بنا کر پیش کرنے اور ان سینکڑوں حوروں کے قتل کا الزام مشرف صاحب پر لگانے کے باوجود یہ رائیٹ ونگ میڈیا اور لال مسجد کے تمام تر ملا حضرات آج تک ایک بھی نام جامعہ حفصہ کی ایسی طالبہ کا پیش نہیں کر سکے ہیں جو کہ اس آپریشن میں ماری گئی ہو۔

جی ہاں، آپ بالکل صحیح پڑھ رہے ہیں، آج تک جامعہ حفصہ کی ایک بھی ایسی طالبہ کا نام پیش نہیں کیا جا سکا ہے جو کہ اس آپریشن میں ماری گئی ہے۔

شاہد مسعود سے لیکر پتا نہیں کتنوں نے یہ فرضی کہانیاں لکھیں جہاں انہیں فرضی طالبات انتہائی مظلوم طریقے سے مرتی ہوئی دکھائی دیں، انکے مرنے کے لمبے لمبے نوحے لکھے گئے۔۔۔۔ مگر ان سب کہانیوں کے باوجود یہ لوگ آج تک کسی بھی طالبہ کا ایک بھی اصل نام پیش نہیں کر سکے ہیں۔

تو اب وقت آ گیا ہے کہ ان لوگوں سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ ان ہزار سے زائد طالبات کی مکمل لسٹ مہیا کریں [بمع مکمل تفصیلات کے یعنی مکمل نام، ایڈریس، جامعہ حفصہ میں رجسٹریشن رول نمبر وغیرہ]

آپ کو ڈھونڈنے سے بھی ان طالبات کی کوئی لسٹ نظر نہیں آئے گی۔ انکے مذہبی مدارس سینکڑوں ویب سائٹس چلا رہے ہیں جہاں ان کے ہزاروں لاکھوں حمایتی موجود ہیں، مگر ان میں سے کسی نے آج تک پوری لسٹ تو ایک طرف، ایک نام تک شائع نہیں کیا، اور انہیں بس ایک کام ہے اور وہ ہے فرضی نام پر مشتمل اُن فرضی کہانیوں کا شائع کرنا کہ جس میں ان فرضی کرداروں کر برے طریقے سےمرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

چنانچہ اب ہمیں انتظار ہے اس لسٹ کا۔ انشاء اللہ بہت جلد حق آشکار ہونے کو ہے، کہ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔

وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًاO اور فرما دیجئے: حق آ گیا اور باطل مٹ گیا اور باطل مٹنے ہی کے قابل تھاo (الْإِسْرَاء / بَنِيْ إِسْرَآءِيْل ، [SIZE=-1]17[/SIZE] : [SIZE=-1]81)[/SIZE]
تو آئیے اللہ کے نام لیکر آگے بڑھتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ جو کہ اپنے آپ کو دیندار کہتے ہیں، یہ کتنے سچے ہیں۔

گرائیں

محفلین
جن صحافیوں کا نام آپ کو یاد رہا اور آپ ان کا ذکر کر سکیں، کیوں نہ آپ ان سے خود پوچھ لیں؟ ان سب کے ای میل ایڈریس ان کے اخباروں میں شائع ہوتے ہیں۔

اچھا ہوگا کہ ان کے ساتھ ای میل پر مبنی اس گفتگو کو آپ ہمارے لئے محفوظ رکھیں ، اور یہاں شائع بھی کریں تاکہ ہمیں بھی ان لوگوں کے مکروہ چہروں کو پہچاننے میں آسانی ہو۔

:)
 
پاکستان کے میڈیا اور خفیہ اداروں‌ کے مختلف ونگز سمیت متعدد افراد اور ادارے رائٹ ونگ کےجنونیوں ہاتھوں جا چکے ہیں جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔ انکے خلاف بات کرنے والوں پر کفر کے فتوے لگ جاتے ہیں اس لئے لوگ زیادہ بات نہیں کرتے مہوش میں آپ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے سلام پیش کرتا ہوں۔
 
شکریہ انیس بھائی، آپ کی حوصلہ افزائی سے واقعی حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

جن صحافیوں کا نام آپ کو یاد رہا اور آپ ان کا ذکر کر سکیں، کیوں نہ آپ ان سے خود پوچھ لیں؟ ان سب کے ای میل ایڈریس ان کے اخباروں میں شائع ہوتے ہیں۔

اچھا ہوگا کہ ان کے ساتھ ای میل پر مبنی اس گفتگو کو آپ ہمارے لئے محفوظ رکھیں ، اور یہاں شائع بھی کریں تاکہ ہمیں بھی ان لوگوں کے مکروہ چہروں کو پہچاننے میں آسانی ہو۔

:)

ان طالبان کی لسٹ مہیا کرنے ذمہ داری میری نہیں ہے، بلکہ اسکا بوجھ آپ لوگوں پر ہے جو میڈیا میں موجود ان کذب بیانی کرنے والے رائیٹ ونگ میڈیا کے جھوٹ کو آنکھیں بند کر کے چوم کر اپنی پیشانی پر رکھ کر قبول کر رہے تھے اور اسکو بنیاد بناتے ہوئے ان ہزار سے زائد طالبات کے مظلومانہ قتل کی گردان لگائے ہوئے تھے۔

