عرفان سعید
محفلین
عمومی طور پر بات کی جائے تو اخلاقیات کے منافی کوئی اقدام جرم کے درجے میں آئے گا یا نہیں، اس کا فیصلہ اس معاشرے کا رائج قانون کرے گا جہاں یہ اقدام سرزد ہوا۔ ایک ہی اقدام ایک معاشرے میں قابلِ قبول، دوسرے میں ناپسندیدہ اور تیسرے میں قابلِ سزا ہو سکتا ہے۔یقینا اخلاقیات کے منافی ہے لیکن کیا ایسا کرنا جرم ہے؟ مغربی ممالک جیسے ناروے میں تو قرآن پاک کی توہین کرتے ہوئے اسے آگ تک لگا دی گئی ہے۔ اس کے باوجود اسلام مخالف مظاہرین کو کچھ نہیں کہا گیا۔
مروجہ قانون ٹھیک ہے یا نہیں، اس پر بحث ہو سکتی ہے، لیکن اس سے قطع نظر، فیصلہ رائج قانون کے مطابق ہو گا۔