چنانچہ آپ کی مرضی کہ یہ لولے لنگڑے عذر چاہے پیش کرتے رہیں، مگر اس سے آپ کو فرار حاصل نہیں ہو گا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ ای میلز کریں یا جا کر ان رائیٹ ونگ میڈیا دانشوران کے گریبان پکڑیں، یا جا کر عبد العزیز غازی کا دامن پکڑیں، یا جا کر ان طالبات سے اس لسٹ کا مطالبہ کریں جو ٹی وی میں رو رو کر جھوٹے الزامات لگا رہی ہوتی تھیں کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے اپنی کئی ساتھیوں کی لاشیں دفنا چکی ہیں۔ کم از کم یہاں تو انصاف کر جائیں اور اپنی بلا میرے سر ڈالنے کی بھونڈی کوشش نہ کریں۔

لنک [جامعہ حفصہ کی طالبہ کا رو رو کر جھوٹ بولنا کہ 1500 طالبات کو آپریشن کے دوران قتل کیا گیا، اور ان میں سے کئی کی فرضی لاشوں کو وہ اپنے ہاتھ سے دفنا چکی ہے]

***************

۔ حقیقت یہ ہے کہ طالبان اور مذہبی جنونیوں کے حامی حضرات تاقیامت ان ہزار سے زائد فرضی قتل ہونے والی طالبات کی لسٹ پیش نہیں کر سکتے۔ [پوری لسٹ تو ایک طرف، ابھی تک انہوں نے سینکڑوں فرضی داستانیں پیش کر دینے کے باوجود ایک حقیقی و اصلی نام تک پیش نہیں کیا ہے]
لال مسجد کی اپنی سائیٹ سے لیکر ان کے حامی حضرات کی سینکڑوں ویب سائٹوں پر آپ کو فقط یہی سینکڑوں فرضی داستانیں نظر آئیں گی، مگر ایک بھی اصل نام نظر نہیں آئے گا۔ ان کے حامی حضرات کے سینکڑوں اخبارات اور رسائل شائع ہوتے ہیں، مگر آج تک ہزاروں مظلومانہ فرضی داستانیں تو شائع ہوئیں، مگر یہ لسٹ شائع نہ ہو سکی۔ [پوری لسٹ تو ایک طرف رہی، ایک نام تک شائع نہ ہوا]

۔ اور خود سوچئے، یہ الزام لگا رہے ہیں کہ طالبات کو قتل کر کے پاک فوج نے انہیں مسجد میں ہی دفن کر دیا ہے [بلکہ جامعہ حفصہ کی اپنی طالبات جو رو رو کر جھوٹی کہانی سنا رہی تھیں، اس میں وہ اپنی ساتھی طالبات کو خود مسجد میں دفن کرنے کا دعوی کر رہی ہیں۔
تو اب پوری مسجد دوبارہ انہی لال مسجد والوں کے ہاتھ میں ہیں۔ تو اگر یہ سچے ہیں تو کیوں نہیں کھود کر ان ڈیڑھ ہزار طالبات اور پتا نہیں کتنے اور طالبان جن کا یہ دعوی کرتے ہیں، کو نکال کر میڈیا کے سامنے پیش کرتے؟ اور کیوں ان پر پھر نماز جنازہ ادا نہیں کرتے؟

۔ اور اب تو خود انکے اپنے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی عدالت ہے۔

کیا آپ کو ان لوگوں کا اصل چہرہ نظر آتا ہے جو اس بات پر تو خوش ہو رہے ہیں کہ افغانستان میں اوبامہ قیدیوں کے قتل کی تفتیش کروا رہا ہے، مگر ان کی اپنی حالت یہ ہے کہ 1500 طالبات کو قتل کر دیا گیا ہے، ان کی لاشیں بطور ثبوت مسجد میں موجود ہیں، مگر یہ لوگ پھر بھی افتخار چوہدری کی عدالت کا رخ نہیں کرتے؟

اور کیا آپ کو انکا اصل چہرہ نظر نہیں آ رہا کہ جب چند لوگوں کو ایجنسی والے پکڑ کر لے گئے تھے تو اس پر تو انہوں نے اور انکے رائیٹ ونگ میڈیا نے آفت ڈھا دی اور ہر ہر عدالت میں اسکے خلاف کیس دائر کیے، مگر جب ان 1500 طالبات کی گمشدگی و قتل کا معاملہ آ رہا ہے تو کیا آفت ہے کہ آج تک ایک کیس بھی عدالت میں درج نہیں۔ نہ مولوی عبدالعزیز کی طرف سے اور نہ ان 1500 اور پتا نہیں کتے طالب علموں کے والدین کی طرف سے۔

اور تو اور چیف جسٹس چوہدری افتخار صاحب تو "سوموٹو" [از خود نوٹس] کیسز کے ماہر ہیں۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ چیف جسٹس بنے ہوئے عرصہ دراز گذر جانے کے باوجود انہیں یہ مظلوم 1500 طالبات اور بقیہ سینکڑوں فرضی طالب علموں کا مظلومانہ قتل نظر نہیں آتا کہ وہ از خود نوٹس لیں؟

*******************

مذہبی جنونیوں کے تابوت میں آخری کیل

یہ لوگ تو تاقیامت یہ لسٹ پیش کرنے والے نہیں اور انکی قسمت میں ثبوت کے نام پر یوں ہی اب آئیں بائیں شائیں کرنا لکھا گیا۔

پر آئیے میں اب آپ کو بتاتی ہوں کہ وجہ کیا ہوئی کہ اتنی ہزاروں فرضی مظلومانہ داستانیں اور نوحے لکھنے کے باوجود یہ لسٹ کیوں سامنے نہیں آتی اور کیوں چیف جسٹس کی عدالت میں یہ کیس پیش نہیں ہوتا۔

Madrassa registers to clear ambiguity

ISLAMABAD: Pakistani investigators probing links between Lal Masjid and terrorists have discovered enrolment registers detailing the male and female students who studied at the seminary.
The investigators believe the information would help clear up uncertainty about the number of people killed or missing in the operation to clear the mosque and seminary of militants.
"The lists of the registered students match the number of students evacuated or captured from the mosque and Jamia Hafsa. The lists are in the writing of the Jamia Hafsa administrative staff and these will quash rumours regarding the number of students missing, dead or alive in the entire operation," said an official on condition of anonymity.
These lists would also be issued to the media and the parents of the students, he added.

LinK

بیشک باطل تو مٹنے کے لیے ہے۔ اور یہ مکر کرتے ہیں، مگر اللہ ان سے کہیں بہتر تدبیر کرنے والا ہے۔

ان کا مکر و فریب اپنی موت آپ اُس وقت مر گیا جب جامعہ حفصہ کیس کی انویسٹیگیشن کرنے والوں کے ہاتھ جامعہ حفصہ کے انرولمنٹ رجسٹر لگ گئے جس میں تمام طالبات اور طالبعلموں کی تفصیلی کوائف درج تھے۔ اسکی بنیاد پر انہوں نے جامعہ سے باہر نکلنے والی طالبات کا موازنہ کیا اور انکی تعداد وہی تھی جو کہ رجسٹر میں درج تھی۔ چنانچہ اب مکر و فریب و جھوٹ کے پاس کھڑا رہنے کے لیے کوئی پاؤں نہ رہے۔ اب خود بتائیے کہاں سے لائیں گے یہ ان 1500 طالبات کی فرضی لسٹ اور کون سی عدالت میں جا کر ثابت کرنا چاہیں گے کہ یہ 1500 طالبات قتل و گمشدہ ہیں۔ بلکہ عدالت میں جائیں گے تو مزید انکا اپنا ہی کریہہ و مکروہ چہرہ اپنے مکرو و فریب کے ساتھ سامنے آئے گا۔

********************

اے میری قوم والو!

یاد رکھو کہ یہ مکر و فریب کرنے والے کبھی اپنی خصلت سے باز نہ آئیں گے اور ہر دفعہ کسی نہ کسی لنگڑے لولے عذر کے ساتھ آئیں بائیں شائیں کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

یاد رکھو کہ شیطان ابلیس بھی اللہ کے مقابلے میں اپنے لنگڑے عذر کے ساتھ سامنے آ گیا تھا کہ وہ سجدہ کیوں کرے کہ وہ آگ سے پیدا ہوا ہے جو مٹی سے افضل ہے، اور اپنے اس لنگڑے عذر ہی کی بنا پر اس نے بہت سوں کو گمراہ کر دیا۔

یاد رکھو کہ خوارجین بھی خلیفہ راشد علی ابن ابی طالب کے خلاف اپنا لنگڑا عذر لے کر آ گئے تھے کہ "لا حکم الا اللہ"، اور اس لنگڑے عذر کو اتنی کامیابی سے پیش کیا کہ سینکڑوں مسلمان گمراہ ہو کر انکے ساتھ جا ملے اور لڑنے مرنے اور معصوموں کا خون بہانے کے لیے تیار ہو گئے۔

یہ تو آپ یقین رکھئیے کہ یہ لسٹ تو تا قیامت پیش ہونے والی نہیں تاوقتیکہ یہ افتراء کرنے والی طالبات، رائیٹ ونگ میڈیا اور مذہبی جنونی ملا، اللہ کے روبرو کھڑے ہو کر اپنا جھوٹ و افتراء کا حساب دے رہے ہوں گے۔

پر آپ انکے ان لنگڑے لولے عذروں سے ہوشیار رہیں کہ اب بھی یہ اس کی مدد سے لاکھوں کڑوڑوں کو گمراہ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

********************

میرا فرض تھا کہ ثبوت و دلائل کے ساتھ اس رائیٹ ونگ میڈیا کا اصل چہرہ آپ لوگوں کے سامنے پیش کروں۔ اور اللہ میرا گواہ ہو کہ میں نے اپنا فرض پورا کر دیا ہے۔

اب باقی آپ لوگوں کا فرض ہے کہ حق کو جانیں، پہچانیں اور باطل کو پنپنے نہ دیں۔ آپ جس عظیم جھوٹ اور پروپیگنڈہ کے گواہ ہیں، اس سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کریں اور دوسروں تک بھی اس سبق کو اور حق بات کو پہنچائیں۔

اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ امین۔

والسلام۔
 
arifkarim

معطل
یہ گڑھے مُردے اُکھیڑنے کا کیا فائدہ؟ کیا آپ زرداری دور کے بھی "سیاسی" جھوٹ آج سے پانچ سال بعد لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟
 
فرخ

محفلین
یہ گڑھے مُردے اُکھیڑنے کا کیا فائدہ؟ کیا آپ زرداری دور کے بھی "سیاسی" جھوٹ آج سے پانچ سال بعد لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

آپ نے شائید ان محترمہ کے ایوارڈز پر غور نہیں فرمایا۔ ذرا غور کریں تو سمجھ آئے گا کہ ان کو یہ ایوارڈ مدتوں بعد بین بجا بجا کر ملتے ہیں۔:laughing:

اب ذرا غور فرمائیے گا انہوں نے کسی طرح اپنے آپ کو غدار مشرف کے ساتھ جوڑا ہے:
آپ میں سے اگر کسی کو مشرف صاھب سے شکایت ہے تو وہ ایک طرف، مگر آج آپ لوگوں کے لیے یوم انصاف ہے اور جو مشرف صاحب پر عبدالعزیز جسے ملا حضرات اور رائیٹ ونگ میڈیا ایک ہزار سے زائد طالبات کو آپریشن میں قتل کروا دینے کا الزام لگا رہا ہے، تو آج آپ نے اللہ کو حاضر و ناظر جان کر انصاف کرنا ہے۔ بے شک اللہ اور اسکا رسول اور اسکے فرشتے ہمارے اعمال کی گواہی دینے کے لیے کافی ہیں۔

تو بی بی جس کے ساتھ آپ "ہمارے" کے لفظ سے رشتہ جوڑ رہی ہیں اسکی گردن پر اور آپ کی پسندیدہ جماعت اور اسکے غدار قائد الطاف حسین کی گردن پر بہت سے اور لوگوں‌کا بھی خون ہے جہاں لال مسجد اور طالبانی فتنے کے لوگ موجود نہیں‌تھے اور اس میں 12 مئی کے حالات تو سب کو پتا ہی ہیں۔ تو پھر انشااللہ، جن کے ساتھ آپ نے ہمارے کا لفظ استعمال کر کے اپنے آپ کو اس کے ساتھ شامل کر لیا ہے، اور فرشتے انکے کرتوتوں کے گواہ ہیں، تو پھر آپ بھی انہی کے ساتھ اُٹھائی جائیں گی اور جب انکے اعمال کی گواہی ہوگی تو آپ انکے حمائیتیوں میں ہونگی اور ظاہر ہے پھر جو انکے ساتھ ہوگا وہ آپ کے ساتھ بھی ہوگا۔

اور اسوقت جب لال مسجد پر آپریشن کیا جا رہا تھا، تو اسوقت کے غلیظ ترین ڈکٹیٹر، جنرل مُشرف ( جو اس ملک کے گھٹیا ترین غدار اور ایک ایسی لسانی جماعت کا اتحادی بھی ہے جس نے 12 مئی کو ہونے والے سرعام قتل و غارت کی اور اس دن مشرف نے پارلیمنٹ کے سامنے ناچ گانے کروا کر یہ راگ الاپا "دیکھ لیا آپ نے طاقت کا مظاہرہ"، ) نے یہ شور مچایا کہ مسجد میں‌غیر ملکی جنگجوموجود ہیں اور جدید اسلحہ بھی موجود ہے جس میں‌راکٹ لانچر تک ہیں۔
لال مسجد کے آپریشن کے اختتام کے بعد جسے انہوں نے جس واحد طالبعلم کو غیر ملکی دھشت گرد قرار دینے کی کوشش کی، وہ مقامی طالب علم نکلا کیونکہ اسکے والد موقع پر پہنچ گئےاور راز افشاء ہوگیا۔
اور حیرت کی بات یہ بھی ہوئی کہ آپریشن ختم ہونے تک وہ جدید اسلحہ استعمال ہی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی صحافی کو وقت سے پہلے مسجد کے اندر جانے دیا گیا۔اور آخر میں وہ جدید اسلحہ صاف ستھری حالت میں اسوقت دکھایا گیا جب آپریشن ختم کر دیا گیا ور مسجد تو جگہ جگہ سے جلا کر تباہ کر دیا گیا اور ایسا اسلحہ استعمال کیا گیا کہ پنکھے تک پگھل گئے اور دھشت گردوں کا جدید اسلحہ اپنی آب و تاب کے ساتھ گندہ تک نہ ہوا ۔

اور آج تک یہ ملک کا غدار اور لاکھوں مسلمانوں‌کا قاتل مشرف کبھی کسی غیر ملکی دھشت گرد کی کوئی ایسی لسٹ نہ دے سکا جسکا وہ شور مچاتا رہا کہ مسجد میں‌غیر ملکی دھشت گرد ہیں۔

لال مسجد میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بذاتِ خود ایک کھُلی دھشت گردی تھا۔ اور جہاں‌آجتک کوئی غیر ملکی دھشت گرد نہیں ملا:
http://www.chowrangi.com/chemical-warfare-used-in-lal-masjid.html

بات صرف اتنی سی ہے کہ یہ مشرف اور الطاف حسین جیسے غلیظ لوگوں کی حمائیتی یہ محترمہ کسی اور سیاست کے ایوارڈ کے چکر میں لگ رہی ہیں تبھی تو بہت مدت بعد جا کر انکو یہ یاد آیا کہ گڑھے مردے اُکھاڑے جائیں۔:yawn:۔ لسٹ تو یہ بھی کسی ایسے غیر ملکی دھشت گرد کی پیش نہیں کرسکتیں جو لال مسجد میں ملا ہو اور جسکے بارے میں انکے محبوب مشرف صاحب شور مچاتے رہے ہوں۔ :eek:
 
طالوت

محفلین
لسٹ تو یہ بھی کسی ایسے غیر ملکی دھشت گرد کی پیش نہیں کرسکتیں جو لال مسجد میں ملا ہو اور جسکے بارے میں انکے محبوب مشرف صاحب شور مچاتے رہے ہوں۔ :eek:
صرف اس بات کا شکریہ باقی ساری آپکی پوسٹ بھی ویسی ہے جیسی مہوش کی ہے ۔ خیر ۔ ۔ ۔ ۔

میں گواہی دیتا ہوں جناب صدر مشرف ایک اعلٰی ظرف نیک زاہد و عابد اور عادل حکمران تھے ان کے دل میں امت مسلمہ خصوصا پاکستان کا دردکوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا ۔ اور اسی درد کے باعث وہ ہمارا بہادر کماندو صدر قوم کو مکے اور دشمنوں کو پیٹھ دکھاتا رہا ۔
باقی کوئی صاحب عبدالستار ایدھی سے منگوائے گئے کفنوں کی تعداد معلوم کر کے بتا دیں تو شاید کچھ ٹھیک سے اندازہ لگایا جا سکے ۔ اور یاد آیا لال مسجد اپریشن کے بعد برآمد ہونے والے چمچماتے اسلحے کی تصویریں اور ایک قبر میں ایک سے زائد مردے گاڑنے کی اڑتی اڑاتی خبر علاوہ ازیں میڈیا کو لاشیں نہ دکھانا مسجد کا ملبہ صاف کر کے صحافیوں کو اندر آنے کی اجازت دینا وغیرہ وغیرہ مگر یہ باتیں کبھی منظر عام پر آئیں گی حمو الرحمن کمیشن رپورٹ کی طرح ۔ ہزار طالبات تو واقعی کچھ زیادہ ہو گئیں ۔ ویسے جس طرح آپ آیتوں کے ساتھ میدان میں اتری ہیں یہ بھی وہی انداز ہے جیسے انداز کے خلاف آپ نے اتنا وقت ضائع کیا اور اتنی بڑے تحریر لکھ ماری یعنی نہ سر نہ پیر ۔ خیر بحث کیا کرنی میں تو "جاگ پنجابی جاگ" اور ایران کے دہشت گرد موسوی کے بارے میں بحث پر ہی خاصا سیر ہو چکا ہوں ۔
وسلام
 
فرخ

محفلین
طالوت، اپنی سمجھ اور ذھن کی محدودیت کا اظہار بہت غلط کیا آپ نے۔ اور اگر انداز بیان میں کوئی مماثلت لگ رہی ہے تو شائید ایسا ہی اندازِ بیان آپ کا اپنا بھی لگ رہا ہے۔ اور اسکی وجہ دراصل یہ موضوعِ گفتگو ہے۔۔۔۔۔۔

اور آپ کی گواہی اگر طنزا ً بھی ہے، تب بھی مشرف جیسے گھٹیا انسان پر فٹ نہیں آتی۔۔۔۔

فرخ منظور

لائبریرین
مجھے آج تک رائٹ اور لیفٹ ونگ کی سمجھ نہ آسکی۔ جس طرح مہوش صاحبہ نے قرآن کی آیات سے بات شروع کی ہے۔ اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ ان کا بذاتِ خود تعلق رائٹ ونگ سے ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
پاکستان کے میڈیا اور خفیہ اداروں‌ کے مختلف ونگز سمیت متعدد افراد اور ادارے رائٹ ونگ کےجنونیوں ہاتھوں جا چکے ہیں جو کہ ایک خطرناک صورتحال ہے۔ انکے خلاف بات کرنے والوں پر کفر کے فتوے لگ جاتے ہیں اس لئے لوگ زیادہ بات نہیں کرتے مہوش میں آپ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے سلام پیش کرتا ہوں۔

حضور والا آپ کی جو ایک پوسٹ حذف کر دی گئی تھی۔ اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ رائٹ ونگ کے ہیں۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جو لوگ داڑھی رکھے ہوئے ملاؤں کو برا کہتے ہیں ان کے دل میں ان سے بھی لمبی داڑھیاں ہوتی ہیں۔
 
اگرچہ وضاحت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن چونکہ بہت سے احباب نے کینیڈا کے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں میرے خیالات نہیں پڑھے اور سنے ہیں اس لئے یہ واضح‌کرنا ضروری ہے کہ رائٹ ونگ سے میں اتنا ہی قریب ہوں جتنا کہ سوات سے قطب شمالی۔ دوسری بات جو کہ پہلے بھی کچھ لوگ دہرا چکے ہیں میں ایک بار پھر دہرانے کی جسارت کر رہا ہوں کہ اسلام میں‌داڑھی ہے، داڑھی میں‌اسلام نہیں۔ موضوع صرف یہ تھا کہ لال مسجد کی طالبات والے مسئلے میں کتنا سچ ہے اور اہل قلم اس معاملے میں لوگوں‌کو کسقدربدگمان کرتے ہیں۔ بس اتنی سی بات ہے۔ مشرف کے صحیح‌ہونے نہ ہونے پر پہلے ہی ایک دھاگے میں سیر حاصل گفتگو موجود ہے۔ ویسے مجھے حیرت ہوئی ہے آپ کی جانب سے ایسی براہ راست تلخ پوسٹ کی۔ لیکن آپ کے خیالات کا احترام کرتا ہوں۔
 
انیس صاحب میں معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو میری پوسٹ تلخ لگی ۔ لیکن میرے کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم لوگ مغرب میں جا کر بھی بعض اوقات اتنے موڈریٹ نہیں ہوتے اگر ہمیں اپنے دین اور مذہب کا اتنا ہی مسئلہ ہے تو ہم کیوں پاکستان کو چھوڑتے ہیں۔ میرا مقصد بات کو بڑھاوا دینا نہیں لیکن بعض اوقات مجھے ان چیزوں کی سمجھ نہیں آتی کہ ہم اس بات پر بھی اعتراض کرتے ہیں کہ مغرب میں حجاب پر پابندی ہے جبکہ ہم پاکستان میں کسی مغربی عورت کو نیکر میں بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے ۔ یعنی یہ کھلا تضاد ہے کہ ہم ہر جگہ انسانوں کو اپنی مرضی کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن مغرب اگر ہم پر اپنی مرضی تھوپے تو ہمیں اس پر اعتراض ہوتا ہے۔
 
گرائیں

محفلین

کیا آپ کو ان لوگوں کا اصل چہرہ نظر آتا ہے جو اس بات پر تو خوش ہو رہے ہیں کہ افغانستان میں اوبامہ قیدیوں کے قتل کی تفتیش کروا رہا ہے، مگر ان کی اپنی حالت یہ ہے کہ 1500 طالبات کو قتل کر دیا گیا ہے، ان کی لاشیں بطور ثبوت مسجد میں موجود ہیں، مگر یہ لوگ پھر بھی افتخار چوہدری کی عدالت کا رخ نہیں کرتے؟

اور کیا آپ کو انکا اصل چہرہ نظر نہیں آ رہا کہ جب چند لوگوں کو ایجنسی والے پکڑ کر لے گئے تھے تو اس پر تو انہوں نے اور انکے رائیٹ ونگ میڈیا نے آفت ڈھا دی اور ہر ہر عدالت میں اسکے خلاف کیس دائر کیے، مگر جب ان 1500 طالبات کی گمشدگی و قتل کا معاملہ آ رہا ہے تو کیا آفت ہے کہ آج تک ایک کیس بھی عدالت میں درج نہیں۔ نہ مولوی عبدالعزیز کی طرف سے اور نہ ان 1500 اور پتا نہیں کتے طالب علموں کے والدین کی طرف سے۔

والسلام۔

کیا آپ کو یقین ہے آپ نے نشان زدہ جملے بحیثیت جواب کہیں اور نہیں لکھنے تھے؟
 
طالوت

محفلین
طالوت، اپنی سمجھ اور ذھن کی محدودیت کا اظہار بہت غلط کیا آپ نے۔ اور اگر انداز بیان میں کوئی مماثلت لگ رہی ہے تو شائید ایسا ہی اندازِ بیان آپ کا اپنا بھی لگ رہا ہے۔ اور اسکی وجہ دراصل یہ موضوعِ گفتگو ہے۔۔۔۔۔۔

اور آپ کی گواہی اگر طنزا ً بھی ہے، تب بھی مشرف جیسے گھٹیا انسان پر فٹ نہیں آتی۔۔۔۔

مماثلت ہی کی بات کر رہا تھا اور میرا انداز بیاں بھی ایسا ہی ہے تو مجھے انتہائی افسوس ہے ۔ ۔ گواہی مکمل طنز تھا اگر آپ اگلا جملہ بھی سرخ کر دیتے تو آپ کو یہ لکھنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔ مشرف کے غدار وطن ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ اس نے کم از کم تین بار آئین کی دھجیاں اڑائیں۔

جو آئین پاکستان نہ ہو بلکہ آئین فرقستان ہو، اسکی ایک بار نہیں ہر بار دھجیاں اُڑیں گی، :grin:
 
مہوش علی

لائبریرین
اب لگتا ہے یہ تھریڈ مہینوں چلے گا :grin:

السلام علکیم
راشد بھائی، ان 1500 طالبات کی فہرست پیش کر دی جائے تو یہ تھریڈ ایک منٹ میں ختم ہو جائے گا۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ لسٹ تو تاقیامت پیش ہونے والی نہیں، اور اس افتراء و بہتان عظیم کو چھپانے کے لیے فقط اور فقط لولے لنگڑے عذر پیش ہونے ہیں، اور موضوع کو چھوڑ کر مجھے تختہ ستم اور مجھ پر ذاتی حملے کی روش جاری رہنی ہے۔ مگر یہ حربے کارگر ہونے والے نہیں اور انشاء اللہ حق آشکار ہو کر رہنے والا ہے اور ان مذہبی جنونیوں اور ان کے حمایتی رائیٹ ونگ میڈیا کا جھوٹا چہرہ کھل کر سامنے آنے کو ہے۔

چنانچہ یہ تھریڈ ایک منٹ میں ختم ہو سکتا ہے اگر یہ لوگ مجھے برا بھلا کہنے کی بجائے ان 1500 طالبات کی لسٹ پیش کر دیں۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ اللہ کے نام پر انصاف کرنا سکھ لیں اور ان مذہبی جنونیوں اور رائیٹ ونگ میڈیا اور ان طالبات کے رونے کے ڈرامے کر کر کے جھوٹ بولنے کو قبول کر لیں۔ میں تو ان لوگوں کی بھلائی اسی میں دیکھتی ہوں اور انہیں یہی اچھی نصیحت کرتی ہوں کہ اپنے سے اور اپنے اللہ سے اور قرآن سے مخلص رہیں، ورنہ اس دنیا میں ذلیل خوار ہوں گے اور اس سے کہیں زیادہ ذلت و خواری انکے لیے آخرت میں لکھ دی گئی ہے۔

****************

اب اوپر پیش کیے گئے ان آرگومینٹ پر نظر جو دوسروں پر رکیک حملے نہیں، بلکہ واقعی کسی حد تک آرگومینٹ کی حد میں آتے ہیں۔

1۔ ان 1500 طالبات کے قتل کی شہادت کے طور پر دعوی کیا جاتا ہے کہ عبدالستار ایدھی سے بڑی تعداد میں کفن منگوائے گئے۔ تو نوٹ فرمائیے:

۔ نہ ان کفنوں کی تعداد بتائی جا رہی ہے [کہ وہ اتنی تعداد میں تھے کہ ان 1500 طالبات اور مزید کئی سو طالبعلموں کے لیے کافی ہوں]

۔ اور نہ ان کفنوں والی خبر کے متعلق خبر کا کوئی مستند ماخذ دیا جا رہا ہے۔

فقط ان قیاسات کی بنیاد پر شکوک و شبہات پھیلائے گئے تا کہ ان جھوٹی افتراء پردازیوں میں رنگ بھرا جا سکے اور ان کا ثبوتوں سے کوئی تعلق نہیں۔

۔ اور ایدھی صاحب کے نام کا کارڈ کھیلنے والوں کو شاید علم نہیں کہ ایدھی صاحب بذات خود مشرف صاحب کے فین ہیں اور انکی تعریف کرتے ہیں اور نواز شریف اور بینظیر پر تنقید کرتے ہیں کہ انہوں نے ملک اور غریب عوام کے لیے کیا کیا۔ [گوگل پر ایدھی اور مشرف لکھ کر سرچ کیجئے، آپ کے سامنے بہت سے لنک سامنے آ جائیں گے]۔

اور یہ سب کچھ لال مسجد آپریشن کے بعد ہوا ہے۔ چنانچہ اگر واقعی ان کفن والی کہانی میں کوئی دم ہوتا تو ایدھی صاحب اس واقعے کے بعد مشرف صاحب کی تعریف و توصیف نہیں کر رہے ہوتے، بلکہ انہیں قاتل ٹہرا رہے ہوتے۔

۔ اور اب سب سے اہم بات، یہ کفن اس بات میں ہر گز مانع نہیں ہیں کہ ان 1500 طالبات کی لسٹ پیش کی جائے۔ تو آپ کو اس بات سے کوئی فرار حاصل نہیں کہ اس لسٹ کو پیش کریں۔

*******************

ان 1500 طالبات کی لسٹ پیش نہ کرنے کا اگلا آرگومینٹ یہ ہے کہ لال مسجد آپریشن کے بعد وہاں سے کوئی غیر ملکی دہشتگرد برآمد نہیں ہوا۔

تو جوابا عرض ہے کہ:

۔ یہ بات صحیح ہے کہ لال مسجد سے کوئی غیر ملکی دہشتگرد برآمد نہیں ہوال، اور سارے کے سارے مارے جانے والے دہشتگرد ملکی ہی تھے۔
اور غیر ملکی دہشتگردوں کا معاملہ ثانوی تھا اور یہ آپریشن کی وجہ نہیں تھی، بلکہ آپریشن کی اصل وجہ یہ ملکی دہشتگرد ہی تھے جن کا فتنہ اسقدر بڑھ چکا تھا کہ بہت لازمی تھا کہ اسے نیست و نابود کیا جائے ورنہ سستی کی صورت میں یہ لمحے بھر میں پھیل کر ملک کے کونے کونے میں بنی ہڑپ شدہ غیر قانونی مساجد تک پہنچ جاتا اور اس صورت میں ہونے والی قتل و غارت کہیں بڑے پیمانے پر ہوتی۔

۔ حکومت نے غیر ملکی دہشتگردوں کے متعلق صرف یہ بیان دیا تھا کہ انہیں ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ کچھ غیر ملکی دہشتگرد بھی ان مقامی دہشتگردوں کے ساتھ موجود ہیں۔ اور ہمیں پتا ہے کہ ایسی خبریں ہمیشہ 100 فیصد درست ثابت نہیں ہو سکتیں کیونکہ اندر یہ لوگ مسلح کھڑے تھے اور کسی کو اجازت نہیں تھی [حکومت کو بھی نہیں] کہ وہ اندر جا کر اس خبر کی مکمل تحقیق کر سکے۔

۔ اور یاد کریں جب حکومت کہتی تھی کہ انکے پاس خبر ہے کہ فاٹا میں غیر ملکی دہشتگرد موجود ہیں، مگر آپکی طالبان اور انکا حمایتی رائیٹ ونگ میڈیا مسلسل جھوٹ بولتے تھے کہ فاٹا میں کوئی غیر ملکی دہشتگرد نہیں۔ مگر پھر قوم نے دیکھا کہ انہی طالبان کا اپنے ان غیر ملکی دینی بھائی بندوں سے جھگڑا ہوا اور پھر آپکی ممدوح یہی طالبان اپنے ان دینی بھائیوں کا قتل عام کر رہی تھی اور رائیٹ ونگ میڈیا اپنا منہ اپنے بغل میں دیے ہوئے تھا۔

۔ اور ذرا خود سوچئیے، آپ لوگ جس فوج پر الزام لگاتے ہیں کہ اس نے ان 1500 طالبات اور پتا نہیں مزید کتنے کئی سو طالبعلموں کو مسجد سے غائب کروا دیا، تو کیا اسی فوج کے لیے یہ مشکل کام ہوتا کہ وہ باہر دے دو چار غیر ملکی دہشتگردوں کو مار کر انکی لاشیں مسجد میں منتقل کر دیتے؟

چنانچہ حکومت کے لیے ممکن نہیں تھا کہ وہ مسجد کے اندر موجود دہشتگردوں کے متعلق پہنچنے والی اطلاعات کی تحقیق کر سکے، چنانچہ یہ شک و شبہ اپنی جگہ موجود رہا کہ ملکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی دہشتگرد بھی وہاں موجود ہیں۔ اور اسکی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اُس وقت مسجد میں موجود تمام دہشتگرد آئیڈینٹی فائی نہیں ہو پا رہے تھے [جیسا کہ ایک شخص مارا گیا جس کے متعلق شک تھا کہ وہ غیر ملکی دہشتگرد ہے، مگر پھر اسکا باپ آ گیا اور اس نے اسکی شناخت کی]

اس تمام تر بحث کے بعد، سوال پھر اٹھتا ہے کہ اس سب کا ان 1500 طالبات کی لسٹ سے کیا تعلق ہے؟
اگر آپ اس بنیاد پر مشرف صاحب اور پھر مزید اسکو بنیاد بناتے ہوئے مجھ پر حملے کرنا چاہتے ہیں اور اصل موضوع سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں تو یہ الگ بات ہے۔
لیکن اگر آپ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپ جھوٹے میں سے نہیں ہیں بلکہ سچوں میں سے ہیں، تو پھر آپ کو اس 1500 طالبات کی لسٹ سے فرار ممکن نہیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
اور مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ اگرچہ لال مسجد والوں نے تعداد طالبات میں مبالغہ آرائی سے کام کیوں نہ لیا ہو مگر کیا مدرسہ میں کم تعداد میں طالبات کو ظلما قتل کردینا کیا مشرف کی سفاکیت اور درندگی پر پردہ ڈال سکتا ہے ؟؟؟؟ خصوصا ایسی صورت میں کہ جب خود بھی موصوف کو "صرف ترانوے " کی تعداد کا اعتراف ہو ۔ ۔ ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top